تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے جام نگر ڈسٹرکٹ کوآپریٹو بینک کے نو تعمیر شدہ ‘سہکار بھون’  کا ورچوئل طور پر افتتاح کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں امداد باہمی کی وزارت نے امداد باہمی کی تحریک میں نئی توانائی اور رفتار پیدا کی ہے : جناب امت شاہ

جدید ٹیکنالوجی سے تعمیر کی گئی اور ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) اور نیشنل بینک برائے زراعت و دیہی ترقی این اے بی اے آر ڈی کے معیارات کے مطابق قائم کی گئی ‘سہکار بھون’ کی یہ عمارت جام نگر اور دیوبھومی دوارکا کے کسانوں کی مالی ضروریات پوری کرنے میں اہم رول ادا کرے گی

تقریباً 25 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی اس عمارت میں متعدد جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، جن میں تربیتی مرکز، کسانوں کے لیے رہائشی ہوسٹل، جدید کانفرنس ہال اور محفوظ لاکرز شامل ہیں

جناب امت شاہ نے کہا کہ جام نگر ضلع کوآپریٹو بینک کی نمایاں کامیابیوں میں135 کروڑ روپے کے جمع شدہ ذخائر، 780 کروڑ روپے کے قرضوں کی تقسیم،24 کروڑ روپے کا منافع اور صفر  این پی اے شامل ہیں

جناب امت شاہ نے کہاکہ40 شاخوں، 431 امداد باہمی انجمنوں اور 652 دودھ پیدا کرنے والی کوآپریٹو سوسائٹیوں کے ساتھ یہ بینک دیہی علاقوں میں تعاون پر مبنی نظام کو مزید مضبوط بنائے گا

جناب امت شاہ نے کہا کہ دو لاکھ سے زیادہ نئی بنیادی زرعی قرضہ جاتی  امداد باہمی انجمنیں (پی اے سی ایس) اور ڈیری کوآپریٹو سوسائٹیاں، نیز پی اے سی ایس کے لیے20 سے زائد نئی کاروباری سرگرمیاں دیہی خوشحالی کی مضبوط بنیاد رکھیں گی

प्रविष्टि तिथि: 28 JUL 2026 9:39PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کے ‘‘سہکار سے سمردھی’’ کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے اور مرکزی وزیرداخلہ و امداد باہمی  کےوزیر جناب امت شاہ کی قیادت میں آج ملک کے کوآپریٹو بینکاری نظام کو جدید، شفاف اور کسان دوست بنانے کی سمت ایک اور اہم قدم اٹھایا گیا۔مرکزی وزیرداخلہ اور امداد باہمی کےوزیر جناب امت شاہ نے گجرات کے جام نگر میں جام نگر ضلع کوآپریٹو بینک کے نو تعمیر شدہ مرکزی دفتر ‘‘سہکار بھون’’ کا ورچوئل افتتاح کیا۔ جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ یہ نیا مرکزی دفتر جام نگر اور دیوبھومی دوارکا اضلاع کے کسانوں، امداد باہمی انجمنوں اور ڈیری کوآپریٹو اداروں کی مالی اور انتظامی ضروریات پوری کرنے میں اہم رول ادا کرے گا۔

اس پروگرام میں گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، گجرات کے امداد باہمی کےوزیر جناب جیتو بھائی واگھانی، گجرات کابینہ کے وزراء جناب ارجن بھائی مودھواڈیا، جناب راگھو جی بھائی پٹیل اور جناب ملو بھائی بیرا، جام نگر سے رکن پارلیمنٹ  محترمہ پونم بین مادم، وزیرمملکت اور جام نگر شمال سے رکن اسمبلی محترمہ ریوابا جڈیجہ، گجرات ریاستی کوآپریٹو بینک کے چیئرمین جناب اجے بھائی پٹیل اور جام نگر ضلع کوآپریٹو بینک کے چیئرمین جناب جیتو بھائی لال نے بالمشافہ یا ورچوئل ذریعے سے شرکت کی۔ اس موقع پر جام نگر ضلع کوآپریٹو بینک کے ڈائریکٹرز، ضلع انتظامیہ کے سینئر افسران، زرعی پیداوار منڈی کمیٹیوں اور ضلع کوآپریٹو یونینوں کے چیئرمین، جام نگر دودھ سے متعلق یونین کے عہدیداران، شہری کوآپریٹو بینکوں کے چیئرمین، امدادی کوآپریٹو سوسائٹیوں کے نمائندے، متعدد عوامی نمائندے اور بڑی تعداد میں کسان بھی پروگرام میں شریک ہوئے۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیرِ داخلہ اور امداد باہمی کےوزیر جناب امت شاہ نے جام نگر ضلع کوآپریٹو بینک کے چیئرمین، تمام ڈائریکٹروں، امداد باہمی انجمنوں کے عہدیداروں اور کسانوں کو نئے مرکزی دفتر کی تعمیر پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ کوآپریٹو نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اس کی جدیدکاری ناگزیر ہے اور اس عمل کا آغاز کوآپریٹو اداروں کے مرکزی دفاتر اور ان کے نظام کار کو جدید بنانے سے ہوتا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ جام نگر ضلع کوآپریٹو بینک کا نیا مرکزی دفتر ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) اور نیشنل بینک برائے زراعت و دیہی ترقی (این اے بی اے آر ڈی) کے مقررہ تمام معیارات کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے اور اسے جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مرکزی دفتر جام نگر ضلع کے کسانوں، امداد باہمی انجمنوں اور دیگر کوآپریٹو اداروں کو مزید بہتر، محفوظ اور جدید بینکاری خدمات فراہم کرنے میں اہم  رول  ادا کرے گا۔

