نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ 9-8 اگست کو جزائر انڈمان و نکوبار کا دورہ کریں گے

प्रविष्टि तिथि: 07 AUG 2026 3:10PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن 9-8 اگست 2026 کو انڈمان اور نکوبار جزائر کا دو روزہ دورہ کریں گے ۔

نائب صدر جمہوریہ 8 اگست کو سری وجے پورم میں سیلولر جیل نیشنل میموریل کا دورہ کریں گے ، جہاں وہ شہدا  کے یادگاری ستون پر خراج عقیدت پیش کریں گے ، سوتنترتا جیوتی پر احترام کا اظہار کریں گے اورجہاں  ویر ساورکرقید تھے، وہاں بھی جائیں گے ۔ بعد میں ، وہ لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو میں بھی شرکت کریں گے ،جس میں ہندوستان کی تحریک آزادی کی داستان اور بہادر مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو دکھایا جائے گا ۔

9 اگست کو نائب صدر جمہوریہ سری وجے پورم میں فلیگ پوائنٹ پر قومی پرچم لہرا کر ‘ہر گھر ترنگا ابھیان’میں شرکت کریں گے ۔ بعد میں ، وہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ڈی بی آر اے آئی ٹی) آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والی ریاستی تقریب‘‘وندے ماترم پر ترنگا کنسرٹ’’ میں شرکت کریں گے ۔

دوپہر کے وقت نائب صدر جمہوریہ تاریخی نیتا جی سبھاش چندر بوس جزیرے کا دورہ کریں گے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ خ م

U.NO.1562


(रिलीज़ आईडी: 2296032) आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil , Malayalam