کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

اے پی ای ڈی اے کی طرف سے ہندوستان کی تصدیق شدہ نامیاتی مصنوعات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ تک رسائی کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے بائیوفیچ انڈیا2026 کا انعقاد

پروگرام میں200 سے زیادہ کمپنیوں کی شرکت ؛ اے پی ای ڈی اے پویلین سے نامیاتی تنوع کو اجاگر کیا گیا

پروگرام کے دوران35 سے زیادہ بین الاقوامی خریداروں نے ہندوستانی نمائش کنندگان کے ساتھ خریدار-فروخت کنندگان کی ملاقاتوں میں حصہ لیا

प्रविष्टि तिथि: 06 AUG 2026 10:10PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کی وزارتِ تجارت و صنعت کے تحت ایگریکلچرل اینڈ پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹس ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اپیڈا)، نیورن برگ میسے انڈیا کے اشتراک سے بایوفیچ انڈیا2026 کا انعقاد 6 سے 8 اگست 2026 تک انڈیا ایکسپو سینٹر اینڈ مارٹ (آئی ای ایم ایل)، گریٹر نوئیڈا، دہلی-این سی آر میں  کیا جارہا ہے۔ یہ نمائش نامیاتی، قدرتی اور پائیدار غذائی شعبوں سے وابستہ تمام متعلقہ فریقوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لیے ہے، جہاں تجارت کے فروغ، علم و تجربات کے تبادلے اور کاروباری روابط کو وسعت دینے کے بھرپور مواقع فراہم ہیں۔

اس نمائش میں 200 سے زائد کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں، جن میں اپیڈا کی پویلین کے تحت شریک 60 سے زیادہ نمائش کنندگان بھی شامل ہیں۔ اپیڈا  کی پویلین میں برآمد کنندگان، خواتین کاروباری شخصیات، کسان پیداواری تنظیمیں (ایف پی او)، کسان پیداوار کمپنیاں (ایف پی سی)، نئے کاروباری ادارے (اسٹارٹ اپس) اور نامیاتی مصنوعات سے وابستہ صنعتیں شرکت کر رہی ہیں۔ پویلین میں اروناچل پردیش، آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم، تریپورہ، تمل ناڈو، اتراکھنڈ، مہاراشٹر اور ملک کے دیگر نامیاتی پیداوار والے علاقوں کی مصدقہ نامیاتی مصنوعات کی متنوع جھلک پیش کی جا رہی ہے۔نمائش میں اناج، دال، موٹے اناج، مصالحہ جات، چائے، کافی، تازہ پھل اور سبزیاں، پروسیس شدہ خوردنی مصنوعات، جڑی بوٹیاں، ادویاتی پودے، تلہن، خوردنی تیل، شہد، ناریل سے تیار کردہ مصنوعات، قدرتی اجزا، نیوٹراسیوٹیکلز اور دیگر ویلیو ایڈڈ خوردنی مصنوعات شامل ہیں، جو ہندوستان کے متنوع زراعت و موسمی ماحول اور مصدقہ نامیاتی پیداوار کے شعبے میں اس کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کی عکاسی کرتی ہیں۔

ہندوستانی نامیاتی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی کو مزید وسعت دینے کے لیے اپیڈا نے 13 اہم بیرونی منڈیوں سے 35 سے زائد بین الاقوامی خریداروں کی شرکت کو یقینی بنایا ہے۔ ان ممالک میں تائیوان، جنوبی کوریا، جاپان، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، منگولیہ اور مصر سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔ نمایاں درآمد کنندگان، تقسیم کاروں، تھوک فروشوں اور بڑی خوردہ تجارتی سلسلوں کی نمائندگی کرنے والے یہ بین الاقوامی خریدار ہندوستانی نمائش کنندگان کے ساتھ منظم خریدار–فروخت کنندہ ملاقاتوں میں شریک ہو رہے ہیں، تاکہ کاروباری شراکت داری کو فروغ دیا جا سکے، نئی خریداری کے مواقع تلاش کیے جائیں اور برآمدات کے شعبے میں طویل مدتی تعاون کو مضبوط بنایا جا سکے۔

