سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف و عطائے اختیار جناب رام داس اٹھاولے نے لوک سبھا میں تحریری جواب میں کہا کہ درج فہرست ذات (ایس سی) کے طلبا کی تعلیمی بااختیاری کے لیے ریکارڈ سطح پر وظائف کی تقسیم حکومت کے عزم کی عکاس ہے
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے تحت 48 لاکھ سے زائد درج فہرست ذات (ایس سی) طلبا مستفید ہوئے ہیں، جن کے لیے 5,562.23 کروڑ روپے کی مرکزی مالی معاونت فراہم کی گئی ہے
پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے تحت 26 لاکھ سے زائد درج فہرست ذات (ایس سی) طلبا کو فائدہ پہنچا ہے، جس کے لیے 562.36 کروڑ روپے کی مرکزی مالی معاونت فراہم کی گئی ہے
प्रविष्टि तिथि:
22 JUL 2026 5:57PM by PIB Delhi
سماجی انصاف و عطائے اختیار کی وزارت درج فہرست ذات کے طلبہ کو مختلف تعلیمی مراحل پر مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ (پی ایم ایس) اسکیم اور درج فہرست ذات اور دیگر کے لیے پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم پر عمل درآمد کر رہی ہے۔ یہ مرکزی معاونت یافتہ اسکالرشپ اسکیمیں تعلیمی شمولیت کو فروغ دینے، مالی رکاوٹوں کو کم کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے مقصد سے نافذ کی گئی ہیں کہ مستحق طلبہ مناسب مالی معاونت کے ساتھ اپنی تعلیم بلا تعطل جاری رکھ سکیں۔
سماجی انصاف و عطائے اختیار کے مرکزی وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے نے لوک سبھا میں رکنِ پارلیمنٹ جناب نواسکانی کے سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کیں۔
وزیر مملکت نے ایوان کو بتایا کہ پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم پر 2020-21 میں نظرِ ثانی کی گئی، جبکہ درج فہرست ذات اور دیگر کے لیے پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم میں 2021-22 کے دوران ترمیم کی گئی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اسکالرشپ کی رقم کی شفاف، مؤثر اور بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت نے براہِ راست فوائد کی منتقلی (ڈی بی ٹی) کا نظام اختیار کیا ہے، جس کے تحت مستحق طلبہ کے آدھار سے منسلک بینک کھاتوں میں اسکالرشپ کی رقم براہِ راست منتقل کی جاتی ہے۔
تحریری جواب میں مزید بتایا گیا کہ ان اصلاحات کے نتیجے میں پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے تحت مالی معاونت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس اسکیم کے تحت جاری کی جانے والی مرکزی مالی معاونت 2021-22 میں 1,930.38 کروڑ روپے سے بڑھ کر 2025-26 میں 6,186.96 کروڑ روپے ہو گئی۔ حالیہ برسوں میں اس اسکیم سے ہر سال تقریباً 48 لاکھ ایس سی طلبہ مسلسل مستفید ہو رہے ہیں۔ 2024-25 کے دوران مجموعی طور پر 48,04,208 طلبہ کو 5,562.23 کروڑ روپے کی مرکزی مالی معاونت کے ساتھ اسکالرشپ فراہم کی گئی۔
وزیر مملکت نے مزید بتایا کہ ایس سی اور دیگر کے لیے پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے تحت بھی حکومت لاکھوں طلبہ کو مالی معاونت فراہم کرتی رہی ہے۔ 2025-26 کے دوران 26,79,049 طلبہ اس اسکیم سے مستفید ہوئے۔ (اصل انگریزی متن میں اس سال جاری کی گئی مرکزی مالی معاونت کی رقم درج نہیں ہے۔) اسکیم کے تحت 2022-23 سے ڈی بی ٹی نظام نافذ کیے جانے کے بعد اسکالرشپ کی ادائیگی کا عمل مزید شفاف، جوابدہ اور مؤثر ہو گیا ہے۔
حکومت بہتر اسکالرشپ معاونت اور ٹیکنالوجی پر مبنی ترسیلی نظام کے ذریعے درج فہرست ذات کے طلبہ کے لیے تعلیمی مواقع کو مسلسل مضبوط بنا رہی ہے۔ اسکیموں کی رسائی میں توسیع، مالی معاونت میں اضافہ اور ڈی بی ٹی کے ذریعے فوائد کی شفاف منتقلی کو یقینی بنا کر وزارت ملک بھر میں درج فہرست ذات کے طلبہ کی تعلیمی بااختیاری، سماجی انصاف اور معیاری تعلیم تک مساوی رسائی کو فروغ دینے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
22-07-2026
U: 412
(रिलीज़ आईडी: 2288020)
आगंतुक पटल : 8