وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے مردوں کے ٹرپل جمپ مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے پر پروین چترویل کو مبارکباد دی
प्रविष्टि तिथि:
02 AUG 2026 12:47AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گلاسگو میں جاری دولت مشترکہ کھیل 2026 میں مردوں کے ٹرپل جمپ مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے پر پروین چترویل کو مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے خوشی ظاہر کی کہ پروین چترویل نے اپنے کریئر کی بہترین جست لگائی۔
جناب مودی نے انہیں اس حصولیابی کے لیے مبارکباد دی اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے کامیابی کی دعا دی :
وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛
’’مجھے خوشی ہے کہ پروین چترویل نے دولت مشترکہ کھیل 2026 میں مردوں کے ٹرپل جمپ مقابلے میں نقرئی تمغہ حاصل کیا ہے اور اپنے کھیلوں کے سفر میں بہترین جست لگائی۔ انہیں مبارکباد۔ میں ان کے مستقبل کے سفر میں مزید کامیابیوں کے لیے دعا گو ہوں۔
# سی ڈبلیو جی 2026‘‘
***
ش ح –ا ب ن
U.No:1130
(रिलीज़ आईडी: 2293257)
आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam