زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (پی ایم ایف بی وائی) کے تحت شامل خطرات اور آفات
प्रविष्टि तिथि:
04 AUG 2026 6:15PM by PIB Delhi
پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (پی ایم ایف بی وائی) کو ملک میں2016-17 سے نافذ کیا گیا ہے اور یہ ریاستوں کے ساتھ ساتھ کسانوں کے لیے بھی رضاکارانہ اسکیم ہے۔ یہ اسکیم متعلقہ ریاستی حکومت کی جانب سے مطلع کردہ فصلوں اور علاقوں کے لیے بوائی سے پہلے کے مرحلے سے لے کر کٹائی کے بعد تک غیر قابل تدارک قدرتی خطرات کے باعث فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کے خلاف جامع بیمہ تحفظ فراہم کرتی ہے۔
جنگلی جانوروں کی وجہ سے فصلوں کو ہونے والے نقصانات چونکہ قابل تدارک نوعیت کے سمجھے جاتے تھے، اس لیے پہلے اس اسکیم کے تحت شامل نہیں کیے گئے تھے۔ تاہم، وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی اور ریاستی حکومتوں کی درخواست پر ریاستوں کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ ریاستی حکومت کے خرچ پر اضافی تحفظ (ایڈ آن کور) کے طور پر انفرادی جائزے کی بنیاد پر جنگلی جانوروں سے ہونے والے نقصانات کو شامل کر سکیں۔ اس طرح کے تحفظ کے لیے تفصیلی طریق کار اسکیم کی عملی رہنما ہدایات میں فراہم کیا گیا ہے۔
پانی بھراؤ کو خطرے کے تحفظ کے طور پر پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے تحت تمام نوٹیفائیڈ فصلوں کے لیے شامل کیا گیا ہے۔ تاہم، پانی پسند فصلوں جیسےدھان، پٹ سن، میستا اور گنا کے لیے یہ تحفظ مقامی نوعیت کے دعوؤں کے علاوہ دستیاب ہے۔
یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج ایوان زیریں -لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔
*****
ش ح- ظ الف– ن ع
UR No. 1313
(रिलीज़ आईडी: 2294521)
आगंतुक पटल : 5