امور داخلہ کی وزارت
بچوں کے خلاف جنسی جرائم کے مرتکب افراد کا ڈیٹا بیس
प्रविष्टि तिथि:
21 JUL 2026 4:01PM by PIB Delhi
امور داخلہ کے وزیرِ مملکت جناب بندی سنجے کمار نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ بھارتی آئین کے ساتویں شیڈول کے تحت ’پولیس‘ اور ’امن و امان‘ ریاستی معاملات ہیں۔ ریاستی حکومتیں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ اپنی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں (ایل ای اے) کے ذریعے جرائم کی روک تھام، جرائم کا پتہ لگانے، تفتیش اور مقدمات چلانے کے لیے بنیادی ذمہ دار ہیں۔
جنسی جرائم کے مرتکب افراد کا قومی ڈیٹا بیس (این ڈی ایس او) ایک مرکزی ڈیٹا بیس ہے، جسے جرائم ریکارڈ کے قومی بیورو (این سی آر بی) نے 2018 میں وزارتِ داخلہ کے تحت قائم کیا تھا۔ اس کا مقصد جنسی جرائم کے مرتکب افراد کے ریکارڈ کو محفوظ رکھتے ہوئے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو جنسی جرائم، بشمول بچوں کو جنسی جرائم سے تحفظ دینے کے قانون (پی او سی ایس اوقانون) کے تحت درج جرائم کی تفتیش، شناخت اور روک تھام میں مدد فراہم کرنا ہے۔
یہ ڈیٹا بیس ملزمان اور دوبارہ جرم کرنے والے افراد کی شناخت، نیز جنسی جرائم کی تفتیش کے دوران مجرمانہ پس منظر کی تصدیق کے لیے ایک تحقیقی و تفتیشی آلے کے طور پر کام کرتا ہے۔ این ڈی ایس او تک رسائی صرف مجاز قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو حاصل ہے، تاکہ اس معلومات کا استعمال صرف سرکاری تفتیشی مقاصد کے لیے یقینی بنایا جا سکے۔
جرائم ریکارڈ کی قومی جانچ (این سی آر سی) پورٹل، جسے این سی آر بی نے تیار کیا ہے، سرکاری اداروں کے ذریعے ملازمین اور اہلکاروں کی ابتدائی تصدیق کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ سی سی ٹی این ایس/انٹرآپریبل کریمنل جسٹس سسٹم (آئی سی جے ایس)ڈیٹا بیس کے ذریعے ابتدائی مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ میں سہولت فراہم کرتا ہے۔
ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے سی سی ٹی این ایس ایپلی کیشن پر شہری پورٹل شروع کیے ہیں، جن کے ذریعے افراد اور ادارے تصدیق شدہ درخواستیں دے سکتے ہیں۔ تعلیمی ادارے، بچوں کی نگہداشت کے مراکز اور دیگر ادارے سی سی ٹی این ایس شہری پورٹلز کے ذریعے افراد کی تصدیق کی درخواست کر سکتے ہیں۔ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پولیس تصدیق کےعمل کے دوران کسی فرد کے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ کے لیے این سی آر سی کا استعمال کر سکتی ہے۔
وزارتِ داخلہ نے آن لائن بچوں کے جنسی استحصال اور دیگر سائبر جرائم کی رپورