ٹیکسٹائلز کی وزارت
ہینڈلوم بنکروں کے لیے مالی امداد
प्रविष्टि तिथि:
04 AUG 2026 1:42PM by PIB Delhi
ریاست تمل ناڈو سمیت ملک بھرمیں ہینڈلوم شعبے کی مجموعی ترقی اور ہینڈلوم کے کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لیے وزارتِ ٹیکسٹائل مندرجہ ذیل اسکیمیں نافذ کر رہی ہیں:
نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ پروگرام (این ایچ ڈی پی)
خام مال فراہمی کی اسکیم (آر ایم ایس ایس)
مذکورہ بالا اسکیموں کے تحت اہلیت یافتہ ہینڈلوم کے اداروں اور کارکنوں کو خام مال کی فراہمی، جدید سانچوں اور متعلقہ آلات کی خریداری، شمسی توانائی سے چلنے والے روشنی کے یونٹس، ورک شیڈ کی تعمیر، ہنر مندی کی تربیت، مصنوعات میں تنوع اور ڈیزائن میں جدت طرازی، تکنیکی اور مشترکہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی، تشہیر اور انڈیا ہینڈلوم برانڈ (آئی ایچ بی)، ہینڈلوم مارک (ایچ ایل ایم) اور جی آئی ٹیگ کے ذریعے برانڈ سازی، ای-کامرس کی سہولت، ملکی و بیرونِ ملک کی منڈیوں میں ہینڈلوم مصنوعات کی مارکیٹنگ، بنکروں کے لیے مدرا اسکیم کے تحت رعایتی قرض اور سماجی تحفظ سمیت مختلف مدتوں کی مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔
نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ پروگرام (این ایچ ڈی پی) کے تحت چھوٹے کلسٹر ترقیاتی پروگرام کے جزو کے ضمن میں مالی سال 2023-24 اور 2024-25 کے دوران تمل ناڈو کے ضلع تیرونیل ویلی میں 343 ہینڈلوم بنکروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے 78.31 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔
وزارتِ ٹیکسٹائل کی ہینڈلوم کے شعبے سے متعلق اسکیموں کا بجٹ ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی بنیاد پر مختص نہیں کیا جاتا ہے۔ متعلقہ اسکیموں کے موجودہ رہنما اصولوں کے مطابق قابلِ عمل تجاویز موصول ہونے پر اہلیت یافتہ ہینڈلوم اداروں کو مختلف اقدامات کے لیے فنڈ جاری کیے جاتے ہیں۔
گزشتہ تین برسوں کے دوران تمل ناڈو سمیت ملک بھرمیں ان اسکیموں کے تحت مختص شدہ اور استعمال کیے گئے فنڈکی تفصیلات درج ذیل ہیں:
(کروڑ روپے میں)
|
اسکیم کا نام
|
2023-24
|
2024-25
|
2025-26
|
2026-27
(30.06.2026 )تک
|
|
|
بجٹ کا تخمینہ
|
اخراجات
|
بجٹ کا تخمینہ
|
اخراجات
|
بجٹ کا تخمینہ
|
اخراجات
|
بجٹ کا تخمینہ
|
اخراجات
|
|
نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ پروگرام
|
190.00
|
186.36
|
195.84
|
195.51
|
234.84
|
234.32
|
205.00
|
88.62
|
|
خام مال کی فراہمی کی اسکیم
|
160.00
|
159.72
|
172.17
|
172.16
|
219.00
|
218.96
|
200.00
|
63.20
|
مزید برآں، گزشتہ تین برسوں اور موجودہ مالی سال کے دوران تمل ناڈو کے ہینڈلوم شعبے کو درج ذیل معاونت فراہم کی گئی ہے:
- 20 چھوٹے ہینڈلوم کلسٹروں کے لیے 21.73 کروڑ روپے کی مالی امداد منظور کی گئی، جس سے 3,356 ہینڈلوم بنکر وں کو فائدہ پہنچا۔
- ہتھ کرگھا سموَردھن سہایتا کے تحت 5,466 بنکروں کو جدید سانچے اور متعلقہ آلات فراہم کیے گئے۔
- 1,999 ہینڈلوم کارکنوں کو ہنرمندی میں بہتری کی تربیت دی گئی۔
- ہینڈلوم مصنوعات کی فروخت کو فروغ دینے کے لیے 14 مارکیٹنگ پروگرام منعقد کیے گئے۔
- پیداوار، مارکیٹنگ کی صلاحیت اور بہتر آمدنی کو فروغ دینے کے لیے 12 ہینڈلوم پروڈیوسر کمپنیاں قائم کی گئیں۔
- 13,790 مستفیدین کو بنکروں کی مدرا اسکیم کے تحت قرض فراہم کیے گئے۔
- پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا اور پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا کے تحت 1,35,000 مستفیدین کا اندراج کیا گیا۔
- نقل و حمل کی سبسڈی اور لاگت کی سبسڈی کے تحت مجموعی طور پر 334.13 لاکھ کلوگرام دھاگہ فراہم کیا گیا۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت جناب پبتر مارگریٹا نے فراہم کی ہیں۔
********
ش ح۔ م ش ع۔ ا ک م
U. No. 1272
(रिलीज़ आईडी: 2294266)
आगंतुक पटल : 5