وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے دولت مشترکہ کھیل- 2026 میں تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کی میزبانی کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 AUG 2026 10:07PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 7- لوک کلیان مارگ میں دولت مشترکہ کھیلوں-2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمغے جیتنے والے ہندوستان کے کھلاڑیوں کی میزبانی کی۔ جناب مودی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کھیلوں کے دوران ان کے تجربات کے بارے میں دریافت کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کھلاڑیوں کی کامیابیاں پورے ملک کے لیے بے حد فخر کا باعث ہیں اور ان کی کامیابیاں بہت سے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب ہونے کی ترغیب دیں گی۔
جناب مودی نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا:
‘‘دولت مشترکہ کھیلوں 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اپنے تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کی 7- لوک کلیان مارگ پر میزبانی کرکے مجھے بے حد خوشی ہوئی۔ ان سے کھیلوں کے دوران پیش آنے والے تجربات کے بارے میں جانا۔
ان میں سے ہر ایک نے اپنی غیر معمولی کارکردگی سے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ان کی کامیابی بہت سے نوجوانوں کو کھیلوں میں آگے بڑھنے کی ترغیب دے گی۔’’
***
ش ح -ظ ا- ش ب ن
UNO. 1695
(ریلیز آئی ڈی: 2296936)
وزیٹر کاؤنٹر : 54
یہ ریلیز پڑھیں:
Telugu
,
Malayalam
,
Bengali
,
Odia
,
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Kannada