ادویات سازی کا محکمہ
بلک ڈرگ پارک
प्रविष्टि तिथि:
31 JUL 2026 2:30PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے ’بلک ڈرگ پارکس (ادویات کے خام مال کا صنعتی پارک)کو فروغ دینے کی اسکیم کے تحت ہماچل پردیش کے ضلع اونا کے ہارولی میں قائم بلک ڈرگ پارک میں مشترکہ بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی ترقی کے لیے ایک ہزار کروڑ روپے کی مالی مدد کو منظوری دی ہے۔اس منصوبے کے تحت زیرو لیکوئڈ ڈسچارج (صفرو مائع اخراج)کامن ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ(سی ای ٹی پی) یعنی مشترکہ طور پر فضلہ اور پانی کی صفائی سے متعلق پلانٹ کو منظوری بھی دی گئی ہے۔ ، جس کی یومیہ گنجائش 50 لاکھ لیٹر (ایم ایل ڈی) ہوگی۔ اس منصوبے کی تخمینہ لاگت 244.43 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔
ریاستی حکومت ہماچل پردیش نے زیرو لیکوئڈ ڈسچارج (زیرو مائع اخراج) سہولت سے لیس مشترکہ طور فضلہ اورپانی کی صفائی کےپلانٹ کے لیے اضافی مالی امداد کی تجویز پیش کی ہے۔ تاہم، اسکیم کے رہنما اصولوں کے مطابق مالی امداد صرف اسی گرانٹ اِن ایڈ تک محدود ہے، جس کی منظوری اس اسکیم کے تحت دی جا چکی ہے۔
ہماچل پردیش میں بلک ڈرگ پارک کے قریب نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (نائپر) کے توسیعی مرکز کے قیام سے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت ہماچل پردیش نے بتایا ہے کہ بلک ڈرگ پارک تک گیس پائپ لائن نیٹ ورک کی توسیع، اس کے قریب کثیر النوع لاجسٹکس پارک کی ترقی، قومی شاہراہ 44 سے بلک ڈرگ پارک تک مرکزی سڑک رابطے کی تعمیر، اور جائجون (پنجاب) سے منصوبے کے مقام تک ریلوے لائن کی توسیع کے معاملات متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھائے جا چکے ہیں۔
ہماچل پردیش میں بلک ڈرگ پارک کے لیے ماحولیاتی منظوری 25 ستمبر 2025 کو دی گئی تھی۔ پہلے مرحلے کے تحت مشترکہ بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کے سول تعمیراتی کاموں، جن میں اندرونی سڑکیں، پانی کے نکاسی کے کا نظام اور پل شامل ہیں۔ اس کے لیے 178.72 کروڑ روپے کا ٹھیکہ دیا جا چکا ہے اور اس پر کام جاری ہے۔اسی طرح زیرو لیکوئڈ ڈسچارج (زیرو مائع اخراج) سہولت کے ساتھ مشترکہ فضلہ پانی صفائی پلانٹ(273.6 کروڑ روپے) اور بھاپ کی پیداوار و تقسیم کے نظام (300 کروڑ روپے) کی ترقی کے لیے مجموعی طور پر 573.6 کروڑ روپے کے ٹینڈر جاری کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ، منصوبے کے پہلے مرحلے کے تحت 800 ایکڑ رقبے میں سائٹ کی حد بندی، زمین کی درجہ بندی اور ہموار کرنے کے کام کے لیے 100 کروڑ روپے کا ایک اور ٹھیکہ بھی دیا جا چکا ہے، جس پر کام جاری ہے۔
اس منصوبے کی مجموعی لاگت 1,923 کروڑ روپے ہے، جبکہ مشترکہ بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی لاگت 1,118.46 کروڑ روپے ہے، جس میں سے 1,000 کروڑ روپے مرکزی حکومت کی جانب سے گرانٹ کی صورت میں فراہم کیے جا رہے ہیں۔
مرکزی حکومت کی225 کروڑ روپےکی مالی مدد کی پہلی قسط20 فروری 2023 کو ریاستی عمل درآمدی ادارے ہماچل پردیش بلک ڈرگ پارک انفراسٹرکچر لمیٹڈ(ایچ پی بی ڈی پی آئی ایل) کو جاری کی گئی تھی۔ ریاستی حکومت نے بھی 35.53 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ 30 جون 2026 تک ریاست نے مشترکہ بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی ترقی کے لیے مرکزی گرانٹ سے 116.00 کروڑ روپے اور ریاستی گرانٹ سے 0.24 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔
ہماچل پردیش میں بلک ڈرگ پارک کے لیے منظور شدہ تفصیلی منصوبہ جاتی رپورٹ (ڈی پی آر) کے مطابق، اس منصوبے سے براہ راست 15 ہزار سے 20 ہزار افراد کو روزگار ملنے کی توقع ہے، جبکہ 8 ہزار سے 10 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اندازہ ہے۔
بلک ڈرگ پارک کو مشترکہ بنیادی ڈھانچے اور ماحولیاتی انتظامی نظام کے ساتھ ترقی دی جا رہی ہے، جن میں زیرو لیکوئڈ ڈسچارج (زیرو مائع اخراج)سہولت سے لیس مشترکہ فضلہ پانی صفائی پلانٹ، ٹھوس فضلے کے انتظام کی سہولیات، بھاپ پیدا کرنے کا نظام، سالوینٹ کے احیاکا نظام، پانی کی یقینی فراہمی، قابلِ اعتماد بجلی کا بنیادی ڈھانچہ اور مرکزی سہولیات سے متعلق خدمات شامل ہیں۔ ان سہولیات کے ذریعے ادویات تیار کرنے والی صنعتوں کے سرمایہ جاتی اور عملیاتی اخراجات میں کمی آئے گی۔
توقع ہے کہ یہ مشترکہ سہولیات مسابقتی صلاحیت میں اضافہ کریں گی، فعال دواساز اجزا (اے پی آئیز) اور اہم ابتدائی خام مال (کے ایس ایمز)کی ملک میں پیداوار کو فروغ دیں گی، دواسازی کی صنعت کے پیداواری نظام کو مزید مضبوط بنائیں گی اور درآمدات پر انحصار کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔
یہ معلومات کیمیائی مادّوں اور کھادوں کی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے فراہم کیں۔
*******
ش ح۔م ع ن۔ ت ع
U- 1023
(रिलीज़ आईडी: 2292483)
आगंतुक पटल : 12