کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

جبریا مزدوری پر امریکہ کے حتمی دفعہ 301 اقدامات: بھارت کو 10 فیصد کے کم ٹیرف سلیب میں رکھا گیا

प्रविष्टि तिथि: 25 JUL 2026 3:36PM by PIB Delhi

یونائیٹڈ اسٹیٹس ٹریڈ ریپریزنٹیٹو (یو ایس ٹی آر) نے 23 جولائی 2026 کو امریکی تجارتی ایکٹ 1974 کی دفعہ 301 کے تحت حتمی اقدامات کا اعلان کیا۔ یہ اقدامات یو ایس ٹی آر کی جانب سے بھارت سمیت 60 معیشتوں کے ان اقدامات، پالیسیوں اور طریقوں کی تحقیقات کے بعد سامنے آئے ہیں، جن کا تعلق جبریا مزدوری سے تیار کردہ سامان کی درآمد پر پابندیوں کے نفاذ اور ان پر عمل درآمد سے ہے۔

یو ایس ٹی آر نے بھارت سے ہونے والی درآمدات پر 10 فیصد اضافی ایڈ ویلورم (حسبِ مالیت) ڈیوٹی عائد کی ہے۔ یہ 2 جون 2026 کو ابتدائی طور پر تجویز کردہ 12.5 فیصد ڈیوٹی کے مقابلے میں ایک کمی ہے۔ حکومتِ ہند اس پوری تحقیقات کے دوران تفصیلی تحریری گذارشات اور بالمشافہ مشاورت، بشمول عوامی سماعتوں میں شرکت کے ذریعے، یو ایس ٹی آر کے ساتھ قریبی رابطے میں رہی۔ ان مسلسل کوششوں کے نتیجے میں، بھارت کو حتمی اقدامات کے تحت اضافی ٹیرف کے نچلے سلیب میں رکھا گیا ہے، جس سے اہم شعبوں میں بھارتی برآمدات کو تقابلی فائدہ حاصل ہوا ہے۔

امریکہ کو ہونے والی بھارتی برآمدات کا ایک بڑا حصہ، جس پر اس وقت صفر فیصد اضافی ڈیوٹی لاگو ہے، جیسے کہ جینرک ادویات، اسمارٹ فونز اور بعض دیگر مخصوص مصنوعات، اب بھی اس 10 فیصد اضافی ڈیوٹی کے دائرہ کار سے باہر رہے گا۔ مزید برآں، دفعہ 232 کے اقدامات کے تحت پہلے سے شامل مصنوعات، بشمول اسٹیل، ایلومینیم اور آٹو پارٹس، پر بھی یہ 10 فیصد اضافی ڈیوٹی لاگو نہیں ہوگی۔ دفعہ 232 کے تحت عائد محصولات چند محدود استثنیٰ کے ساتھ بڑے پیمانے پر تمام ممالک پر لاگو ہوتے ہیں۔ اس چھوٹ کے باعث، امریکہ کو ہونے والی بھارت کی مجموعی برآمدات کا تقریباً 45 فیصد حصہ دفعہ 301 کے تحت عائد اس 10 فیصد اضافی ڈیوٹی کی زد سے باہر رہے گا۔ بقیہ 55 فیصد برآمدات پر 10 فیصد اضافی ڈیوٹی لاگو ہوگی، جہاں بھارت پر پڑنے والا ٹیرف کا بوجھ اس تحقیقات کے دائرے میں آنے والی دیگر زیادہ تر معیشتوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔

حتمی اقدامات میں جس ٹیکسٹائل کے مخصوص طریقہ کار کا حوالہ دیا گیا ہے، اسے ابھی قائم اور فعال کیا جانا باقی ہے۔ بھارت اس معاملے پر ہند-امریکہ باہمی تجارتی معاہدے کے لیے جاری مذاکرات کے ایک حصے کے طور پر امریکہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

حکومت 2 فروری 2026 کو کیے گئے اعلان اور 7 فروری 2026 کو جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق، بھارت-امریکہ باہمی تجارتی معاہدے کے جلد حتمی شکل دینے کی جانب امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔


***

ش ح –ا ب ن

U.No:584


(रिलीज़ आईडी: 2289389) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Gujarati , Tamil