سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے ڈی اے پی ایس سی کے تحت درج فہرست ذاتوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے مختص رقومات کی نگرانی مزید مضبوط کر دی


درج فہرست ذاتوں کے لیے ترقیاتی عملی منصوبہ کے تحت 38 وزارتیں اور محکمے رقومات مختص کر رہے ہیں؛ وسائل کے مؤثر اور بہترین استعمال کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ جائزے کیے جا رہے ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 AUG 2026 12:53PM by PIB Delhi

حکومت نے بتایا ہے کہ نیتی آیوگ کی سال 2017 کی رہنما ہدایات کے مطابق درج فہرست ذاتوں کے لیے ترقیاتی عملی منصوبہ  جسے پہلے درج فہرست ذاتوں کا ذیلی منصوبہ کہا جاتا تھا، کے تحت حکومتِ ہند کی 38 وزارتیں اور محکمے مختلف اسکیموں کے تحت درج فہرست ذاتوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے رقومات مختص کر رہے ہیں۔

سماجی انصاف و اختیارات کے وزیرِ مملکت جناب رام داس اٹھاولے نے یہ معلومات راجیہ سبھا میں جناب گولا بابوراؤ کے سوالات کے جواب میں فراہم کیں، جن میں درج فہرست ذاتوں کے لیے ترقیاتی عملی منصوبہ سے متعلق معلومات طلب کی گئی تھیں۔

سال 2020-21 سے مختلف وزارتوں اور محکموں میں ڈی اے پی ایس سی کے تحت بجٹ تخمینوں (بی ای)، نظرِ ثانی شدہ تخمینوں (آر ای) اور حقیقی اخراجات کے اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ 2020-21 سے 2025-26 تک ہر سال حقیقی اخراجات نظرِ ثانی شدہ تخمینوں سے کم رہے۔ نظرِ ثانی شدہ تخمینوں کے استعمال کی شرح 2020-21 میں 81.61 فیصد، 2021-22 میں 91.22 فیصد، 2022-23 میں 91.90 فیصد، 2023-24 میں 93.83 فیصد، 2024-25 میں 92.57 فیصد اور 2025-26 میں 85.65 فیصد رہی۔

حکومت نے واضح کیا کہ یہ فنڈز صرف درج فہرست ذاتوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختص کیے جاتے ہیں۔ تاہم بعض وزارتوں اور محکموں کی بعض اسکیموں کی عمومی نوعیت کے باعث بعض معاملات میں یہ فنڈز مکمل طور پر استعمال نہیں ہو پاتے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015C3S.jpg

سماجی انصاف و اختیارات کا محکمہ، ڈی اے پی ایس سی کے تحت ذمہ دار وزارتوں اور محکموں کی جانب سے فنڈز کے استعمال کی نگرانی، سماجی انصاف و اختیارات کے معزز وزیر اور سکریٹری کی صدارت میں منعقد ہونے والی باقاعدہ جائزہ نشستوں کے ذریعے کرتا ہے۔ حالیہ عرصے میں ڈی اے پی ایس سی کے تحت جائزہ نشستیں 29 اپریل 2025 کو سماجی انصاف و اختیارات کے وزیرِ مملکت جناب بی ایل ورما کی صدارت میں منعقد ہوئیں، جبکہ سماجی انصاف و اختیارات کے سکریٹری کی سطح پر 25 اگست 2025 اور 16 اپریل 2026 کو جائزہ نشستیں منعقد کی گئیں۔

وقتاً فوقتاً مراسلت کے ذریعے ڈی اے پی ایس سی کے تحت ذمہ دار وزارتوں اور محکموں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اخراجات کی رفتار تیز کریں اور ڈی اے پی ایس سی کے تحت مختص فنڈز کے مؤثر اور بہترین استعمال کو یقینی بنائیں۔ مزید برآں سماجی انصاف و اختیارات کے وزیر کی ہدایات کی تعمیل میں ڈی اے پی ایس سی پر عمل درآمد کرنے والی تمام 38 وزارتوں اور محکموں نے اپنے اپنے اداروں میں ڈی اے پی ایس سی فنڈز کی مالی اور عملی نگرانی کے لیے ایک نوڈل افسر نامزد کیا ہے۔

حکومت درج فہرست ذاتوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے ڈی اے پی ایس سی کے تحت مختص فنڈز کے مؤثر اور بہترین استعمال کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی اور جائزے کے نظام کو مسلسل مضبوط بنا رہی ہے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-1679


(ریلیز آئی ڈی: 2296803) وزیٹر کاؤنٹر : 54