وزارات ثقافت
برکس کےکلچرل ورکنگ گروپ کے اجلاسوں کے نتائج
प्रविष्टि तिथि:
30 JUL 2026 3:45PM by PIB Delhi
بھارت کی برکس صدارت کے تحت منعقد ہونے والے برکس کلچرل ورکنگ گروپ کے بالترتیب 29 سے 30 اپریل 2026 اور5سے 6 جون 2026 کو منعقد ہونے والے پہلے اور دوسرے اجلاس میں تخلیقی معیشت اور عوامی سطح پر باہمی تعاون، تخلیقی معیشت کی کاپی رائٹ اور اخلاقی مصنوعی ذہانت، ثقافتی ورثے کے تحفظ کی حکمتِ عملیاں، اور ثقافتی املاک کی واپسی سمیت دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اجلاسوں کی گفتگو بدلتے ہوئے ڈیجیٹل ماحول میں تخلیق کاروں، فنکاروں اور ثقافتی شعبے سے وابستہ افراد کے حقوق اور مفادات کے تحفظ پر مرکوز رہی، جس میں کاپی رائٹ کے تحفظ، منصفانہ معاوضے، مصنوعی ذہانت کے اخلاقی اور ذمہ دارانہ استعمال، املاک دانش کے تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے اور برکس کے رکن ممالک کے درمیان اس سے متعلق دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
برکس کے رکن ممالک نے ترجیحی شعبوں میں سے ایک کے طور پر ثقافتی وراثتوں کے تحفظ اور ثقافتی املاک کی واپسی پر غور و خوض کیا۔ مباحثوں میں مسلسل مکالمے، تجربات اور بہترین طریقۂ کار کے تبادلے، ثقافتی املاک کی غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مربوط کوششوں اور دیگر متعلقہ امور پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ رکن ممالک نے اپنی اپنی قومی قانونی اور ادارہ جاتی ڈھانچے کے مطابق ثقافتی املاک کی واپسی اور بحالی سے متعلق امور پر مسلسل تعاون اور روابط جاری رکھنے کی بھی حمایت کی۔
وارانسی میں منعقد ہونے والے برکس کلچرل ورکنگ گروپ کے دوسرے اجلاس سے سامنے آنے والی سفارشات اور غور و خوض کے نتائج برکس کے رکن ممالک کے ساتھ شیئر کر دیے گئے ہیں۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی ہیں۔
******
ش ح۔ م ش ع۔ اش ق
(U: 947)
(रिलीज़ आईडी: 2291756)
आगंतुक पटल : 7