بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھاری صنعتوں کی وزارت نے  ٹھوس  نایاب زمینی مستقل مقناطیس کی تیاری کو فروغ دینے کی اسکیم(آر ای پی ایم) کے تحت عالمی نیلامی کے لیے بولی جمع کرنے کی مدت میں توسیع کی

प्रविष्टि तिथि: 29 JUL 2026 5:16PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی بھاری صنعتوں کی وزارت( این ایچ آئی) نے ٹھوس نایاب زمینی مستقل مقناطیس کی تیاری کو فروغ دینے کی اسکیم(آر ای پی ایم) کے تحت عالمی نیلامی کے لیے مدت میں توسیع کی ہے۔بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ کو29 جولائی 2026سے بڑھا کر12 اگست 2026کر دیا گیا ہے، جبکہ تکنیکی بولیوں کے کھولنے کی تاریخ کو30 جولائی2026  سے بڑھاکر 13 اگست 2026 کر دیا گیا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ شرکت کو ممکن بنایا جا سکے اور بولی کے عمل میں شامل متعلقہ فریقوں کو اضافی وقت فراہم کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں جاری کردہ اضافہ شدہ اطلاع تمام متعلقہ فریقوں کی معلومات کے لیے مرکزی سرکاری خریداری پورٹل(https://eprocure.gov.in/eprocure/app) پر شائع کر دی گئی ہے۔

بھاری صنعتوں کی وزارت نے 20 مارچ 2026 کو آر ای پی ایم اسکیم کے تحت مستفید ہونے والے اداروں کے طور پر مینوفیکچررز کے انتخاب کے لیے عالمی  نیلامی جاری کیا تھا، تاکہ بھارت میں ٹھوس نایاب زمینی مستقل مقناطیس کی تیاری کی سہولیات قائم کی جا سکیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے  26 نومبر 2025 کوٹھوس نایاب زمینی مستقل مقناطیس کی تیاری کو فروغ دینے کی اسکیم کو 7,280 کروڑ روپے کی  لاگت کے ساتھ منظوری دی تھی۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی اسکیم ہے، جس کا مقصد بھارت میں ٹھوس نایاب زمینی مستقل مقناطیس کی تیاری کی مجموعی 6,000 میٹرک ٹن سالانہ( ایم ٹی پی اے) کی صلاحیت کو قائم کرنا ہے، جس سے خود انحصاری میں اضافہ ہوگا اور بھارت کو عالمی آر ای پی ایمبازار میں ایک اہم مقام حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

نایاب زمینی مستقل مقناطیس دنیا کے طاقتور ترین مقناطیسوں میں شامل ہیں اور انہیں برقی گاڑیوں، ہوا سے بجلی پیدا کرنے والی ٹربائنوں، اعلیٰ درجے کے برقی آلات، خلائی اور دفاعی نظاموں میں وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ بھارت میں این ڈی پی آر آکسائیڈ  سے لے کر تیار شدہ مقناطیس تک مکمل قدر رابطہ قائم کرنے سے اس شعبے میں درآمدات پر انحصار میں نمایاں کمی آنے کی توقع ہے۔

*****

(ش ح۔م ش۔ص ج)

873: UN No


(रिलीज़ आईडी: 2291303) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Punjabi