وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نریندر مودی 2 اگست کو 'نشہ مکت یووا فار وکست بھارت سنکلپ ابھیان' کا آغاز کریں گے
منشیات کے خلاف 100 ہفتوں پر مشتمل ملک گیر 'جن بھاگیداری' مہم کا بھی آغاز ہوگا
प्रविष्टि तिथि:
01 AUG 2026 4:04PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی 2 اگست 2026 کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے "نشہ مکت یووا فار وکست بھارت سنکلپ ابھیان" کا آغاز کریں گے۔ اس مہم کا مقصد نوجوانوں کو منشیات کے استعمال سے دور رہنے کی ترغیب دینا اور انہیں اپنے اپنے علاقوں میں مثبت سماجی تبدیلی کے سفیر کے طور پر تیار کرنا ہے۔
اس مہم کے آغاز کے ساتھ ہی منشیات کے خلاف 100 ہفتوں پر مشتمل ملک گیر جن بھاگیداری مہم بھی شروع ہوگی۔ اس کے تحت ہر اتوار کو ملک بھر میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عوام میں بیداری پیدا ہو اور منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل میں عوامی شراکت داری کو فروغ ملے۔
اس مہم کے دوران کھیلوں کے مقابلے، واکاتھون، میڈیٹیشن سیشن، ثقافتی پروگرام، بیداری مہمات، نکڑ ناٹک، مذاکرے، مصوری کے مقابلے اور کمیونٹی شمولیت کے مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
اس اقدام کا مقصد تعلیمی اداروں، نوجوانوں کی تنظیموں، سول سوسائٹی گروپوں، صنعتی اداروں اور روحانی تنظیموں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لا کر منشیات کے خلاف اجتماعی عوامی تحریک کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
اس پروگرام میں ملک بھر کے 10 ہزار سے زائد مقامات سے نوجوان شریک ہوں گے۔ مائی بھارت کے رضاکار، مائی بھارت نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) کے رضاکار، یوتھ کلب، اسکول، کالج، یونیورسٹیاں، غیر سرکاری تنظیمیں (این جی اوز)، صنعتی اداروں کے نوجوان ونگ اور 125 سے زائد شراکت دار روحانی تنظیمیں ورچوئل طور پر اس پروگرام میں حصہ لیں گی۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 1112 )
(रिलीज़ आईडी: 2293010)
आगंतुक पटल : 11