وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے دولت مشترکہ کھیل 2026 میں نیزہ بازی کے مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے پر نیرج چوپڑا کو مبارکباد دی

प्रविष्टि तिथि: 01 AUG 2026 8:48AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ، گلاسگو میں کھیلے جارہے دولت مشترکہ کھیل 2026 کے دوران مردوں کے نیزہ بازی کے مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے پر نیرج چوپڑا کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نیرج چوپڑا نے ایک مرتبہ پھر غیر معمولی  مستقل مزاجی، صبرو تحمل اور جذبے کا مظاہرہ کیا۔

جانب مودی نے کہا کہ نیرج چوپڑا کی حصولیابیاں ہر بھارتی کو فخر سے سرشار کرتی ہیں۔ وزیر اعظم نے انہیں ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک ترین خواہشات سے نوازا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛

’’گلاسگو میں کھیلے گئے مردوں کے نیزہ بازی کے مقابلے میں نیرج چوپڑا نے شاندار نقرئی تمغہ جیتا!

انہوں نے ایک مرتبہ پھر غیر معمولی مستقل مزاجی، صبر و تحمل اور جذبے کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کی کامیابیاں ہر بھارتی کو فخر سے سرشار کرتی ہیں۔ ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے میری جانب سے نیک ترین خواہشات۔# سی ڈبلیو جی 2026

@Neeraj_chopra1 ‘‘

 

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:1091


(रिलीज़ आईडी: 2292894) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Malayalam , Kannada , Assamese , English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Manipuri , Gujarati , Tamil , Telugu