وزارات ثقافت
وزارت ثقافت و سیاحت نے نیٹ فلیکس کے ساتھ مستند کہانیوں کے ذریعہ ہندوستان کے ثقافتی ورثے اور سیاحتی مقامات کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے شراکت داری کی
مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے انکریڈیبل انڈیا پورٹل پر ’ ایز سین آن نیٹ فلیکس ‘ سیکشن کا افتتاح کیا
प्रविष्टि तिथि:
05 AUG 2026 9:28PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے ثقا فت و سیاحت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج انکر یڈیبل انڈیا کے ویب پورٹل پر ’’ایز سین آن نیٹ فلیکس‘‘ سیکشن کا افتتاح کیا ۔ یہ اقدام وزارتِ سیاحت اور نیٹ فلیکس انڈیا کے درمیان جاری اشتراک کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد دنیا بھر کے ناظرین کو ان حقیقی مقامات، ثقافتی روایات اور مستند تجربات سے روشناس کرانا ہے جو نیٹ فلکس انڈیا کی فلموں اور سلسلہ وار ڈراموں میں پیش کیے گئے ہیں۔ تاکہ ہندوستان کے شاندار ثقافتی ورثے اور سیاحتی امکانات کو عالمی سطح پر فروغ دیا جا سکے۔

یہ آغاز نئی دہلی میں واقع قومی جدید فنون نگار خانہ میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے موقع پر کیا گیا۔ جو بھارت میں نیٹ فلیکس کی دس سالہ موجودگی کی یاد میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر نیٹ فلیکس کے شریک چیف ایگزیکٹو افسر جناب ٹیڈ سیرینڈوس نے مرکزی وزیر کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی، جس میں اس بات پر گفتگو ہوئی کہ مؤثر کہانی گوئی کس طرح ہندوستان کے ثقافتی ورثے، سیاحت اور تخلیقی معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے ثقافت و سیاحت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ ہندوستان کی کہانیاں ہزاروں برس سے دنیا کو متاثر کرتی آئی ہیں اور اب جدید ٹیکنالوجی نے یہ بے مثال موقع فراہم کر دیا ہے کہ ان کہانیوں کو دنیا کے ہر گوشے تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تخلیقی معیشت ترقی کا ایک طاقتور ذریعہ بن کر ابھر رہی ہے، جو ایک طرف روزگار کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے اور دوسری جانب ہندوستان کی ثقافتی شناخت کو بھی محفوظ رکھ رہی ہے۔ انہوں نے ایسے اشتراکِ عمل کا خیرمقدم کیا جو ہندوستانی صلاحیتوں کو فروغ دے، ملک کے رنگا رنگ ثقافتی تنوع کو اجاگر کرے اور اس کی ہزاروں سال پر محیط تہذیبی میراث کو پوری سچائی اور اصل روح کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کرے۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ ثقافت صرف ہندوستان کا ورثہ ہی نہیں بلکہ اس کی سب سے بڑی اسٹریٹیجک قوتوں میں سے ایک ہے اور ملک کی ہر تاریخی یادگار، ہر تہوار، ہر زبان اور ہر لوک روایت اپنے اندر ایسی کہانیاں سموئے ہوئے ہے ۔جو عالمی سطح پر سنائے جانے کی مستحق ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیٹ فلیکس کے شریک چیف ایگزیکٹو افسر جناب ٹیڈ سیرینڈوس نے کہا کہ ہندوستان ایک نہیں بلکہ کئی ہندوستانیوں کا مجموعہ ہے۔ جہاں ہر خطے کی اپنی منفرد کہانیاں، روایات اور ثقافتی شناخت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں سے جنم لینے والی کہانیوں نے دنیا بھر کے ناظرین کے دل جیتے ہیں اور لوگوں کو ہندوستان کے سیاحتی مقامات اور متنوع ثقافتوں کو قریب سے دیکھنے اور محسوس کرنے کی ترغیب دی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نیٹ فلیکس، مرکزی وزارت ثقا فت و سیاحت کے ساتھ اپنے شراکت کو مزید مضبوط بناتے ہوئے ہندوستان کی مزید کہانیوں اور سیاحتی مقامات کو عالمی ناظرین تک پہنچانے کے لیے کام جاری رکھے گا۔
مرکزی وزیر اور جناب ٹیڈ سیرینڈوس نے اس مشترکہ عزم کا اعادہ کیا کہ ہندوستان کی متنوع ثقافتوں، قدرتی مناظر اور روایات سے جڑی حقیقی اور مستند کہانیوں کو فروغ دیا جائے گا، تاکہ ملک کی تخلیقی معیشت کو مزید تقویت ملے اور عالمی سطح پر ہندوستان کی ثقافتی شناخت اور اثرورسوخ مزید مستحکم ہو۔

گزشتہ دس برسوں کے دوران نیٹ فلیکس نے ہندوستان بھر کے تخلیق کاروں کے ساتھ مل کر ایسی کہانیاں دنیا کے سامنے پیش کی ہیں جو ملک کی متنوع ثقافتوں، روایات، قدرتی مناظر اور مختلف برادریوں سے متاثر ہیں۔ یہ اقدام حکومتِ ہند کے اس وژن سے ہم آہنگ ہے۔ جس کے تحت کہانی گوئی کو ایک مؤثر ذریعہ بنا کر ہندوستان کی عظیم تہذیبی وراثت کے تحفظ، فروغ اور جشنِ شناخت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی ثقافتی سیاحت کی حوصلہ افزائی اور تخلیقی معیشت کو بھی تقویت دی جا رہی ہے۔
***
ش ح۔م ح۔ش ت
UN-1458
(रिलीज़ आईडी: 2295337)
आगंतुक पटल : 7