مرکزی امداد باہمی کےوزیر نے کہا کہ جام نگر ضلع کوآپریٹو بینک نے 1969 میں محض 2.5 لاکھ روپے کے معمولی سرمائے سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا، جبکہ آج اس کا مجموعی کاروبار 215 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے امداد باہمی انجمنیں اور ڈیری کوآپریٹو سوسائٹیاں اپنے دائرۂ کار کو وسعت دے رہی ہیں، یہ بینک پورے ضلع میں کو امداد باہمی  شعبے کی مالی ضروریات پوری کرنے والے ایک اہم ادارے کے طور پر مزید مؤثر رول ادا کرے گا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ تقریباً25 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے اس جدید مرکزی دفتر کو 25 ہزار مربع فٹ رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے، جبکہ اس میں تقریباً47 ہزار مربع فٹ قابل استعمال جگہ فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عمارت کا نقشہ بینک کی آئندہ 15 برسوں کی متوقع ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس عمارت میں تربیتی مرکز، کسانوں کے لیے رہائشی ہوسٹل، جدید کانفرنس روم، اجلاس ہال، محفوظ لاکرز اور کھانے کے انتظامات سمیت متعدد جدید سہولتیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمارت جام نگر اور دیوبھومی دوارکا، دونوں اضلاع کے کسانوں کے لیے ایک مؤثر مرکز کی حیثیت اختیار کرے گی۔ مزید برآں، عمارت میں 200 کلوواٹ صلاحیت کا شمسی توانائی کا بجلی گھر  قائم کیا گیا ہے، جو اسے ماحولیات کے لیے سازگار  عمارت بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کےوزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ بینک میں مجموعی طور پر تقریباً 135 کروڑ روپے کے ذخائر موجود ہیں۔ بینک اب تک 780 کروڑ روپے کے قرضے فراہم کر چکا ہے، 24 کروڑ روپے کا منافع حاصل کر چکا ہے اور اس کے غیر فعال قرضے (این پی اے) صفر ہیں۔ انہوں نے ان کامیابیوں کو بینک کے مؤثر انتظام اور امداد باہمی پر مبنی اقدار سے اس کی وابستگی کا ثبوت قرار دیا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ 40 شاخوں کے ذریعے خدمات انجام دینے والا یہ بینک اپنے نئے مرکزی دفتر کی مدد سے جام نگر ضلع کے دیہی علاقوں تک اپنی رسائی مزید وسیع کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بینک431 امداد باہمی انجمنوں،6 ڈیری یونینوں اور 652 دودھ پیدا کرنے والی کوآپریٹو سوسائٹیوں سے وابستہ ہے اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد کو امداد باہمی اراکین  کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔

امداد باہمی کےمرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے ایک علیحدہ امداد باہمی کی وزارت قائم کر کے ملک میں امداد باہمی تحریک کو نئی توانائی اور نئی رفتار عطا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو لاکھ سے زیادہ نئی بنیادی زرعی قرضہ جاتی امداد باہمی انجمنوں(پی اے سی ایس) اور ڈیری سے متعلق امداد باہمی انجمنوں کا قیام، پی اے سی ایس میں20 سے زائد نئی کاروباری سرگرمیوں کا آغاز،  امداد باہمی  اداروں کے آڈٹ نظام کو آن لائن بنانا اور مختلف  امداد باہمی اداروں کو ایک دوسرے سے مربوط کرنا جیسے اقدامات آئندہ برسوں میں کسانوں کی خوشحالی کو یقینی بنانے اور دیہی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم رول ادا کریں گے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وہ  جام نگر کے آئندہ دورے کے دوران جام نگر ضلع کوآپریٹو بینک کے نئے مرکزی دفتر کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس موقع پر وہ ضلع کی خدماتی امداد باہمی انجمنوں اور ڈیری کوآپریٹو سوسائٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کریں گے، جس میں  امداد باہمی  شعبے کی توسیع اور کسانوں کی خوشحالی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ جام نگر ضلع کوآپریٹو بینک آئندہ برسوں میں مزید مضبوط ہوگا اور دیہی علاقوں کے شہریوں، کسانوں اور  امداد باہمی اداروں کو پہلے سے بہتر اور مؤثر خدمات فراہم کرے گا۔

***

 ش ح ۔ش ب۔ش ت

UN-828


(रिलीज़ आईडी: 2290927) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Kannada