مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سائبر فراڈ سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات

प्रविष्टि तिथि: 23 JUL 2026 4:02PM by PIB Delhi

محکمہ ٹیلی مواصلات(ڈی اوٹی) نے اے ایس ٹی آر تیار کیا ہے، جو مصنوعی ذہانت اور بگ ڈیٹا اینالیٹکس ایک آلہ ہے، جو مشتبہ موبائل کنکشن کی شناخت کرتا ہے۔15 جولائی 2026 تک، دوبارہ تصدیق میں ناکام رہنے والے 88 لاکھ سے زائد ایسے موبائل کنکشن منقطع کیے جا چکے ہیں۔

سنچار ساتھی کی چکشو سہولت شہریوں کو مشتبہ فراڈ مواصلات کی اطلاع دینے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ انفرادی طور پر موصول ہونے والی مشتبہ فراڈ مواصلات کی اطلاعات پر کارروائی کرنے کے بجائے محکمہ ٹیلی مواصلات شہریوں کی جانب سے فراہم کردہ اجتماعی معلومات کا تجزیہ کرتا ہے اور ٹیلی کام وسائل کے غلط استعمال کی نشاندہی کرتا ہے۔15 جولائی 2026 تک، سنچار ساتھی پر شہریوں کی جانب سے فراہم کی گئی مشتبہ فراڈ مواصلات سے متعلق 11.18 لاکھ اطلاعات کی بنیاد پر 50.90 لاکھ موبائل کنکشن منقطع کیے جا چکے ہیں۔

حکومت ہند کے (کاروباری امور کی تقسیم) قواعد، 1961 کے تحت سائبر جرائم سے متعلق امور وزارت داخلہ کو تفویض کیے گئے ہیں۔ مزید برآں، آئین ہند کے ساتویں شیڈول کے مطابق ’پولیس‘ اور ’امن و امان‘ ریاستی موضوعات ہیں۔تاہم، محکمہ ٹیلی مواصلات نے ڈیجیٹل انٹیلی جنس پلیٹ فارم تیار کیا ہے، جس کے ذریعے وزارت داخلہ کے انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر سمیت متعلقہ فریقوں کے ساتھ دو طرفہ معلومات کا تبادلہ کیا جاتا ہے، تاکہ سائبر جرائم اور مالی فراڈ کے لیے ٹیلی کام وسائل کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی) نے اپنے زیرِ نگرانی اداروں کو معلومات کے تبادلے کے لیے ڈیجیٹل انٹیلی جنس پلیٹ فارم پر شامل ہونے سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں۔محکمہ ٹیلی مواصلات نے سیبی کے زیرنگرانی اداروں کے لیے ڈیجیٹل انٹیلی جنس پلیٹ فارم سے متعلق سیشنز منعقد کیے ہیں اور ایسے 50 سے زائد ادارے ڈیجیٹل انٹیلی جنس پلیٹ فارم پر شامل ہو چکے ہیں۔

یہ معلومات مواصلات اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیماسانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی ۔

***

(ش ح۔ش آ۔ ت ع)

UN No: 454


(रिलीज़ आईडी: 2288515) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Bengali-TR , Gujarati , Tamil , Kannada