ریلوے کی وزارت
بھارتی ریلوے نے مدھیہ پردیش میں روزانہ اٹارسی-مدن محل مسافر ٹرین سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی
روزانہ ٹرین سروس سے اٹارسی-جبل پور خطے میں مسافروں اور روزانہ آمدورفت کرنے والوں کے لیے سفری سہولت میں بہتری آئے گی
प्रविष्टि तिथि:
08 AUG 2026 4:48PM by PIB Delhi
بھارتی ریلوے نے روزانہ ٹرین نمبر 51673/51674 اٹارسی-مدن محل مسافر ٹرین سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے، جو وسطی مدھیہ پردیش میں ریل رابطے کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ نئی مسافر ٹرین سروس اٹارسی اور جبل پور (مدن محل) کے درمیان ریل رابطے کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ راستے کے اہم اسٹیشنوں پر مسافروں کے لیے سفری سہولتوں میں بھی اضافہ کرے گی۔
ٹرین نمبر 51673 اٹارسی-مدن محل مسافر ٹرین اٹارسی جنکشن سے 11:40 بجے روانہ ہوگی اور 16:45 بجے مدن محل پہنچے گی۔ واپسی کی سمت میں ٹرین نمبر 51674 مدن محل-اٹارسی مسافر ٹرین مدن محل سے 17:50 بجے روانہ ہوگی اور 22:55 بجے اٹارسی جنکشن پہنچے گی۔
یہ روزانہ مسافر ٹرین تقریباً 5 گھنٹے 5 منٹ میں 242 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔ ٹرین کے تجارتی اسٹاپ باگرا توا، سوہاگ پور، پِپریا، بان کھیڑی، سلی چوکا روڈ، گڈروارا، کریلی، نرسنگھ پور اور شری دھام ہوں گے جس سے ان اسٹیشنوں سے سفر کرنے والے مسافروں کو ریل رابطے کی بہتر سہولت میسر آئے گی۔
اٹارسی-مدن محل مسافر ٹرین سروس محض ایک مقام سے دوسرے مقام تک رابطے کے بجائے علاقائی رابطے کے نقطۂ نظر سے بھی اہم ہے۔ یہ سروس جبل پور-نرمدا پورم خطے کے درمیانی قصبوں اور چھوٹے اسٹیشنوں تک کفایتی اور روزانہ سفری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دو بڑے ریلوے مراکز، جبل پور اور اٹارسی، کو آپس میں مربوط کرے گی۔ یہ خاص طور پر متوسط طبقے، بغیر ریزرویشن سفر کرنے والے اور مختصر فاصلے کے مسافروں کی ضروریات پوری کرے گی۔ ایسی سروس روزگار، تعلیم، طبی سہولتوں، تجارتی مراکز اور زیارت گاہوں تک رسائی آسان بنانے اور اٹارسی سے بھارت کے دیگر حصوں میں واقع بڑے مقامات کے لیے آگے کا سفری رابطہ فراہم کرنے میں ایک اہم فیڈر اور تقسیم کاری کا کردار بھی ادا کرے گی۔
نئی روزانہ مسافر ٹرین سروس کے آغاز سے علاقائی رابطے میں بہتری آنے، روزانہ آمدورفت کرنے والوں اور دیگر مسافروں کے لیے آسان اور سستا سفر ممکن ہونے اور مدھیہ پردیش میں ریل نقل و حمل کے نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنانے کی توقع ہے۔
*****
ش ح۔ ف ش ع
U: 1654
(रिलीज़ आईडी: 2296649)
आगंतुक पटल : 6