لوک سبھا سکریٹریٹ
لوک سبھا اسپیکر نے ڈاکٹر جی ایس ڈھلون کی یوم پیدائش پر گلہائے عقیدت پیش کیے
प्रविष्टि तिथि:
06 AUG 2026 4:25PM by PIB Delhi
لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا نے آج سابق لوک سبھا اسپیکر ڈاکٹر جی۔ ایس۔ ڈھلون کےیومِ پیدائش کے موقع پر سمودھان سدن کے مرکزی ہال میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
نائب چیئرمین راجیہ سبھا جناب ہری ونش، ارکان پارلیمنٹ، سابق ارکان پارلیمنٹ، لوک سبھا کے سکریٹری جنرل جناب اتپل کمار سنگھ اور دیگر معزز شخصیات نے بھی ڈاکٹر ڈھلون کو گلہائے عقیدت پیش کیے۔
ڈاکٹر ڈھلون ایک ممتاز پارلیمنٹیرین، مجاہدِ آزادی اور صحافی تھے۔ وہ 6 اگست 1915 کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ آزادی کی جدوجہد اور کسان تحریک میں فعال کردار ادا کرنے کے بعد انہوں نے آزادی کے بعد صحافت کے شعبے میں قدم رکھا۔ اردو روزنامہ شیرِ بھارت کے چیف ایڈیٹر اور نیشنل سکھ نیوز پیپرز لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے اپنی خدمات کے ذریعے انہوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور سماجی اتحاد کے فروغ کے لیے کام کیا۔وہ 1967 میں ترن تارن سے چوتھی لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے۔ 8 اگست 1969 کو انہیں متفقہ طور پر چوتھی لوک سبھا کا اسپیکر منتخب کیا گیا اور 22 مارچ 1971 کو پانچویں لوک سبھا کے اسپیکر کے طور پر دوبارہ منتخب ہوئے۔ انہوں نے یکم دسمبر 1975 تک اس عہدے پر نمایاں خدمات انجام دیں۔
ڈاکٹر گردیال سنگھ ڈھلون کی تصویر، جسے جناب سمیر داس نے تیار کیا تھا، 10 فروری 2014 کو اُس وقت کے صدرجمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے رونمائی کی تھی۔ یہ تصویر سمودھان سدن کی بیرونی لابی میں آویزاں ہے۔
***
) ش ح ۔ ش آ۔ ج)
U.No. 1496
(रिलीज़ आईडी: 2295643)
आगंतुक पटल : 6