وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

انشورنس ڈویژن، ڈی ایف ایس نے جون 2026 کے لیے شکایات کے ازالے کے جائزہ اور اشاریہ (جی آر اے آئی) میں گروپ اے زمرے میں تیسری پوزیشن حاصل کی


بینکنگ ڈویژن، ڈی ایف ایس نے چھٹی پوزیشن حاصل کی، ڈی ایف ایس نومبر 2025 سے مسلسل سرفہرست 10 وزارتوں/محکموں میں شامل

प्रविष्टि तिथि: 06 AUG 2026 3:49PM by PIB Delhi

محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی)نے جون 2026 کے لیے مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام(سی پی جی آر اے ایم ایس)کی ماہانہ رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ میں عوامی شکایات کی اقسام، زمروں اور ان کے حل کے طریقۂ کار کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، محکمہ مالی خدمات (انشورنس ڈویژن) تیسری پوزیشن پر ہے، جبکہ محکمہ مالی خدمات (بینکنگ ڈویژن) چھٹی پوزیشن پر ہے۔ مزید برآں، محکمہ مالی خدمات (ڈی ایف ایس) نومبر 2025 سے مختلف وزارتوں/محکموں کے درمیان شکایات کے ازالے کے جائزہ اور اشاریہ (جی آر اے آئی) کی درجہ بندی میں مسلسل سرفہرست 10 محکموں میں شامل ہے۔

جون 2026 کے دوران محکمہ مالی خدمات نے تیس ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ کیا۔ اس کے علاوہ، محکمہ مالی خدمات کے اعلیٰ افسران باقاعدگی سے تصادفی طور پر منتخب کی گئی شکایات کا ذاتی طور پر جائزہ لے رہے ہیں۔ ’’مؤثر شکایات کے ازالے کے طریقۂ کار’’ کے موضوع پر تربیتی ورکشاپس بھی باقاعدگی سے منعقد کی جا رہی ہیں۔

یہ ورکشاپس بہترین طریقۂ کار کو فروغ دے کر شکایات کے ازالے کے نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ان کے ذریعے متعلقہ فریقوں کے درمیان بہتر تال میل قائم ہوتا ہے، ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال ممکن ہوتا ہے اور صارفین کو مرکز میں رکھتے ہوئے خدمات فراہم کرنے کی ثقافت کو فروغ ملتا ہے۔

محکمہ نے عوامی شکایات کے بروقت، شفاف اور مؤثر حل کے لیے مسلسل عزم کا مظاہرہ کیا ہے، جو جواب دہ اور ذمہ دار عوامی خدمات کی فراہمی پر اس کی توجہ کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ کامیابی ڈی ایف ایس کی جانب سے مضبوط نگرانی کے نظام، باقاعدہ جائزوں اور بینکنگ، مالیاتی خدمات اور انشورنس(بی ایف ایس آئی)شعبے کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے شکایات کے ازالے کے معیار کو بہتر بنانے کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔

***

ش ح۔ ش آ۔ ج

UN-1486


(रिलीज़ आईडी: 2295580) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati