خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 کے تحت ملک بھر میں آنگن واڑی مراکز کے ذریعے اہل مستفیدین کو چھ خدمات کا ایک پیکج فراہم کیا جاتا ہے


وزارت نے مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0، مشن شکتی اور مشن وتسالیہ کے تحت مختلف سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے تنظیموں، افراد، کارپوریٹس وغیرہ کے ساتھ تعاون کو آسان بنانے کی خاطر 'پنکھڑی پورٹل' کا آغاز کیا

प्रविष्टि तिथि: 24 JUL 2026 2:02PM by PIB Delhi

پندرہویں مالیاتی کمیشن میں ، 6 سال سے کم عمر کے بچوں ، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں ، نوعمر لڑکیوں (14-18 سال) ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم [3-6 سال] ؛ آنگن واڑی کے بنیادی ڈھانچے بشمول جدید ، اپ گریڈ شدہ سکشم آنگن واڑی ، پوشن ابھیان اور نوعمر لڑکیوں سے متعلق اسکیم کے اجزاء کو مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 کے تحت دوبارہ منظم کیا گیا۔

مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 کے تحت، چھ خدمات کا ایک پیکج جس میں سپلیمنٹری نیوٹریشن (ایس این پی)، پری اسکول غیر رسمی تعلیم، تغذیہ و صحت کی تعلیم، حفاظتی ٹیکے، ہیلتھ چیک اپ اور ریفرل خدمات شامل ہیں، اتر پردیش سمیت ملک بھر کے آنگن واڑی مراکز کے ذریعے اہل مستفیدین کو فراہم کیا جاتا ہے۔ ان چھ میں سے تین خدمات، یعنی حفاظتی ٹیکے، ہیلتھ چیک اپ اور ریفرل خدمات، صحت سے متعلق ہیں اور نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) اور پبلک ہیلتھ انفراسٹرکچر کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں۔ یہ خدمات ملک بھر میں رجسٹرڈ اہل مستفیدین یعنی 6 سال تک کے بچوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کے ساتھ ساتھ، ریاستوں کے امنگوں والے اضلاع اور شمال مشرقی خطے کے تمام اضلاع میں 14 سے 18 سال کی عمر کی نوعمر لڑکیوں کو آنگن واڑی مرکز کے پلیٹ فارم کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں۔

اتر پردیش سمیت ملک بھر کے آنگن واڑی مراکز میں مستفیدین، بنیادی ڈھانچے کی سہولیات، اور خدمات کی فراہمی وغیرہ سے متعلق ضلع وار تفصیلات پوشن ٹریکر کی ویب سائٹ https://www.poshantracker.in/statistics پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

آنگن واڑی ورکرز (اے ڈبلیو ڈبلیو) اور آنگن واڑی ہیلپرز (اے ڈبلیو ایچ) مقامی برادری سے منتخب کی گئی اعزازی کارکنان ہیں جو مقامی لوگوں کی مدد کے لیے بچوں کی دیکھ بھال اور ترقی کے شعبے میں رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کرتی ہیں، جس کے لیے انہیں اعزازیہ دیا جاتا ہے۔ اس اعزازیے میں وقتا فوقتاً اضافہ کیا جاتا ہے۔ 1 اکتوبر 2018 سے، حکومتِ ہند نے آنگن واڑی مراکز (اے ڈبلیو سی) پر مرکز، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) کے درمیان طے شدہ اخراجات کے تناسب کے مطابق، اے ڈبلیو ڈبلیو کے اعزازیے کو 3,000 روپے سے بڑھا کر 4,500 روپے فی ماہ اور اے ڈبلیو ایچ  کے اعزازیے کو 1,500 روپے سے بڑھا کر 2,250 روپے فی ماہ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ، ریاستیں اور یو ٹی بھی اپنے وسائل سے ان کارکنوں کو اضافی مالی مراعات اور ٹاپ اپ رقم دے رہی ہیں جو مختلف ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ مزید برآں، کارکردگی پر مبنی ترغیبی رقم کے طور پر اے ڈبلیو ڈبلیو کو 500 روپے فی ماہ اور اے ڈبلیو ایچ کو 250 روپے فی ماہ فراہم کیے جاتے ہیں۔

