تعاون کی وزارت
بھارت ٹیکسی سے وابستہ ڈرائیور
प्रविष्टि तिथि:
29 JUL 2026 4:46PM by PIB Delhi
بھارت ٹیکسی کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹی سہکار ٹیکسی کوآپریٹو لمیٹڈ (ایس ٹی سی ایل) کے زیرِ انتظام کوآپریٹو بنیاد پر قائم ڈیجیٹل ایپ پر مبنی نقل و حمل کا پلیٹ فارم ہے،جسے باضابطہ طور پر دہلی-این سی آر، گجرات اور مہاراشٹر کے شہروں میں شروع کیا گیا ہے۔ 19 جولائی 2026 تک ملک بھر میں اس پلیٹ فارم سے وابستہ ڈرائیور شراکت داروں (سارتھی) کی مجموعی تعداد 7.97 لاکھ ہو چکی ہے۔ اس وقت پلیٹ فارم پر دہلی-این سی آر میں 2.55 لاکھ، گجرات میں 1.01 لاکھ اور مہاراشٹر میں 71,095 ڈرائیورخدمات انجام دے رہے ہیں۔
سہکار ٹیکسی کوآپریٹو لمیٹڈ (ایس ٹی سی ایل) کے زیرِ انتظام بھارت ٹیکسی کی خدمات کو دیگر شہروں اور ریاستوں تک توسیع دینا عملی ضروریات اور مطلوبہ منظوریوں سے مشروط ہے۔ اس کی توسیع آپریشنل تیاری، ڈرائیور کی دستیابی، قانونی تقاضوں پرعمل آوری، متعلقہ ریاستی حکومتوں، کوآپریٹو اداروں اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ رابطہ کاری جیسے عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جاتی ہے۔
بھارت ٹیکسی صفر کمیشن کے ماڈل پر کام کرتی ہے، جس کے تحت پلیٹ فارم کے ذریعے بک کی جانے والی سواری سے سارتھی کی آمدنی میں سے کسی قسم کا کمیشن نہیں کاٹا جاتاہے۔ تاہم، ٹیکنالوجی، ایپ کی دیکھ ریکھ اور پلیٹ فارم کی توسیع کے اخراجات پورے کرنے کے لیے ڈرائیوروں سے علیحدہ طور پر معمولی رائڈر سبسکرپشن/پلیٹ فارم فیس وصول کی جاتی ہے۔ اس فیس کا ڈرائیورکو ملنے والے کرائے پر کوئی اثر نہیں پڑتاہے۔
جو ڈرائیور سہکار ٹیکسی کوآپریٹو لمیٹڈ کے رکن کے طور پر رجسٹرڈ ہیں، وہ سوسائٹی کے ضوابط اور ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ، 2002 کی دفعات کے مطابق کوآپریٹو کے ارکان کو دستیاب تمام سہولتوں اور فوائد کے مستحق ہوتے ہیں۔
کوآپریٹو اپنے ارکان کو فلاحی اور مالی معاونت تک رسائی بھی فراہم کرتی ہے۔ اس میں رعایتی نرخوں پر صحت اور ذاتی حادثہ جاتی بیمہ، ادارہ جاتی قرض تک رسائی، بشمول اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے مدرا قرض، نیز بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کے ذریعے گاڑیوں کی مالی اعانت شامل ہے۔ اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً آگاہی اور تربیتی پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ ڈرائیوروں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے استعمال، صارفین کی بہتر خدمت، سڑکوں پر حفاظت اور مسافروں کے تحفظ سے متعلق تربیت فراہم کی جا سکے۔
یہ معلومات مرکزی وزیرِ داخلہ اور امدادباہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب کے ذریعے فراہم کی ہیں۔
******
( ش ح ۔ م ش ع ۔ م ا )
Urdu.No-868
(रिलीज़ आईडी: 2291237)
आगंतुक पटल : 7