صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

برکس ممالک نے ٹی سی آئی ایم کو مضبوط بنانے کیلئے ہاتھ ملایا، ماہرین کے ورکنگ گروپ کی تشکیل

وفود نے آیوش زون کے ذریعے آیوش سے متعلق مختلف سرگرمیوں میں شرکت کی، جہاں انہوں نے آیوش آہار، صحت و تندرستی سے متعلق مشاورت اور بھارت کی جڑی بوٹیوں پر مبنی ورثے سے واقفیت حاصل کی

प्रविष्टि तिथि: 21 JUL 2026 5:14PM by PIB Delhi

بھارت نے اپنی برکس 2026 کی صدارت کے تحت 21 جولائی 2026 کو چنڈی گڑھ میں روایتی، تکمیلی اور مربوط طب (ٹی سی آئی ایم) سے وابستہ برکس اجلاس کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ یہ اجلاس چنڈی گڑھ میں وزارتِ صحت و خاندانی بہبود اور وزارتِ آیوش کے مشترکہ اہتمام سے منعقد ہونے والے برکس ہیلتھ ٹریک پروگراموں کی چار روزہ تقریبات کا حصہ تھا۔ٹی سی آئی ایم سے متعلق اس اجلاس میں برکس رکن ممالک کے سینئر سرکاری حکام، تکنیکی ماہرین اور نمائندوں نے شرکت کی تاکہ کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط بنایا جا سکے، علم اور بہترین عملی تجربات کے تبادلے کو فروغ دیا جا سکے اور روایتی، تکمیلی اور مربوط طب کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔

1.jpeg

برکس صدارت کی وسیع تر تھیم ‘‘لچک، جدت، تعاون اور پائیداری کے لئے تعمیر’’ کے تحت منعقد ہونے والے اس اجلاس کےذریعے برکس ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیا گیا،  تاکہ شواہد پر مبنی روایتی طبی نظام کو آگے بڑھایا جا سکے، ادارہ جاتی شراکت داری کو مضبوط بنایا جا سکے اور پائیدار و مضبوط صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں اپنا کردار ادا کیا جا سکے۔

اس اجلاس میں برکس کے رکن ممالک برازیل، چین، مصر، ایتھوپیا، بھارت، ایران، روس، جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات نے شرکت کی۔ اس موقع نے ’روایتی، تکمیلی اور مربوط طب(ٹی سی آئی ایم) کے شعبے میں بہترین طریقۂ کار، پالیسی تجربات اور سائنسی پیش رفت کے تبادلے کے لئے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا۔

2.jpeg

ٹی سی آئی ایم پر رسمی کارروائی کا آغاز وزارتِ آیوش کے سیکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا کے استقبالیہ خطاب سے ہوا، جس کے بعد مجوزہ رکن وفود نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ ٹی سی آئی ایم سے متعلق برکس ایکسپرٹ ورکنگ  گروپ کیلئے کام کرنے کے شرائط (ٹی او آر)دستیاب رکن ممالک کے اتفاقِ رائے سے حتمی شکل دیے گئے۔ اجلاس میں برکس ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے، پالیسی طریقۂ کار میں ہم آہنگی پیدا کرنے اور مستقبل میں تعاون کے ممکنہ شعبوں کی نشاندہی کرنے پر باہمی تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔

وزارتِ آیوش نے ‘‘صلاحیت سازی، تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی’’ کے موضوع پر ایک خصوصی ضمنی پروگرام بھی منعقد کیا۔ اس سیشن میں تعلیمی تعاون، آیوش اسکالرشپ اقدامات، اساتذہ اور طلبہ کے تبادلے، تحقیقی شراکت داریوں اور شواہد پیدا کرنے کے طریقۂ کار کے ذریعے روایتی طب میں عالمی سطح پر تعلیم اور تربیت کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس کا مقصد عالمی سطح پر باہم مربوط ٹی سی آئی ایم نظام کی تشکیل تھا۔

3.jpg

بھارت کی برکس صدارت 2026 کے ایک حصے کے طور پر وزارتِ آیوش کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا نے ‘آیوش زون’  کا بھی افتتاح کیا، جوبھارت کے جامع صحت کی دیکھ بھال کے اقدامات کی عکاسی کرتا ہے۔ آیوش زون نے برکس نمائندوں کو آیوش کا ایک جامع تجربہ فراہم کیا، جس میں آیوش آہار، صحت و تندرستی سے متعلق مشاورت، بھارت کے جڑی بوٹیوں پر مبنی ورثے، وزارت کے وژن اور عالمی اقدامات، نیز تحقیق، جدت اور علم پر مرکوز ایک خصوصی مرکز شامل تھا۔

تندرستی کی سرگرمیوں اور یوگ کو شامل کرتے ہوئے، آیوش زون نے روایتی، تکمیلی اور مربوط طب کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے بھارت کے عزم کو اجاگر کیا۔

ٹی سی آئی ایم سے متعلق مباحث نے وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کی قیادت میں جاری وسیع تر برکس ہیلتھ ٹریک میں اپنا تعاون پیش کیا اور برکس ممالک کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے سے متعلق جاری بات چیت کی حمایت کی۔

چار روزہ پروگرام میں بھارت کی جامع صحت کی دیکھ بھال کی روایات کو نمایاں کرنے والی متعدد تندرستی اور ثقافتی سرگرمیاں بھی شامل تھیں۔ نمائندوں نے چیئر یوگا سیشنز میں شرکت کی، جبکہ مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا (ایم ڈی این آئی وائی)کے زیرِ اہتمام عام یوگ پروٹوکول (C(سی وائی پی )مظاہروں، اجلاس کے دوران‘یوگ بریک(وائی بریک)، سیشنز اور‘فٹ انڈیا رن’ میں بھی حصہ لیا۔

آیوش زون، جس کا انعقاد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (این آئی اے) کے تکنیکی تعاون سے کیا گیا ‘آیوش آہار میلہ’ کے ساتھ ہوا، نے صحت سے متعلق مشاورت، تحقیق و جدت کی نمائشوں، براہِ راست یوگ مظاہروں اور دیگر تندرستی کی سرگرمیوں کے ذریعے بھارت کے روایتی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو پیش کیا۔ اس کے ذریعے نمائندوں کو ملک کی جامع صحت کی روایات کا ایک وسیع تجربہ حاصل ہوا۔

اس اجلاس سے کئی اہم نتائج سامنے آئے، جن میں روایتی، تکمیلی اور مربوط طب پر برکس ایکسپرٹ ورکنگ گروپ کے قیام کی جانب پیش رفت، تحقیق، تعلیم اور ضابطہ جاتی فریم ورک میں بڑھتا ہوا تعاون، رکن ممالک کے درمیان علم کے تبادلے میں بہتری اور برکس صحت ایجنڈے کے اندر ان طبی نظام کی مضبوط شناخت شامل ہے۔

برکس ٹی سی آئی ایم اجلاس نے شواہد پر مبنی روایتی طب کے فروغ، بین الاقوامی شراکت داریوں کو بڑھانے اور سب کے لیے جامع، قابلِ رسائی اور پائیدار صحت کی دیکھ بھال کو آگے بڑھانے کے لیے بھارت کے مسلسل عزم کو اجاگر کیا۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ش ت

U.NO.318

 


(रिलीज़ आईडी: 2287561) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Gujarati , Urdu , हिन्दी , Punjabi , Telugu