شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

برکس ممالک کے قومی شماریاتی دفاتر کے سربراہان کا اجلاس


”تبدیلی کے محرک کے طور پر معیاری اعداد و شمار“

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 AUG 2026 3:58PM by PIB Delhi

برکس ممالک (برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقہ، مصر، ایتھوپیا، انڈونیشیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای)) کے قومی شماریاتی دفاتر (این ایس او) کے سربراہان کا اجلاس بھارت کی صدارت میں 3 سے 4 اگست 2026 کو لکھنؤ، اتر پردیش، بھارت میں منعقد ہونا مقرر ہے۔

سال 2026 میں بھارت کی برکس صدارت کا رہنما موضوع ”لچک، جدت طرازی، تعاون اور پائیداری کے لیے تعمیر (برکس)“ ہے۔ برکس شماریات کے شعبے میں بھارت نے ” تبدیلی کے محرک کے طور پر معیاری اعداد و شمار“ کا موضوع اختیار کیا ہے، جو اعداد و شمار کے معیار، جدت طرازی، مؤثر ترسیل اور عوام پر مرکوز شماریاتی نظاموں کے لیے بھارت کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ نظام تیز رفتار تکنیکی ترقی، زیادہ تواتر اور زیادہ باریک سطح کے اعداد و شمار کی بڑھتی ہوئی طلب اور شواہد پر مبنی، پائیدار اور جامع ترقی کے لیے سرکاری اعداد و شمار پر بڑھتے ہوئے انحصار کے تقاضوں کے مطابق جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جدید دور میں برکس کی پالیسی سازی ترقی کی نگرانی، فیصلوں کی رہنمائی اور باہمی مفاہمت کے فروغ کے لیے مضبوط اور قابل اعتماد اعداد و شمار پر منحصر ہے۔ 2010 سے رکن ممالک قابل رسائی اور ہم آہنگ اعداد و شمار فراہم کرنے کے لیے مشترکہ شماریاتی اشاعت (جے ایس پی) شائع کرتے آ رہے ہیں، جبکہ ’اسنیپ شاٹ برکس جے ایس پی‘ کا آغاز 2020 میں کیا گیا تھا۔ وقت کے ساتھ برکس کے درمیان شماریاتی تعاون بنیادی اعداد و شمار جمع کرنے کے مرحلے سے آگے بڑھ کر اعداد و شمار کے معیارات، ہم آہنگی اور جدت طرازی کے شعبوں میں مزید گہرے تعاون کی شکل اختیار کر چکا ہے، جس سے پالیسی سازوں، محققین اور عوام کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ شماریاتی امور سے متعلق ہر سال دو اہم اجلاس ضمنی پروگراموں کے ساتھ منعقد کیے جاتے ہیں:

(i) این ایس او کا تکنیکی اجلاس

(ii) این ایس او کے سربراہان کا اجلاس

تکنیکی اجلاس 16 سے 17 اپریل 2026 کے دوران منعقد ہوا، جس کا بنیادی مقصد برکس مشترکہ شماریاتی اشاعت (برکس جے ایس پی) اور اسنیپ شاٹ برکس جے ایس پی کے ابواب پر تبادلۂ خیال کو آسان بنانا تھا۔ بات چیت میں جے ایس پی اور اسنیپ شاٹ 2026 کے لیے باہمی طور پر متفقہ فریم ورک تیار کرنے، نیز ہر قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کی ذمہ داریوں کی تقسیم اور اس کی جانب سے تعاون کے لیے ٹائم لائن طے کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

برکس شماریات ٹریک کا مقصد درج ذیل ترجیحی شعبوں کے تحت نتائج فراہم کرنا ہے:

  • برکس کی بنیادی شماریاتی مصنوعات (جے ایس پی اور اسنیپ شاٹ) کو مضبوط بنانا
  • قومی شماریاتی نظاموں میں جدت طرازی اور اصلاحات
  • اعداد و شمار کی ترسیل اور رسائی کو بہتر بنانا
  • میکرو اکنامک اور شعبہ جاتی اعداد و شمار کو مضبوط بنانا

برکس ممالک کے قومی شماریاتی دفاتر کے سربراہان کے اجلاس میں برازیل، روس، چین، جنوبی افریقہ، مصر، ایتھوپیا، انڈونیشیا، ایران اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ اس اجلاس کا مقصد برکس مشترکہ شماریاتی اشاعت (برکس جے ایس پی) کے ذریعے شماریاتی معلومات کی ترسیل، شماریاتی نظاموں میں جدت طرازی اور علم و بہترین طریقۂ کار کے تبادلے کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

برکس ممالک کے قومی شماریاتی دفاتر (این ایس او) کے سربراہان کے اجلاس کے ساتھ دو نصف روزہ ضمنی پروگرام بھی منعقد کیے جا رہے ہیں، جن میں برکس ممالک کے قومی شماریاتی دفاتر، پالیسی سازوں، ماہرین تعلیم، تھنک ٹینک، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور تکنیکی ماہرین کی شرکت ہوگی۔ ان ضمنی پروگراموں کے موضوعات درج ذیل ہیں:

  • انتظامی اعداد و شمار کا صلاحیت سے بھرپور استفادہ — 3 اگست 2026
  • ارتقا پذیر ڈیٹا ایکو سسٹم میں مصنوعی ذہانت کے لیے تیاری — 4 اگست 2026

**********

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 1157 


(ریلیز آئی ڈی: 2293488) وزیٹر کاؤنٹر : 6