وزارت نے مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 کے تحت طے شدہ اشارے پر تمام آنگن واڑی مراکز (اے ڈبلیو سی) آنگن واڑی کارکنوں (اے ڈبلیو ڈبلیو) اور مستفیدین کی حقیقی وقت کی نگرانی اور ٹریکنگ کے لیے ایک اہم گورننس ٹول کے طور پر 'پوشن ٹریکر' ڈیجیٹل ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے۔  پوشن ٹریکر ایپ نے وزارت کو مختلف پیمانوں پر اسکیم کے نفاذ کا جائزہ لینے اور کورس میں اصلاح کرنے کے قابل بنایا ہے۔  اس نے آنگن واڑی خدمات کے لیے حقیقی وقت کے قریب ڈیٹا اکٹھا کرنے کی سہولت فراہم کی ہے جیسے کہ اے ڈبلیو سیز کا افتتاح، بچوں کی روزانہ حاضری، ای سی سی ای سرگرمیاں، بچوں کی نشوونما کی نگرانی، گرم پکا ہوا کھانا (ایچ سی ایم) کی فراہمی اور ٹیک ہوم راشن (ٹی ایچ آر) گروتھ میزرمنٹ وغیرہ ۔

یہ مشن ایک ہمہ گیر اسکیم ہے جس میں کسی بھی مستفید کے لیے اندراج کرنے اور خدمات حاصل کرنے کے لیے شمولیت کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ ہر وہ مستفید جو فیشل ریکگنائزیشن سسٹم (ایف آر ایس) کے لیے ای-کے وائی سی  عمل سے گزرنے کا خواہش مند ہے، وہ اس اسکیم کے فوائد حاصل کرنے کا مکمل حقدار ہے۔ آدھار پر مبنی اس ٹریکنگ نے مستفیدین کی درست شناخت، بے ضابطگیوں کی روک تھام اور فرضی اندراجات کو ختم کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔ پوشن ٹریکر ڈیش بورڈ پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، 99.88 فیصد رجسٹرڈ مستفیدین آدھار سے تصدیق شدہ ہیں۔ خدمات کی آخری مرحلے تک فراہمی کی ٹریکنگ کے لیے، خواتین و بچوں کی ترقی کی وزارت (ایم ڈبلیو سی ڈی) نے ٹیک ہوم راشن (ٹی ایچ آر) کی تقسیم کے لیے پوشن ٹریکر ایپلیکیشن میں فیشل ریکگنائزیشن سسٹم (ایف آر ایس) تیار کیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ فائدہ صرف پوشن ٹریکر میں رجسٹرڈ اصل مستفید کو ہی ملے۔

​مستفیدین کو 'ٹیک ہوم راشن' (ٹی ایچ آر) کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پوشن ٹریکر میں 'نامزد شخص کا ماڈیول' بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ اگر کسی وجہ سے رجسٹرڈ مستفید ایف آر ایس کے ذریعے اپنا ٹی ایچ آر حاصل کرنے کے لیے آنگن واڑی مرکز جانے سے قاصر ہے، تو وہ اپنی طرف سے ٹی ایچ آر وصول کرنے کے لیے کسی نامزد شخص کا انتخاب کر سکتی ہے۔ نامزد شخص کو صرف ایک بار ای-کے وائی سی سے گزرنا ہوتا ہے، لیکن مستفید کی طرف سے ٹی ایچ آر حاصل کرتے وقت ہر بار چہرے کی مطابقت کی جائے گی۔ نامزد شخص کے اضافے کے بعد بھی، اگر مستفید خود چاہیں تو اب بھی ٹی ایچ آر حاصل کرنا جاری رکھ سکتی ہیں۔ اس سے مستفیدین کے لیے زندگی میں آسانی پیدا ہوئی ہے۔

​وزارت نے تینوں مشنز یعنی مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 مشن شکتی اور مشن وا تسلیہ کے تحت مختلف سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے تنظیموں، افراد، کارپوریٹس وغیرہ کے ساتھ تعاون کو آسان بنانے کی خاطر 'پنکھڑی پورٹل' کا آغاز کیا ہے۔ اس کی تفصیلات اس لنک https://pankhudi.wcd.gov.in/web/home پر دستیاب ہیں۔

یہ معلومات خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں فراہم کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

 

UN No:509

ش ح۔ ک ح۔خ م

 


(रिलीज़ आईडी: 2288963) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil , Kannada