ریلوے کی وزارت
بھارتی ریلوے نے چترکوٹ دھام کاروی-کانپور سینٹرل اور پرتاپ گڑھ-کانپور سینٹرل ایکسپریس سروسز کے انضمام کی منظوری دے دی ہے، جس سے چترکوٹ کے لیے براہ راست رابطہ مضبوط ہوگا
ضم شدہ سروس سے ماں بیلا دیوی دھام پرتاپ گڑھ، کانپور سینٹرل اور چترکوٹ دھام کاروی کے درمیان براہ راست ریل رابطے میں بہتری آئے گی، جبکہ مسافر کوچوں کی تعداد 12 سے بڑھ کر 24 ہو جائے گی
اس انضمام سے کانپور-پرتاپ گڑھ سیکشن میں بھیڑ کم کرنے اور بہتر ریل رابطہ فراہم کرنے میں مدد ملے گی
प्रविष्टि तिथि:
08 AUG 2026 4:49PM by PIB Delhi
مسافروں کی سہولت میں بہتری اور ٹرین آپریشن کو زیادہ مؤثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر، بھارتی ریلوے نے 14109/14110 چترکوٹ دھام کاروی-کانپور سینٹرل ایکسپریس اور 14123/14124 ماں بیلا دیوی دھام پرتاپ گڑھ-کانپور سینٹرل ایکسپریس کے انضمام کی منظوری دے دی ہے۔ ان دونوں سروسز کو 14123/14124 ماں بیلا دیوی دھام پرتاپ گڑھ-چترکوٹ دھام کاروی ایکسپریس کے طور پر چلایا جائے گا۔
اس انضمام سے ماں بیلا دیوی دھام پرتاپ گڑھ اور چترکوٹ دھام کاروی کے درمیان براہ راست رابطے میں بہتری آئے گی، جبکہ کانپور سینٹرل، لکھنؤ خطے اور چترکوٹ سمیت اہم مقامات کے درمیان ریل رابطہ بھی مضبوط ہوگا۔
24 کوچ والی ٹرین سے مسافروں کی اضافی گنجائش دستیاب ہوگی
انضمام کے نتیجے میں حاصل ہونے والے آپریشنل فوائد کے تحت، مشترکہ سروس میں مسافروں کو لے جانے کی گنجائش میں اضافہ کیا جائے گا اور موجودہ 12 کوچوں کی تشکیل کو بڑھا کر 24 کوچ کر دیا جائے گا۔ اس سے دستیاب نشستوں کی گنجائش میں نمایاں اضافہ ہوگا اور کانپور-پرتاپ گڑھ سیکشن میں بھیڑ اور مسافروں کی بڑھتی ہوئی طلب سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
بڑھی ہوئی گنجائش سے کانپور، باندا، چترکوٹ، پرتاپ گڑھ اور راستے کے دیگر اسٹیشنوں کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو زیادہ سہولت حاصل ہوگی۔
چترکوٹ اور پرتاپ گڑھ/لکھنؤ خطے کے درمیان براہ راست رابطے میں بہتری
ضم شدہ سروس سے چترکوٹ اور لکھنؤ-پرتاپ گڑھ خطے کے درمیان براہ راست ریل رابطے میں بہتری آئے گی اور مسافروں کو زیادہ سہل سفری سہولت میسر ہوگی، کیونکہ انہیں کانپور سینٹرل پر ٹرین تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اس سے خاص طور پر چترکوٹ، پرتاپ گڑھ اور لکھنؤ خطے کے اہم مذہبی اور علاقائی مراکز کے درمیان یاترا، سیاحت، تعلیم، روزگار اور دیگر مقاصد کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کو فائدہ ہوگا۔
اہم اسٹیشنوں کے درمیان بہتر ریل رابطہ
ضم شدہ سروس میں ماں بیلا دیوی دھام پرتاپ گڑھ، چِل بِلا، ماں چندریکا دیوی دھام انٹو، امیٹھی، گوری گنج، کاشی م پور، جائس، فرست گنج، رائے بریلی، ہرچند پور، بچھراواں، نگوہاں، لکھنؤ، مانک نگر، اناؤ، کانپور سینٹرل، بھیم سین، کٹھارا روڈ، پٹارا، گھاٹم پور، ہمیر پور روڈ، یمنا ساؤتھ بینک، بھروہ سمیَرپور، رگول، باندا، اٹرا اور چترکوٹ دھام کاروی سمیت اہم اسٹیشنوں پر سروس جاری رہے گی۔
نتیجہ
نئی ضم شدہ سروس سے اتر پردیش میں مسافروں کے ریل رابطے کو مضبوط بنانے، اہم مذہبی اور ثقافتی مقامات تک رسائی بہتر کرنے اور ریلوے وسائل کے زیادہ مؤثر استعمال میں مدد ملے گی۔ اس سے بندیل کھنڈ اور اودھ کے درمیان ایک بلا رکاوٹ ریل کوریڈور قائم ہوگا۔ یہ سروس چترکوٹ کو ریاستی دارالحکومت لکھنؤ اور پرتاپ گڑھ سے براہ راست مربوط کرے گی۔
اس انضمام کے نتیجے میں ٹرین کی تشکیل 12 سے بڑھا کر 24 کوچ کرنے کی بھی سہولت ملے گی، جس سے مسافروں کو کفایتی قیمت پر لے جانے کی گنجائش دوگنی ہو جائے گی اور اس کوریڈور پر موجودہ ریل خدمات میں نمایاں بہتری آئے گی۔ چترکوٹ کے لیے یاترا اور سیاحت کو سہولت فراہم کرنے کے علاوہ، یہ سروس تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، روزگار، کاروبار اور انتظامی امور سے متعلق سفر کے لیے بھی رابطہ مضبوط کرے گی، جبکہ موجودہ ٹرین آپریشنل وسائل کا زیادہ مؤثر استعمال ممکن بنائے گی۔
********
ش ح۔ ف ش ع
U: 1655
(रिलीज़ आईडी: 2296651)
आगंतुक पटल : 5