وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے مردوں کے 5000 میٹر کے مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر گلویر سنگھ کو مبارکباد دی

प्रविष्टि तिथि: 02 AUG 2026 12:03PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2026 میں مردوں کے 5000 میٹر کے مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر گلویر سنگھ کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس غیر معمولی کارکردگی کے ساتھ، گلویر سنگھ  واحد کامن ویلتھ گیمز میں دو ایتھلیٹکس تمغات جیتنے والے پہلے بھارتی ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گلویر سنگھ دولت مشترکہ کھیلوں میں مردوں کے 5000 میٹر مقابلے میں تمغہ جیتنے والے پہلے بھارتی  بھی بن گئے ہیں۔

جناب مودی نے اس کامیابی کو بھارتی ایتھلیٹکس کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا اور گلویر سنگھ کو نیک ترین خواہشات سے نوازا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا؛

’’گلویر سنگھ نے تاریخ رقم کی! انہوں نے کامن ویلتھ گیمز 2026 میں مردوں کے 5000 میٹر کے مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ انہیں مبارکباد۔ اس غیر معمولی کارکردگی کے ساتھ، وہ واحد دولت مشترکہ کھیلوں میں دو ایتھلیٹکس تمغات جیتنے والے پہلے بھارتی ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔ وہ دولت مشترکہ کھیلوں میں مردوں کے 5000 میٹر کے مقابلے میں تمغہ جیتنے والے پہلے بھارتی بھی بن گئے ہیں۔ یقیناً یہ بھارتی ایتھلیٹکس کے لیے ایک تاریخی کامیابی ہے۔

# سی ڈبلیو جی 2026‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:1144


(रिलीज़ आईडी: 2293315) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Manipuri , Assamese , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam