وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

عالمی سطح پر بھارتی ثقافت کا فروغ

प्रविष्टि तिथि: 23 JUL 2026 3:50PM by PIB Delhi

ثقافت کی وزارت بیرونِ ملک بھارتی فن اور ثقافت کے فروغ کے لئے کام کرتی ہے، جس کا مقصد ثقافتی معاہدوں، ثقافتی تبادلے کے پروگراموں، ثقافتی تعاون سے متعلق مفاہمت ناموں (ایم او یو) اور دیگر دوطرفہ ثقافتی اقدامات کے ذریعے ممالک کے ساتھ ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔وزارت ثقافتی تعاون کو بڑھانے اور ہندوستان کی سافٹ پاور کو فروغ دینے کے لئے جی 20 ، برکس ، ایس سی او ، سارک اور دیگر بین الاقوامی پلیٹ فارمز سمیت کثیرالجہتی ثقافتی فورمز میں ہندوستان کی شرکت کو بھی مربوط کرتی ہے ۔

اس کے علاوہ، وزارت گلوبل انگیجمنٹ اسکیم (جی ای ایس) کا انتظام کرتی ہے، جس کے تحت ہندوستان کی متنوع ثقافتی روایات کو ظاہر کرنے کے لیے بیرون ملک ہندوستان کے تہواروں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہ اسکیم ہندوستانی فن، ثقافت اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے بیرون ملک ہندوستانی مشنوں کے ذریعے ہندوستان-غیر ملکی دوستی ثقافتی معاشروں کو امداد فراہم کرتی ہے۔

‘‘گلوبل انگیجمنٹ اسکیم’’ پر نظر ثانی کی گئی ہے اور مالی سال 2027-2026 سے 2031-2030 تک کی مدت کے لئے اسے جاری رکھا گیا ہے۔ اسکیم کی قیمت 299.94 کروڑ روپے ہے۔ اسکیم میں درج ذیل ذیلی اسکیمیں ہیں:

.iبین الاقوامی ثقافتی تبادلے کا پروگرام

 .iiپروجیکٹ موسم

.iii بِرہتّر بھارت

.ivہندوستان کے غیرمادی ثقافتی ورثے (آئی سی ایچ) اور متنوع ثقافتی روایات کا تحفظ

اس کے علاوہ وزارت خارجہ کے تحت کام کرنے والی ایک تنظیم انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز (آئی سی سی آر) ہندوستانی مشنوں/پوسٹوں اور بیرون ملک اپنے ثقافتی مراکز کے نیٹ ورک کے ذریعے دنیا بھر میں ہندوستانی ثقافت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ آئی سی سی آر مختلف ثقافتی سرگرمیاں انجام دیتی ہے، جن میں یوگ کی تعلیم، بھارتی کلاسیکی اور لوک رقص، صوتی اور ساز موسیقی، بھارتی زبانوں کی تدریس اور دیگر ثقافتی شعبوں کو فروغ دینا شامل ہے۔پچھلے پانچ مالی برس کے دوران ‘‘گلوبل انگیجمنٹ اسکیم ’’کے لیے بجٹ کی دفعات اور اصل اخراجات درج ذیل ہیں:

مالی برس

بجٹ میں مختص رقم

(رقم کروڑ روپے میں)

اصل اخراجات

(رقم کروڑ روپے میں)

2021-22

10.50

9.86

2022-23

16.25

12.96

2023-24

25.72

24.92

2024-25

10.50

9.08

2025-26

4.65

2.60

یہ معلومات ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ف ر

U.NO.451


(रिलीज़ आईडी: 2288371) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Bengali-TR , Tamil