کارپوریٹ امور کی وزارتت
آئی آئی سی اے شیلانگ، وزارتِ کارپوریٹ امور کے زیرِ اہتمام کارپوریٹ مترا اسکیم بیداری ویبینار کا انعقاد، جس میں میزورم کے نوجوانوں اور کاروباری اداروں کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی
प्रविष्टि तिथि:
29 JUL 2026 3:49PM by PIB Delhi
بھارتی انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے)، شیلانگ نے، وزارتِ کارپوریٹ امور کے تحت، 27 جولائی 2026 کو میزورم کے نوجوانوں، طلبہ، بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز)، پیشہ ور افراد اور کاروباری اداروں کے لیے کارپوریٹ مترا اسکیم کے بارے میں بیداری اور حساسیت پیدا کرنے کے لیے ایک ویبینار کا کام یابی سے انعقاد کیا۔


میزورم کے لیے یہ ویبینار اسکیم کی بیداری مہم کے حصے کے طور پر شمال مشرقی خطے (این ای آر) کے لیے منعقد کیا گیا۔ میزورم یونیورسٹی، ایزول نے ریاست میں اس تقریب کے لیے بڑے پیمانے پر رسائی اور شرکا کو منظم کرنے کے ساتھ پروگرام کو سہولت فراہم کی، اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی ایم اے آئی) نے ”لیڈ کو ہوسٹ“ کے طور پر تعاون کیا؛ جب کہ انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سیکریٹریز آف انڈیا (آئی سی ایس آئی) اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) نے ”سپورٹ کو ہوسٹ“ کے طور پر تعاون کیا۔
کارپوریٹ مترا اسکیم کا اعلان مرکزی بجٹ 2026-27 میں کیا گیا تھا جس کا مقصد ٹیر-3 اور 2 شہروں میں بنیادی طور پر بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) کو بااختیار بنانا ہے، تاکہ وہ 2047 تک وِکست بھارت کے وسیع تر وژن میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
یہ پہل ایک مضبوط معاون ایکو سسٹم بنا کر، اہل، تسلیم شدہ اور قابلِ اعتماد نیم پیشہ ور افراد - جنھیں ”کارپوریٹ مترا“ کہا جاتا ہے - کے ایک پول تک رسائی فراہم کر کے، ایک باقاعدہ، مالی طور پر پائیدار اور فروغ پزیر بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے شعبے کے وژن کو عملی جامہ پہناتی ہے۔ اس پہل کا مقصد نوجوان گریجویٹس کو صنعت سے متعلقہ علم اور عملی مہارتوں سے آراستہ کر کے اور انھیں مائیکرو، سمال اور میڈیم انٹرپرائزز کو قابلِ رسائی، سستی اور معیاری تعمیل، معاونت اور کاروباری معاونت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے صنعت کے لیے تیار کر کے کاروباری معاونت کے نیم پیشہ ور افراد کا ایک کیڈر تیار کرنا ہے۔
تسلیم شدہ کارپوریٹ مترا مقامی کاروباری اداروں کو ان کے کاروباری آپریشن کے غیر بنیادی پہلوؤں یعنی ریگولیٹری، تعمیل، مالیاتی، ٹیکسیشن، اکاؤنٹنگ اور گورننس سے متعلق ضروریات کے لیے پیشہ ورانہ معاونت فراہم کریں گے، جس سے یہ یقینی بنایا جائے گا کہ ایم ایس ایم ایز جدت طرازی، توسیع اور ترقی پر توجہ مرکوز کر سکیں، نیز ریگولیٹری ضروریات کو آسانی سے پورا کر سکیں۔
شمال مشرقی خطے کے لیے اسکیم کے آغاز اور نفاذ کے لیے، بھارتی انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے)-شیلانگ کو، وزارتِ کارپوریٹ امور کے تحت، ریاستی حکومتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈروں (یونیورسٹیوں/انجمنوں/صنعتی اداروں/انسٹی ٹیوٹس وغیرہ) کے ساتھ ہم آہنگی اور رابطہ کاری کے لیے نوڈل ایجنسی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، تاکہ اسکیم کو فروغ دیا جا سکے اور اس کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے۔
’کارپوریٹ مترا‘ کورس کے لیے رجسٹریشن 15 جولائی 2026 کو شروع کی گئی تھی اور یہ 31 جولائی 2026 تک جاری رہے گی (رجسٹریشن لنک: https://swayamplus.education.gov.in/courses/corporate-mitra)۔
ویبینار کا آغاز جناب دیبرون کلیتا، آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) آئی آئی سی اے شیلانگ، جو شمال مشرقی کے لیے کارپوریٹ مترا اسکیم کے نامزد نوڈل آفیسر بھی ہیں، کے خیرمقدمی خطاب اور سیاق و سباق کی وضاحت سے ہوا۔ جناب کلیتا نے آغاز میں سیکریٹری، وزارتِ کارپوریٹ امور کی بصیرت افروز قیادت کا گہرا شکریہ ادا کیا جنھوں نے کارپوریٹ مترا کے تصور کو تیار کرنے میں اپنی اسٹریٹجک رہ نمائی فراہم کی۔ انھوں نے بھارتی انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز کے ڈائریکٹر جنرل، جناب گیانیشور کمار سنگھ کا بھی شکریہ ادا کیا، جن کی سرپرستی میں کارپوریٹ مترا کا تصور ، منظم اورمتشکل کیا گیا۔
جناب کلیتا نے مشترکہ سیکریٹری، وزارتِ کارپوریٹ امور، جناب راہول جین کا اسکیم کی نفاذ کی حکمت عملی اور آغاز کے منصوبے کی نگرانی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

