وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے مردوں کے 90+ کلوگرام باکسنگ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر نریندر بروال کو مبارک باد دی

प्रविष्टि तिथि: 02 AUG 2026 12:01PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے گلاسگو میں منعقدہ دولتِ مشترکہ کھیل 2026 میں مردوں کے 90+ کلوگرام باکسنگ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر نریندر بروال کو مبارک باد دی ہے۔

وزیرِ اعظم نے پورے مقابلے کے دوران نریندر بروال کی غیر معمولی جرأت اور عزم کی بھرپور ستائش کی۔

جناب مودی نے ان کے لیے آنے والے برسوں میں مزید کامیابیوں کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’مجھے بہت خوشی ہے کہ نریندر بروال نے دولتِ مشترکہ کھیلوں میں مردوں کے 90+ کلوگرام باکسنگ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ پورے مقابلے کے دوران غیر معمولی جرأت اور عزم کا مظاہرہ کرنے پر انہیں مبارک باد۔ دعا ہے کہ مستقبل ان کے لیے مزید بے شمار کامیابیاں لے کر آئے۔

#CWG2026‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-1143


(रिलीज़ आईडी: 2293304) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Manipuri , Assamese , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam