وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے سنسکرت کےکا ایک سُبھاشتم مشترک کیا، باوقار کردار کو عزت، اعتماد اور مؤثر قیادت کی بنیاد قرار دیا
प्रविष्टि तिथि:
27 JUL 2026 7:43AM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے سنسکرت کے ایک سُبھاشتم کا اشتراک کیا، اعلیٰ کردار کو عزت، اعتماد اور مؤثر قیادت کی بنیاد قرار دیا۔
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج سنسکرت کے ایک سُبھاشتم کا اشتراک کیا، جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اعلیٰ کردار کا حامل شخص معاشرے میں عزت و احترام حاصل کرتا ہے اور ہر ذمہ داری نبھانے کے لیے موزوں سمجھا جاتا ہے۔
وزیرِ اعظم نے ایکس پر لکھا:
"शीलवान् पूजितो लोके शीलवान् साधुसम्मतः।
शीलवान् सर्वकर्मार्हः शीलवान् प्रियदर्शनः॥"
اعلیٰ کردار کا حامل انسان دنیا میں عزت و احترام پاتا ہے اور نیک لوگوں کی نگاہ میں بھی معزز و محترم سمجھا جاتا ہے۔ وہ ہر ذمہ داری نبھانے کا اہل ہوتا ہے اور اس کی شخصیت دلکش اور پسندیدہ ہوتی ہے۔"
اعلیٰ کردار کا حامل شخص معاشرے میں عزت و احترام اور نیک لوگوں کی قدر و منزلت حاصل کرتا ہے۔ دیانت، انکساری اور باوقار طرزِ عمل کے باعث وہ ہر ذمہ داری ادا کرنے کے لائق سمجھا جاتا ہے۔ اس کی شخصیت قابلِ تحسین، دوسروں کے لیے باعثِ ترغیب اور قابلِ تقلید ہوتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اعلیٰ کردار ہی پائیدار کامیابی، مؤثر قیادت اور دیرپا اعتماد کی حقیقی بنیادہے۔
********
ش ح۔ ش ت ۔رض
U-626
(रिलीज़ आईडी: 2289777)
आगंतुक पटल : 10