اقلیتی امور کی وزارتت
قومی اقلیتی کمیشن کی ادارہ جاتی رابطہ کاری
प्रविष्टि तिथि:
27 JUL 2026 2:59PM by PIB Delhi
اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن ریجیجو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سال 2026 کے دوران ،قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم) نے ‘‘ تعلیم کے شعبے میں جین برادری کی خدمات ’’ کے موضوع پر ایک مطالعہ پیش کیا۔ اس مطالعے میں بھارت میں جین برادری کی تعلیمی فکر، تعلیمی اداروں کے ارتقا اور ان کی تاریخی خدمات کو دستاویزی شکل دی گئی ۔ اس میں جین ٹرسٹوں، مخیر حضرات، تعلیمی اداروں اور سماجی تنظیموں کے کردار کو اجاگر کیا گیا ہے، جنہوں نے تعلیم کے فروغ، تحقیق، وظائف، اقدار پر مبنی تعلیم اور سب کے لیے یکساں تعلیمی مواقع کی فراہمی میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔
قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم) نے اپنے مشاورتی اور سہولت کار کے دائرۂ کار کے تحت 19 مئی ، 2026 ء کو نئی دلّی میں ریاستی اقلیتی کمیشنوں کی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس کانفرنس میں ریاستی اقلیتی کمیشنوں کے نمائندوں کے علاوہ ، ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے حکام نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس نے ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافے، انتظامی ہم آہنگی، شکایات کے ازالے کے مؤثر نظام اور اقلیتی برادریوں تک رسائی کو بہتر بنانے اور ان کے لیے فلاحی اقدامات کی مؤثر عمل آوری کے سلسلے میں بہترین طریقۂ کار کے تبادلے پر غور و خوض کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا۔
ضمیمہ
راجیہ سبھا کے غیر ستارہ والے سوال نمبر 912 کے حصہ (الف) کے جواب، مورخہ 27 جولائی ، 2026 ء ، بعنوان ’’ قومی اقلیتی کمیشن کی ادارہ جاتی رسائی مہم‘‘ کے ساتھ منسلک ضمیمہ۔
سال ، 2026 ء کے دوران قومی اقلیتی کمیشن کی جانب سے منعقد کیے گئے سیمیناروں، کانفرنسوں اور عوامی رابطہ کاری کے پروگراموں کی تفصیلات۔
- ‘‘ جدید بھارت میں بدھ مت: ثقافتی اور سماجی جہتوں کا سفر ’’ کے موضوع پر قومی سیمینار (27 فروری ، 2026 ء ، نئی دلّی (
قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم) نے 27 فروری ، 2026 ء کو نئی دلّی میں ’’ جدید بھارت میں بدھ مت: ثقافتی اور سماجی جہتوں کا سفر‘‘ کے عنوان سے ایک قومی سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس سیمینار میں اقلیتی امور کے مرکزی وزیر اور اقلیتی امور کے وزیر مملکت نے شرکت کی۔ سیمینار میں بدھ وراثت کے تحفظ، تعلیم، نوجوانوں کی شمولیت اور امن و سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں بدھ فلسفے کے کردار پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اس موقع پر پالیسی سازوں، ماہرینِ تعلیم، مذہبی رہنماؤں اور مختلف برادریوں کے نمائندوں نے شرکت کی اور بھارت کے سماجی و ثقافتی منظرنامے میں بدھ مت کے بدلتے ہوئے کردار پر تبادلۂ خیال کیا۔
- ‘‘ بھارتی معیشت، تعلیم اور فلاحی خدمات میں جین برادری کا کردار ’’ کے موضوع پر قومی سیمینار (23 اپریل ، 2026 ء ، اندور (
قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم) نے دیوی اہلیہ وشو ودیالیہ (ڈی اے وی وی) ، اندور کے اشتراک سے 23 اپریل ، 2026 ء کو اندور میں ’’ بھارتی معیشت، تعلیم اور فلاحی خدمات میں جین برادری کا کردار‘‘ کے عنوان سے ایک قومی سیمینار منعقد کیا۔ اس سیمینار میں اقلیتی امور کے وزیر مملکت نے شرکت کی۔ سیمینار میں ماہرین، اساتذہ، صنعت کاروں، مخیر حضرات، طلباء اور جین برادری کے نمائندوں نے شرکت کی اور ملک کی تعمیر و ترقی میں جین برادری کی نمایاں خدمات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
- ‘‘ جدید بھارت میں پارسی برادری: ثقافتی اور سماجی و معاشی جہتوں کا سفر ’’ کے موضوع پر قومی سیمینار (9 مئی ، 2026 ء ، ممبئی (
قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم) نے 9 مئی ، 2026 ء کو ممبئی میں ’’ جدید بھارت میں پارسی برادری: ثقافتی اور سماجی و معاشی جہتوں کا سفر‘‘ کے عنوان سے ایک قومی سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس سیمینار میں اقلیتی امور کے وزیر اور اقلیتی امور کے وزیر مملکت نے شرکت کی۔ سیمینار میں پارسی ورثے کے تحفظ، سماجی و معاشی ترقی، آبادی سے متعلق چیلنجوں اور قوم کی تعمیر میں پارسی برادری کی گراں قدر خدمات پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اس موقع پر وزراء، پالیسی سازوں، ماہرین، صنعت کاروں، اساتذہ اور پارسی برادری کے نمائندوں نے شرکت کی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ، آبادی سے متعلق مسائل اور سماجی و معاشی ترقی سے وابستہ اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا ۔
- ریاستی اقلیتی کمیشنوں کی کانفرنس (19 مئی ، 2026 ء ، نئی دلّی (
قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم) نے 19 مئی ، 2026 ء کو نئی دلّی میں ریاستی اقلیتی کمیشنوں کی کانفرنس کا انعقاد کیا، جس کا مقصد ، اقلیتوں کی بہبود، ان کے حقوق کے تحفظ اور جامع ترقی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کرنا تھا۔ اس کانفرنس میں اقلیتی امور کے وزیر اور اقلیتی امور کے وزیر مملکت نے شرکت کی۔ کانفرنس میں ریاستی اقلیتی کمیشنوں کے بہترین طریقۂ کار، انہیں درپیش چیلنجوں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادریوں کے کردار پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر ریاستی اقلیتی کمیشنوں، ریاستی حکومتوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مختلف اقلیتی برادریوں کے نمائندے شریک ہوئے تاکہ ملک بھر میں باہمی رابطے، ہم آہنگی اور اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے نظام کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔
****************************
( ش ح ۔ ا ک ۔ ع ا )
U.No. 647
(रिलीज़ आईडी: 2289899)
आगंतुक पटल : 12