ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مسافروں کے تحفظ اور سلامتی کو بہتر بنانے کے لیے 3215 ریلوے اسٹیشنوں اور 13409 مسافر سواری ڈبوں میں سی سی ٹی وی نگرانی نظام فراہم کرایا گیا


اس معاملے میں شمالی ریلوے سب سے آگے ہے  جہاں 425 اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے، اس کے بعد مغربی ریلوے (391) اور مشرقی ریلوے (271) کا نمبر آتا ہے

مغربی ریلوے میں 1735 مسافر ڈبوں کو سی سی ٹی وی سے آراستہ کیا گیا ہے جو کہ سب سے بڑی تعداد ہے، اس کے بعد شمالی ریلوے (1483) اور جنوبی ریلوے (1481) کا نمبر آتا ہے

تمام تر مصروف عمل وندے بھارت اور امرت بھارت ریل گاڑیوں کی ریکس سی سی ٹی وی کیمروں سے آراستہ کی گئیں

प्रविष्टि तिथि: 24 JUL 2026 4:17PM by PIB Delhi

بھارتی ریلوے نیٹ ورک میں مسافروں کی حفاظت کو مضبوط بنانے اور حفاظتی نگرانی کو بہتر بنانے کے مقصد سے ریلوے اسٹیشنوں، مسافر کوچز اور ریلوے کے دیگر احاطوں میں سی سی ٹی وی نگرانی کے نظام کی تنصیب کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی نگرانی کے نظام کی تنصیب کا کام مرحلہ وار طریقے سے کیا جا رہا ہے۔ تمام آپریشنل وندے بھارت اور امرت بھارت ٹرین کے ریک پہلے ہی سی سی ٹی وی کیمروں سے لیس کیے جا چکے ہیں۔

اب تک 3,215 ریلوے اسٹیشنوں اور 13,409 مسافر کوچز میں سی سی ٹی وی نگرانی کے نظام فراہم کیے جا چکے ہیں۔ زون کے لحاظ سے تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

ریلوے زون

سی سی ٹی وی نظام سے آراستہ اسٹیشنوں کی تعداد

ان  سواری ڈبوں کی تعداد جہاں جن میں کیمرے نصب کیے گئے ہیں

1.

وسطی ریلوے

240

1384

2.

مشرقی ریلوے

271

1288

3.

مشرقی وسطی ریلوے

237

617

4.

مشرقی ساحلی ریلوے

80

601

5.

شمالی ریلوے

425

1483

6.

شمالی وسطی ریلوے

141

339

7.

شمال مشرقی ریلوے

93

758

8.

شمال مشرقی سرحدی ریلوے

94

410

9.

شمال مغربی ریلوے

35

261

10.

جنوبی ریلوے

140

1481

11.

جنوبی وسطی ریلوے

30

947

12.

جنوبی ساحلی ریلوے

202

415

13.

جنوب مشرقی ریلوے

197

665

14.

جنوب مشرقی وسطی ریلوے

145

303

15.

جنوب مغربی ریلوے

195

452

16.

مغربی ریلوے

391

1735

17.

مغربی وسطی ریلوے

170

270

18.

میٹرو ریلوے، کولکاتا

57

---

19.

کونکن ریلوے کارپوریشن لمیٹڈ

72

---

 

کُل

3215

13409

سی سی ٹی وی نگرانی کے نظام کی تنصیب ایک مسلسل اور جاری رہنے والا عمل ہے۔ اسٹیشنوں پر نصب کردہ سی سی ٹی وی کیمرے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ویڈیو اینالیٹکس فیچرز سے لیس ہیں، جیسے کہ غیر مجاز داخلے کی شناخت، مشکوک نقل و حرکت کی شناخت اور کسی شخص کے گرنے کی شناخت۔ گزشتہ تین سالوں یعنی 2023 سے 2025 تک اور جون 2026 تک، سیکیورٹی سے متعلق 9,840 واقعات کا پتہ لگایا گیا ہے۔

یہ جانکاری ریلوے، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کے مرکزی وزیر  کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی گئی۔


**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:523


(रिलीज़ आईडी: 2289173) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil , Kannada