اس تین روزہ نمائش میں تکنیکی کانفرنس، معلوماتی و انٹرایکٹیو اجلاس، مصنوعات کی نمائش اور بدلتے رجحانات پر مبنی خصوصی پیشکشیں بھی شامل ہیں۔ ان میں آرگینک سرٹیفکیشن، سراغ لگانے کے نظام، پائیداری، عالمی منڈیوں تک رسائی، صارفین کی بدلتی ترجیحات اور عالمی نامیاتی تجارت میں ابھرتے ہوئے مواقع جیسے موضوعات کا احاطہ کیا جا رہا ہے۔یہ اجلاس شرکاء کو بین الاقوامی ضابطہ جاتی تقاضوں، معیار کے عالمی پیمانوں اور برآمداتی منڈیوں کی توقعات سے متعلق اہم معلومات فراہم کرنے کے لیے ہے۔

افتتاحی اجلاس میں شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب کے سرینواس نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اعزازی مہمانوں میں محکمۂ تجارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب نتن کمار یادو اور جرمنی کے سفارت خانے کے نائب سربراہِ مشن جناب جارج اینزویلر شامل تھے۔اس موقع پر اپیڈا کے چیئرمین جناب ابھیشیک دیو، اسپائسز بورڈ آف انڈیا کے سکریٹری جناب ایم ایس منیوانن، نیورن برگ میسے انڈیا کی بورڈ چیئرپرسن اور منیجنگ ڈائریکٹر محترمہ سونیا پراشار، اور آئی ایف او اے ایم  آرگینکس انٹرنیشنل کے نائب صدر جناب مارکو شلوٹر بھی موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب کے سرینواس نے کہا کہ نامیاتی زراعت کا شعبہ ہندوستانی کی زراعتی برآمدات میں اضافے کے ساتھ ساتھ کسانوں اور کاروباری اداروں کے لیے منڈی کے مزید مواقع پیدا کرنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائیو فیچ انڈیا جیسے پلیٹ فارم ہندوستان کی متنوع مصدقہ نامیاتی مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کرانے، بین الاقوامی خریداروں کے ساتھ مؤثر روابط استوار کرنے، عالمی نامیاتی منڈیوں میں ہندوستان کی موجودگی کو مضبوط بنانے، پائیدار زراعتی طریقوں کو فروغ دینے اور نامیاتی مصنوعات کی پوری ویلیو ایڈڈ چین میں بہتر معاشی فوائد یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

جناب نتن کمار یادو نے کہا کہ ہندوستان کا نامیاتی شعبہ نہایت متنوع ہے اور تیزی سے ترقی کر رہا ہے، جبکہ عالمی منڈیوں میں اس کے لیے بے شمار امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بایوفیچ انڈیا ہندوستانی برآمد کنندگان اور نامیاتی مصنوعات سے وابستہ کاروباری اداروں کو اپنی مصنوعات کی نمائش، عالمی خریداروں سے روابط استوار کرنے اور منڈی کی بدلتی ضروریات کو سمجھنے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت معیارکی یقین دہانی، عالمی منڈیوں تک بہتر رسائی اور بین الاقوامی سطح پر تعاون کو مزید فروغ دے کر ملک کے نامیاتی برآمداتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل اقدامات جاری رکھے گی۔

بایوفیچ انڈیا2026، اپیڈا، نیورن برگ میسے انڈیا اور آئی ایف او اے ایم-آرگینکس انٹرنیشنل کی مشترکہ پہل ہے، جس کا مقصد ہندوستان کے نامیاتی شعبے کو مضبوط بنانا، عالمی منڈیوں سے روابط کو وسعت دینا، ہندوستانی نامیاتی کاروباری اداروں کے لیے نئے تجارتی مواقع پیدا کرنا اور دنیا بھر میں ہندوستان کی مصدقہ نامیاتی مصنوعات کی شناخت اور رسائی کو مزید فروغ دینا ہے۔

 

*********

 

 

 

 ش ح۔م ش ع۔ش ت

Urdu No-1536


(रिलीज़ आईडी: 2295844) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी