کامرس اور صنعت کی وزارتہ
وزارت تجارت نے آندھرا پردیش میں فلُو کیورڈ ورجینیا (ایف سی وی) تمباکو کی مارکیٹ کی صورتحال کا جائزہ لیا
प्रविष्टि तिथि:
26 JUL 2026 6:57PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی وزارت تجارت کے ایڈیشنل سکریٹری نتن کمار یادو کی قیادت میں ایک وفد نے 25 جولائی کو آندھرا پردیش کا دورہ کرکے فلُو کیورڈ ورجینیا (ایف سی وی) تمباکو کی موجودہ مارکیٹ صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس دورے کے دوران وفد نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندر بابو نائیڈو کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں شرکت کی، جس میں ٹوبیکو بورڈ کے چیئرمین اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی موجود تھے۔ اس میٹنگ میں ایف سی وی تمباکو کے کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ اور اس شعبے میں طویل مدتی استحکام کو یقینی بنانے کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وفد نے ویلمپلی میں ٹوبیکو بورڈ کے نیلامی پلیٹ فارم کا بھی دورہ کیا، جہاں جاری نیلامی کے عمل کا مشاہدہ کیا اور اس کے مختلف مراحل کا جائزہ لیا۔ وفد نے ایف سی وی تمباکو کے کاشتکاروں سے بھی تفصیلی بات چیت کرکے موجودہ مارکیٹ صورتحال کے بارے میں براہ راست معلومات حاصل کیں اور ٹوبیکو بورڈ کی جانب سے شفاف اور منظم انداز میں نیلامی کے انعقاد کو سراہا۔
ایڈیشنل سکریٹری نتن کمار یادو نے کاشتکاروں کو یقین دلایا کہ حکومت ہند مارکیٹ کی بدلتی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آندھرا پردیش، ٹوبیکو بورڈ اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر ایف سی وی تمباکو کے کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔



C3N3.png)
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 618 )
(रिलीज़ आईडी: 2289699)
आगंतुक पटल : 9