وزارت خزانہ
جون 2026 تک حکومت ہند کے کھاتوں کا ماہانہ جائزہ (مالی سال27- 2026)
प्रविष्टि तिथि:
05 AUG 2026 4:34PM by PIB Delhi
جون 2026 تک حکومت ہند کے ماہانہ کھاتوں کو یکجا کر کے رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ اس کی اہم جھلکیاں درج ذیل ہیں:
جون 2026 تک حکومت ہند کو مجموعی طور پر 10,49,243 کروڑ روپے کی وصولیاں ہوئی ہیں، جو مالی سال27- 2026 کے بجٹ تخمینے میں درج کل وصولیوں کا 28.7 فیصد ہیں۔ ان وصولیوں میں 6,36,576 کروڑ روپے کی خالص ٹیکس آمدنی (مرکز کے حصے کی)، 3,77,664 کروڑ روپے کی غیر ٹیکس آمدنی اور 35,003 کروڑ روپے کی غیر قرض سرمایہ جاتی وصولیاں شامل ہیں۔ اس مدت کے دوران حکومت ہند کی جانب سے ریاستی حکومتوں کو ٹیکسوں میں ان کے حصے کی منتقلی کے طور پر 2,63,336 کروڑ روپے جاری کیے گئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 63,605 کروڑ روپے کم ہیں۔
حکومت ہند کی جانب سے کیا گیا مجموعی خرچ 13,57,076 کروڑ روپے ہے، جو مالی سال27- 2026 کے بجٹ تخمینے میں درج متعلقہ رقم کا 25.4 فیصد ہے۔ اس میں سے 10,16,818 کروڑ روپے محصولاتی کھاتے کے تحت اور 3,40,258 کروڑ روپے سرمایہ جاتی کھاتے کے تحت خرچ کیے گئے ہیں۔ مجموعی محصولاتی اخراجات میں سے 3,46,414 کروڑ روپے سود کی ادائیگیوں اور 1,14,812 کروڑ روپے اہم سبسڈیوں کی مد میں خرچ کیے گئے ہیں۔
*********
ش ح۔م م ع۔ص ج
Urdu No-1404
(रिलीज़ आईडी: 2295104)
आगंतुक पटल : 6