وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
ماہی پروری کے شعبے میں خواتین کی قیادت والی تعاونی انجمنیں
प्रविष्टि तिथि:
22 JUL 2026 1:32PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی وزارت ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے محکمہ ماہی پروری کی جانب سے جاری پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا کے تحت ملک بھر، بشمول ریاست آندھرا پردیش، میں ماہی پروری کی تعاونی انجمنوں کے قیام کی معاونت کی جا رہی ہے۔ حکومت آندھرا پردیش کے مطابق یکم اپریل 2021سے 15 جون 2026 تک ماہی پروری، سمندری گھاس کی کاشت اور سمندری مصنوعات کی پروسیسنگ کے شعبوں میں خواتین کی قیادت میں 213 ساحلی تعاونی انجمنیں قائم کی گئی ہیں، جن سے کاکیناڈا سمیت ریاست کے 12 اضلاع میں 27,447 افراد مستفید ہوئے ہیں۔ اضلاع کے لحاظ سے خواتین کی قیادت والی ساحلی تعاونی انجمنوں اور ان سے وابستہ مستفیدین کی تفصیلات ضمیمہ-I میں دی گئی ہیں۔
(ج): ملک بھر میں خواتین کی قیادت والی ساحلی ماہی پروری کی تعاونی انجمنوں کے فروغ اور استحکام کے لیے حکومت ہند مختلف منصوبوں اور پروگراموں کے ذریعے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مسلسل تعاون کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں ماہی پروری کی تعاونی انجمنوں کو قومی ماہی پروری ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کی ترغیب دی جاتی ہے، جہاں وہ پردھان منتری متسیہ کسان سمردھی سہ یوجنا (پی ایم ایم کے ایس ایس وائی) کے تحت بہتر مراعات، بشمول کارکردگی کی بنیاد پر دو کروڑ روپے تک کی مالی امداد، حاصل کرنے کی اہل ہوتی ہیں۔ خواتین کی قیادت والی ماہی پروری کی تعاونی انجمنوں کو خصوصی اقتصادی زون میں ماہی گیری کے لیے رسائی اجازت نامے اور گہرے سمندر میں ماہی گیری کے لیے اجازت نامے جاری کرنے میں بھی ترجیح دی جاتی ہے۔ مزید برآں، گہرے سمندر میں ماہی گیری میں ان کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے اجازت نامے کے اجرا اور تجدید کی فیس 25 ہزار روپے سے کم کر کے 5 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
(د): نیلی معیشت کے تصور کے تحت محکمہ ماہی پروری نے قومی ماہی پروری ترقیاتی بورڈ کے ذریعے ملک بھر میں 12 ہزار ماہی پروری کی تعاونی انجمنوں کے قیام کے لیے ایک عملی منصوبہ تیار کیا ہے، جس میں ایسے پنچایتوں اور دیہات میں خواتین کی قیادت والی ساحلی تعاونی انجمنوں کا قیام بھی شامل ہے جہاں ابھی تک ایسی انجمنیں موجود نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ، پردھان منتری متسیہ کسان سمردھی سہ یوجنا (پی ایم ایم کے ایس ایس وائی)، جو پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا کی ذیلی اسکیم ہے، کے تحت ملک بھر میں 5500 بنیادی ماہی پروری تعاونی انجمنوں، بشمول خواتین کی قیادت والی تعاونی انجمنوں، کو رہنمائی، صلاحیت سازی اور ضرورت کے مطابق مالی معاونت فراہم کرکے مضبوط بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
******
ضمیمہI-
ماہی پروری میں خواتین کی قیادت والی کوآپریٹیو سے متعلق بیان
|
نمبر شمار
|
ضلع کا نام
|
یکم اپریل 2021 سے 15 جون 2026 تک خواتین کی زیرقیادت ساحلی کوآپریٹو سوسائٹیوں کی تعداد
|
یکم اپریل 2021 سے 15 جون 2026 تک خواتین کی قیادت والی ساحلی کوآپریٹو سوسائٹیز سے وابستہ خواتین استفادہ کنندگان کی تعداد
|
|
1۔
|
اناکاپلی
|
07
|
1334
|
|
2۔
|
باپٹلا
|
34
|
4332
|
|
3۔
|
کاکیناڈا
|
32
|
2409
|
|
4۔
|
کونسیما۔
|
06
|
432
|
|
5۔
|
کرشنا۔
|
42
|
6197
|
|
6۔
|
پرکاسم
|
17
|
1516
|
|
7۔
|
ایس پی ایس آر نیلور
|
9
|
4428
|
|
8۔
|
سریکاکولم
|
14
|
824
|
|
9۔
|
تروپتی
|
16
|
1547
|
|
10۔
|
وشاکھاپٹنم
|
10
|
1208
|
|
11۔
|
وجیا نگرم
|
17
|
567
|
|
12۔
|
مغربی گوداوری
|
9
|
2653
|
|
|
کل
|
213
|
27447
|
یہ معلومات ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دیں۔
**********
Urdu Release-332
(ش ح۔ ا ک۔ ش ہ ب)
(रिलीज़ आईडी: 2288006)
आगंतुक पटल : 6