قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: وی ڈی وی کے میں قبائلی خواتین کی شمولیت

प्रविष्टि तिथि: 05 AUG 2026 12:54PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب درگا داس اوئیکے نے آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ قبائلی امور کی وزارت، ٹرائی فائڈ(ٹی آر آئی ایف ای ڈی) کے ذریعے دو اسکیمیں، یعنی پردھان منتری جنجاتیہ وکاس مشن (پی ایم جے وی ایم) اور پردھان منتری جنجاتیہ آدیواسی نیائے مہا ابھیان (پی ایم جن من) نافذ کر رہی ہے۔ ان اسکیموں کا مقصد قدرتی وسائل، معمولی جنگلاتی پیداوار، زرعی اور غیر زرعی قبائلی مصنوعات پر مبنی کاروبار کو زیادہ موثر، منصفانہ اور خود انتظامی انداز میں فروغ دے کر قبائلی مردوں اور خواتین کے لیے روزگار اور خودکفیل بنانے کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ پی ایم جے وی ایم/وی ڈی وی کے کے تحت عموماً 15 اپنی مدد آپ گروپ شامل ہوتے ہیں، جن میں ہر گروپ کے 20 مستفیدین ہوتے ہیں، جبکہ پی ایم جن من /وی ڈی وی کے تحت 5 اپنی مددآپ گروپ ہوتے ہیں، جن میں ہر گروپ کے 10 مستفیدین شامل ہوتے ہیں۔ پی ایم جے وی ایم  اسکیم کے تحت 28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 4,172 ون دھن وکاس کیندروں(وی ڈی وی کے) کی منظوری دی جا چکی ہے، جن سے 12.48 لاکھ مستفیدین اور قبائلی خواتین بھی شامل ہیں۔ اسی طرح پی ایم جن من اسکیم کے تحت 18 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 540 ون دھن وکاس کیندروں کی منظوری دی گئی ہے، جن سے 0.46 لاکھ مستفیدین، جن میں قبائلی خواتین بھی شامل ہیں۔ ان میں سے 2,922 ون دھن وکاس کیندروں کے 7.13 لاکھ مستفیدین، جن میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں، کو معمولی جنگلاتی پیداوار کے پائیدار حصول، زرعی پیداوار اور اس سے متعلق روزگار، ابتدائی پروسیسنگ، مصنوعات میں قدر میں اضافہ، پیکیجنگ، برانڈ سازی اور پیداوار کی مارکیٹنگ کی تربیت دی جا چکی ہے، جس سے ان کی مہارت اور بازار تک رسائی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ اس کے علاوہ3,406 ون دھن وکاس کیندر فعال طور پر کام کر رہے ہیں اور انہوں نے مقامی بازاروں، میلوں اور بھارت ٹرائبز فیسٹ کے ذریعے قدر میں اضافہ کی گئی مصنوعات کی تقریباً 174 کروڑ روپے مالیت کی فروخت کی ہے، جس سے آمدنی میں اضافہ، پائیدار ذریعہ معاش اور قبائلی برادریوں، بالخصوص قبائلی خواتین، میں کاروباری صلاحیتوں کو فروغ ملا ہے۔

*********

 

 ش ح۔م م ع۔ص ج

Urdu No-1377


(रिलीज़ आईडी: 2294894) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Bengali-TR , Tamil