وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے آشاڑھی ایکادشی کے موقع پر سبھی کو مبارکباد دی
प्रविष्टि तिथि:
25 JUL 2026 11:35AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آشاڑھی ایکادشی کے مقدس موقع پر مبارکبادی پیغام جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مبارک دن عقیدت اور جذبہ ترحم کے دائمی پیغام کے بارے میں ہے۔
جناب مودی نے پرارتھنا کی کہ بھگوان وِٹھّل کا آشیرواد مسرت، ہم آہنگی اور خوشحالی لے کر آئے، اور ایک بہتر معاشرے کی جانب سب کی رہنمائی کرے۔ وزیر اعظم نے یہ پرارتھنا بھی کی کہ وہ ہر شخص کی فلاح و بہبود اور وقار کے لیے خدمت کرنے اور بغیر تھکے کام کرنے کے ہمارے عزم کو قوت عطا کریں۔
ایکس پر مختلف پوسٹوں میں، وزیر اعظم نے کہا:
’’آشاڑھی ایکادشی کے مقدس موقع پر مبارکباد۔ یہ مبارک دن عقیدت اور جذبہ ترحم کے دائمی پیغام کے بارے میں ہے۔ پرارتھنا ہے کہ بھگوان وٹھّل کا آشیرواد مسرت، ہم آہنگی اور خوشحالی لے کر آئے اور ایک بہتر معاشرے کی جانب ہماری رہنمائی کرے۔ یہ بھی پرارتھنا ہے کہ وہ ہر شخص کی فلاح و بہبود اور وقار کے لیے خدمت کرنے اور بغیر تھکے کام کرنے کے لیے ہمارے عزم کو قوت عطا کریں۔‘‘
“ आषाढी एकादशीच्या पवित्र पर्वानिमित्त हार्दिक शुभेच्छा. हा मंगलमय दिवस भक्ती, करुणा आणि सामाजिक सलोख्याचा चिरंतन संदेश देणारा आहे. भगवान विठ्ठलाचे आशीर्वाद आपल्या सर्वांच्या आयुष्यात आनंद, सलोखा आणि समृद्धी घेऊन येवो, हीच कामना. समाजातील प्रत्येक व्यक्तीच्या कल्याणासाठी आणि सन्मानासाठी अविरत कार्य करण्याचा आपला संकल्प अधिक दृढ होवो, हीच विठ्ठल चरणी प्रार्थना.”
***
ش ح –ا ب ن
U.No:571
(रिलीज़ आईडी: 2289284)
आगंतुक पटल : 12