وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

تین سو پچاس کلوگرام تھرسٹ کلاس کے پہلے مقامی طور پر تیار کردہ قابل استعمال ٹربو جیٹ انجن کی کامیاب تیاری

प्रविष्टि तिथि: 23 JUL 2026 8:19PM by PIB Delhi

ڈی آر ڈی او کے گیس ٹربائن ریسرچ اسٹیبلشمنٹ (جی ٹی آر ای) کی جانب سے تیار کردہ 350 کلوگرام تھرسٹ کلاس کے پہلے مقامی طور پر تیار کردہ قابل استعمال ٹربو جیٹ انجن کو کامیابی سے تیار کر لیا گیا ہے۔جی ٹی آر ای نے اس انجن کی تیاری اور اسمبلنگ کے لیے حیدرآباد کی کمپنی آزاد انجینئرنگ کو صنعتی شراکت دار کے طور پر منتخب کیا تھا۔ 22 جولائی 2026 کو آزاد انجینئرنگ نے یہ انجن کامیابی سے تیار کرکے جی ٹی آر ای کے حوالے کر دیا، جو  ہندوستان کے ایرو اسپیس اور دفاعی شعبے کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔یہ کامیابی کئی برسوں کی درست انجینئرنگ، جدید مینوفیکچرنگ تکنیکوں اور  ہندوستان کی سائنسی و صنعتی برادریوں کے درمیان قریبی تعاون کا نتیجہ ہے۔

جیٹ انجن ٹیکنالوجی، جس پر دنیا کے صرف چند ممالک کو مہارت حاصل ہے، انجینئرنگ کے پیچیدہ ترین شعبوں میں شمار کی جاتی ہے۔ اس کے لیے انتہائی اعلیٰ درجے کی درستگی، جدید دھات سازی (میٹالرجی) اور سخت ترین مینوفیکچرنگ معیار درکار ہوتے ہیں۔ ڈی آر ڈی او کے ڈیزائن پر مبنی اس پیچیدہ نظام کی کامیاب تیاری اور فراہمی  ہندوستانی دفاعی صنعت کی بڑھتی ہوئی تکنیکی صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے۔یہ انجن آزاد انجینئرنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راکیش چوپدار نے ممتاز سائنس دان اور ڈائریکٹر جنرل (ایروناٹیکل سسٹمز) ڈاکٹر کے راج لکشمی مینن اور ممتاز سائنس داں و ڈائریکٹر جی ٹی آر ای ڈاکٹر ایس وی رامنامورتی کے حوالے کیا۔

 

دفاعی سیکریٹری، محکمہ دفاعی تحقیق و ترقی کے سیکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین راجیش کمار سنگھ نے جی ٹی آر ای اور صنعتی شراکت دار کے درمیان تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس شراکت داری نے اس وژن کو ایک تاریخی کامیابی میں تبدیل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

*****

ش ح۔ م م۔ ش ب ن

U.No. 494

 


(रिलीज़ आईडी: 2288754) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: हिन्दी , Telugu , Gujarati , English , Tamil