جناب کلیتا او ایس ڈی نے اپنے خطاب میں، مقامی کارپوریٹ مترا کے ذریعے ایم ایس ایم ایز کو بااختیار بنانے کی اسکیم کے ہدف پر مزید روشنی ڈالی، جس میں شمال مشرقی خطے کو دی جانے والی ترجیح اور توجہ کو اجاگر کیا گیا، جس میں خطے کے امیدواروں کے لیے 200 نشستیں خصوصی طور پر محفوظ کی گئی ہیں اور 50% فیس میں رعایت بھی دی گئی ہے، تاکہ شمال مشرقی خطے میں شرکت اور شمولیت کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ جناب کلیتا نے اس پہل کو شمال مشرقی کے لیے ”بھارت کی ترقی کا نیا انجن“ کے طور پر عزت مآب وزیرِ اعظم کے وژن سے ہم آہنگ قرار دیا اور شمال مشرقی خطے کی ریاستوں، خاص طور پر میزورم میں اسکیم کے کام یاب نفاذ کی اہمیت پر زور دیا۔
انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی ایم اے آئی) کے نائب صدر، سی ایم اے منوج کمار آنند نے شرکا سے خطاب کیا، جس میں میزورم کی شمال مشرقی میں اقتصادی ترقی کی قیادت کرنے کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔
پروفیسر وانلالچھاونا، ڈین اسکول آف اکنامکس، مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سائنسز (ایس ای ایم آئی ایس)، میزورم یونیورسٹی، ایزول نے اپنے ماہرانہ خطاب میں، اس پہل کا پرجوش خیرمقدم کیا، اسے میزورم کی معیشت کے لیے ایک تاریخی قدم قرار دیا۔

ویبینار میں ایک تکنیکی سیشن بھی شامل تھا جس میں پروگرام کے لیڈ کو-ہوسٹ - آئی سی ایم اے آئی کے وسائل کے ماہر کی طرف سے اسکیم کے مقاصد، نفاذ کے فریم ورک اور بنیادی صلاحیتوں پر ایک جامع پریزنٹیشن پیش کی گئی۔

ویبینار میں میزورم بھر سے 650 سے زیادہ طلبہ - بشمول اعلیٰ ریاستی/سینٹرل یونیورسٹیوں، انسٹی ٹیوٹس، کالجوں سے؛ کاروباری افراد، خواہشمند پیشہ ور افراد، اور دیگر اسٹیک ہولڈروں نے پرجوش شرکت کی۔ انٹریکٹو سیشن سے کارپوریٹ مترا اسکیم اور شمال مشرقی خطے میں پیشہ ورانہ صلاحیت اور کارپوریٹ گورننس کو مضبوط بنانے میں اس کے کردار میں نمایاں دل چسپی پیدا ہوئی۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 889
(रिलीज़ आईडी: 2291396)
आगंतुक पटल : 6