جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فروری 2024 سے پی ایم سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا کے تحت 48 لاکھ سے زیادہ کنبوں کو فائدہ

प्रविष्टि तिथि: 28 JUL 2026 3:39PM by PIB Delhi

پی ایم سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا(پی ایم ایس جی: ایم بی وا ئی) ایک طلب پر مبنی اسکیم ہے جس کے تحت ملک بھر کے تمام رہائشی صارفین، بشمول دیہی کنبے، جن کے پاس مقامی ڈسکام کے ساتھ گرڈ سے منسلک بجلی کا کنکشن موجود ہے، اس اسکیم کے قومی پورٹل (www.pmsuryaghar.gov.in) پر درخواست دے کر روف ٹاپ سولر (آر ٹی ایس ) سسٹم کی تنصیب کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

سال 26-2025 کے دوران، 6.7 گیگا واٹ کی مجموعی نصب شدہ شمسی صلاحیت کے ساتھ کل 18.71 لاکھ روف ٹاپ سولر (آر ٹی ایس) سسٹمز نصب کیے گئے ہیں، جن سے پی ایم ایس جی: ایم بی وا ئی کے تحت دیہی کنبے سمیت ملک بھر کے 22.71 لاکھ کنبے مستفید ہوئے ہیں۔

پی ایم سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا (پی ایم ایس جی: ایم بی وا ئی) کے تحت، فروری 2024 میں اس کے آغاز سے لے کر 22.07.2026 تک، کل 39,72,447 روف ٹاپ سولر سسٹمز نصب کیے جا چکے ہیں، جن سے دیہی علاقوں کے کنبے سمیت ملک بھر کے 48,02,717 کنبے مستفید ہوئے ہیں۔

اس اسکیم کے تحت آر ٹی ایس نصب کرنے والے صارفین کے بجلی کے بلوں میں کافی حد تک کمی آئی ہے، جبکہ ملک بھر کے ڈسکامز کے ذریعہ دیہی کنبوں سمیت 18.93 لاکھ سے زیادہ ایسے مستفیدین کی اطلاع دی گئی ہے جنہیں اس اسکیم کے تحت آر ٹی ایس سسٹمز کی تنصیب کے بعد، ان کی بجلی کی ذاتی کھپت کے لحاظ سے کسی بھی مہینے/بلنگ کی مدت کے دوران بجلی کا صفر بل موصول ہوا ہے۔

رہائشی شعبے میں روف ٹاپ سولر پلانٹس کی تنصیب کے علاوہ، پی ایم سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا (پی ایم ایس جی: ایم بی وا ئی) میں تعلیمی اور صحت کے اداروں سمیت سرکاری اور تجارتی عمارتوں میں بھی آر ٹی ایس پلانٹس لگانے کا تصور پیش کیا گیا ہے، تاہم صارفین کے ان زمروں کو کوئی مرکزی مالیاتی امداد (سی ایف اے ) فراہم نہیں کی جاتی ہے کیونکہ روف ٹاپ سولر پلانٹس کی تنصیب بغیر مرکزی مالیاتی امداد کے بھی ان کے لیے مالی طور پر فائدے مند ہے۔

یہ معلومات جدید اور قابلِ تجدید توانائی کی وزارت میں مرکزی وزیر مملکت جناب شری پد یسو نائک نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں پیش کیں۔

*****

ش ح۔ ک ح۔ ج

U.No. 757


(रिलीज़ आईडी: 2290677) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Kannada , English , Gujarati , हिन्दी , Assamese , Bengali , Tamil