پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ پارلیمانی امور نے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ اسکیم کے ویب پورٹل کا جدید ورژن ‘‘این وائی پی ایس 2.0’’  لانچ کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 AUG 2026 1:15PM by PIB Delhi

وزارتِ پارلیمانی امور نے 11 ستمبر 2024 کو نیشنل یوتھ پارلیمنٹ اسکیم (این وائی پی ایس) کے ویب پورٹل کا جدید اور بہتر ورژن ’’این وائی پی ایس 2.0‘‘ شروع کیا۔ سابقہ ورژن کے برعکس، جو صرف تسلیم شدہ تعلیمی اداروں کے طلبہ تک محدود تھا، این وائی پی ایس 2.0 ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں، گروپس اور شہریوں کے لیے کھلا ہے۔

اس کے آغاز کے بعد سے پورٹل پر ادارہ جاتی، گروپ اور انفرادی سطح پر درج رجسٹریشن اور ہر زمرے کے تحت منعقد کیے گئے اجلاسوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

مدت

اداروں کی شرکت

گروپ کی شرکت

انفرادی شرکت

شرکت کرنے والے شہریوں/طلبہ کی کل تعداد (ا + ب + ج)

رجسٹریشن کی تعداد

منعقد کیے گئے پروگراموں کی تعداد (یوتھ پارلیمنٹ سیشنز کی تعداد*)

شرکت کرنے والے طلبہ کی تعداد (اے)

رجسٹریشن کی تعداد

منعقد کیے گئے پروگراموں کی تعداد (یوتھ پارلیمنٹ سیشنز کی تعداد*)

شرکت کرنے والے شہریوں/طلبہ کی تعداد (ب)*

شرکت کرنے والے شہریوں/طلبہ کی تعداد (ج)

 

11-09-2024 کو آغاز سے 21-07-2026 تک

4939

1611

54518

732

26

982

48291

103791

                       

 

 مختلف وزارتوں سے متعلق 42 مشاورتی کمیٹیوں کی تفصیلات وزارتِ پارلیمانی امور کے مشاورتی کمیٹی مینجمنٹ سسٹم (سی سی ایم ایس) پورٹل پر دستیاب ہیں، جو ایک قابلِ رسائی دستاویز ہے۔

این وائی پی ایس ویب پورٹل کی رسائی کو مزید وسیع کرنے کے لیے وزارت نے تمام ریاستی حکومتوں، مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی انتظامیہ، ریاستی و مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی قانون ساز اسمبلیوں اور مختلف تعلیمی بورڈز، بشمول سی بی ایس ای اور سی آئی ایس سی ای، کو خطوط ارسال کیے ہیں۔ اس کے علاوہ، این وائی پی ایس کے بارے میں آگاہی اور رہنمائی فراہم کرنے والا ویڈیو ٹیوٹوریل بھی وقتاً فوقتاً سنسد ٹی وی پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فریقوں کی ضروریات کے مطابق سی سی ایم ایس پورٹل کو بھی وقتاً فوقتاً ڈیجیٹل طور پر اپ گریڈ کیا جاتا رہا ہے۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے ایک تحریری جواب میں دی۔

***

ش ح۔ش ت  ۔رض

U-1710


(ریلیز آئی ڈی: 2297029) وزیٹر کاؤنٹر : 59