ادویات سازی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

ایس پی آئی کے تحت ہماچل پردیش میں دواسازی کے چھوٹے، بہت چھوٹے اور درمیانے درجے کے صنعتی کلسٹروں کو معاونت فراہم کرنا

प्रविष्टि तिथि: 04 AUG 2026 2:16PM by PIB Delhi

کیمیکلزاور کھاد کی وزارت میں وزیر مملکت محترمہ انوپریا پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ دواسازی کی صنعت کو مضبوط بنانے کی مرکزی شعبہ جاتی اسکیم (ایس پی آئی) کے تحت دواسازی کی صنعت کے لیے مشترکہ سہولیات کی معاونت (اے پی آئی سی ایف) نام کی  ذیلی اسکیم نافذ کی جا رہی ہے، جس کا مقصد موجودہ دواسازی کلسٹروں کی پائیدار ترقی کے لیے ان کی صلاحیت کو مضبوط بروئے کار لانا  ہے۔ اس کے تحت مشترکہ بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کے قیام میں معاونت فراہم کی جاتی ہے۔

مذکورہ ذیلی اسکیم کے تحت ہماچل پردیش کے ضلع سولن میں واقع میسرز ویلزو ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ اور میسرز ہماچل پردیش ٹیسٹنگ لیب لمیٹڈ (ایچ پی ٹی ایل ایل) کے دو پروجیکٹوں  کو بالترتیب مالی سال 2022- 23  میں 19.53کروڑ روپے کی امدادی گرانٹ کی منظوری اور مالی سال 2025-26  میں  17.87کروڑ  روپے کی امدادی گرانٹ )کی منظوری  دی گئی۔ اے پی آئی سی ایف ذیلی اسکیم کے تحت ہماچل پردیش سے موصول ہونے والی کوئی بھی تجویز زیرِ التوا نہیں ہے۔

میسرز ویلزو ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے تحقیق و ترقی اور جانچ لیبارٹری کے قیام سے متعلق پروجیکٹ مکمل ہو چکا ہے۔ اس پروجیکٹ کے لیے مرکزی حکومت کی امدادی گرانٹ کے طور پر مالی سال 2022-23 میں 5.86 کروڑ روپے، 2023-24 میں 4.88 کروڑ روپےاور 2024-25 میں 6.84 کروڑ روپے جبکہ 2025-26 میں 1.95 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

دوسرا پروجیکٹ میسرز ہماچل پردیش ٹیسٹنگ لیب لمیٹڈ (ایچ پی ٹی ایل ایل) کا ہے، جسے تحقیق و ترقی کے لیے مشترکہ سہولت مرکز اور مہارتوں کے فروغ کے لیے سینٹر آف اکسیلینس کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔ تاہم ایچ پی ٹی ایل ایل کی جانب سے ذیلی اسکیم کے تحت درکار ضابطہ جاتی تقاضے مکمل نہ ہونے کے باعث اب تک مالی معاونت جاری نہیں کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، دواسازی کی صنعت کو مضبوط بنانے کی مرکزی شعبہ جاتی اسکیم (ایس پی آئی)کے تحت نظرثانی شدہ دواسازی ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن معاونتی اسکیم (آر پی ٹی یو اے ایس)بھی نافذ کی جا رہی ہے، جس کا مقصد موجودہ دواسازی یونٹس کو نظرثانی شدہ شیڈول-ایم اور عالمی ادارۂ صحت کے معیارات برائے عمدہ پیداواری طریقہ کار (ڈبلیو ایچ او-جی ایم پی) کے مطابق اپنی ٹیکنالوجی اور پیداواری عمل کو جدید بنانے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

مذکورہ  ذیلی اسکیم کے تحت ہماچل پردیش کے ضلع سولن میں مالی سال 2024-25 کے دوران دواسازی  کے 16 یونٹس کو 17.19 کروڑ روپے کی منظوری کے ساتھ، جبکہ مالی سال 2025-26 میں دواسازی کے27 یونٹس کو 29.02 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔ منظور شدہ یونٹس میں سے سات دواسازی  کے یونٹس کو مجموعی طور پر 6.42 کروڑ روپے کی ترغیبی امداد جاری کی جا چکی ہے۔

مزید  یہ کہ مذکورہ  ذیلی اسکیم کے تحت ہماچل پردیش میں واقع دواسازی یونٹس کی 21 درخواستیں زیرِ التوا ہیں، کیونکہ ذیلی اسکیم کی مدت میں توسیع سے متعلق اخراجات سے متعلق  مالیاتی کمیٹی/مستقل مالیاتی کمیٹی کے حتمی فیصلے تک عارضی پابندی عائد ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔۔ ش م۔ ر ب

U-1275


(रिलीज़ आईडी: 2294299) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Punjabi , English , हिन्दी