سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس سی اکثریتی اور پی ایم-اجے علاقوں کے سرکاری اسکولوں میں این سی سی کی توسیع کو مرکزی حکومت کا فروغ

प्रविष्टि तिथि: 28 JUL 2026 7:15PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت درج فہرست ذاتوں(ایس سی) کی اکثریتی آبادی والے علاقوں اور پردھان منتری انوسوچت جاتی ابھیودے یوجنا(پی ایم-اے جے اے وائی) کے تحت آنے والے علاقوں کے سرکاری اسکولوں میں نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کی رسائی اور توسیع کو فروغ دینے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اس اقدام کا مقصد سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے طلبہ میں قیادت، نظم و ضبط، کردار سازی، حب الوطنی اور قومی خدمت کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔

یہ معلومات سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے راجیہ سبھا میں چندرکانت دامودر ہنڈورے کے تحریری سوال کے جواب میں فراہم کیں۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ اس پہل کے تحت ملک بھر میں 263 سرکاری اسکولوں کی نشاندہی/شارٹ لسٹنگ کی گئی ہے۔ ان میں سے:25 اسکولوں میں پہلے ہی این سی سی یونٹس قائم ہیں۔8 اسکول این سی سی یونٹس کے قیام کے لیے انتظار کی فہرست (ویٹنگ لسٹ) میں شامل ہیں۔جبکہ 230 اسکولوں نے تاحال این سی سی یونٹس کے قیام کے لیے درخواست جمع نہیں کرائی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمہ نے این سی سی یونٹس کے قیام کے عمل کو تیز اور آسان بنانے کے لیے ان 230 اہل سرکاری اسکولوں کی فہرست سات ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے کے متعلقہ حکام کو ارسال کر دی ہے۔

تحریری جواب میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ اس اقدام کے تحت تیار کی گئی شناخت شدہ یا شارٹ لسٹ شدہ فہرست میں ریاست مہاراشٹر کا کوئی بھی سرکاری اسکول شامل نہیں ہے۔

مرکزی حکومت، وزارتِ دفاع، ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے ساتھ قریبی اشتراک کے ذریعے درج فہرست ذاتوں اور دیگر پسماندہ علاقوں کے طلبہ کی این سی سی میں زیادہ سے زیادہ شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ یہ اقدام نوجوانوں کو مساوی مواقع فراہم کرنے، ان میں قیادت کی صلاحیت، نظم و ضبط، حب الوطنی اور ہمہ جہت شخصیت کی نشوونما کو فروغ دینے کے حکومت کے عزم کا مظہر ہے۔

******

 

(ش ح ۔ ش ت ۔ م ا)

UR. No-818

 


(रिलीज़ आईडी: 2290867) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati