سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت پنچایتی راج اداروں کے توسط سے زمینی سطح پر منشیات سے بچاؤ کے نظام کو مضبوط کیا


پنچایت سے وابستہ معاون افراد منشیات سے مبرا مواضعات کو فروغ دینے کے لیے نشہ مکتی متروں کے طور پر مصروف ہیں

प्रविष्टि तिथि: 29 JUL 2026 6:38PM by PIB Delhi

حکومت ہند 'نشہ مکت بھارت ابھیان'  (این ایم بی اے) کے تحت بیداری پیدا کرنے اور کمیونٹی کو متحرک کرنے میں پنچایتی راج اداروں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو فروغ دے کر، منشیات کے خاتمے کے لیے نچلی سطح پر کوششوں کو مضبوط کر رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد دیہاتی سطح پر مقامی برادریوں اور رضاکاروں کو شامل کر کے نشہ آور مادے کے استعمال کے خلاف عوام کی قیادت میں ایک تحریک پیدا کرنا ہے۔

یہ جانکاری سماجی انصاف اور اختیارکاری کے وزیر مملکت جناب ایل ورما کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں جناب ہرش مہاجن کو دی گئی۔

وزیر موصوف نے مطلع کیا کہ اگرچہ دیہاتی سطح پر منشیات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے خاص طور پر نیشنل ایکشن پلان فار ڈرگ ڈیمانڈ ریڈکشن (این اے پی ڈی ڈی آر) کے ساتھ پنچایتی راج اداروں کے الحاق کے لیے کوئی الگ اسکیم تیار نہیں کی گئی ہے، لیکن نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت ہماچل پردیش سمیت تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پنچایتی راج محکموں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پنچایت سے وابستہ معاون افراد کی شناخت کریں اور انہیں 'نشہ مکتی متر' (این ایم ایم) کے طور پر شامل کریں۔

ان 'نشہ مکتی متروں' کو آن لائن اور آف لائن دونوں مہمات کے ذریعے منشیات کے استعمال کے خلاف 'نشہ مکت بھارت ابھیان' کے بڑے پیمانے پر عوامی عہد کو فروغ دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انہیں بیداری کی موجودہ مہمات میں بھی شامل کیا جا رہا ہے اور وہ نچلی سطح پر رسائی کو مضبوط بنانے کے لیے 'نشہ مکت بھارت ابھیان' کے لوگو، شوبھنکر اور قومی انسدادِ منشیات ہیلپ لائن 14446 کے استعمال کو فروغ دے رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PressRelease-GovernmentStrengthensGrassrootsDrugPreventionThroughPanchayatiRajInstitutionsUnderNashaMuktBharatAbhiyan29.7.26OE12.png

وزیر موصوف نے مزید مطلع کیا کہ این اے پی ڈی ڈی آر اسکیم کے اسٹیٹ ایکشن پلان (ایس اے پی) کے جزو کے تحت، ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو احتیاطی تعلیم، بیداری پیدا کرنے، صلاحیتوں کو بڑھانے اور منشیات کی طلب میں کمی کی سرگرمیوں کے لیے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ گزشتہ دو مالیاتی سالوں کے دوران، 24–2023 اور 25–2024 میں ہماچل پردیش کو کوئی فنڈز جاری نہیں کیے گئے تھے۔ تاہم، اسٹیٹ ایکشن پلان کے تحت سرگرمیوں کی مدد کے لیے 26–2025 کے دوران ریاست کو 1.34 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔

حکومت منشیات کے استعمال کے خلاف مسلسل بیداری پیدا کرنے اور 'نشہ مکت بھارت' کے وژن کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے پنچایتی راج اداروں، کمیونٹی رضاکاروں، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کی سرگرم شرکت کے ذریعے 'نشہ مکت بھارت ابھیان' کو مسلسل مضبوط کر رہی ہے۔


**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:900


(रिलीज़ आईडी: 2291404) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati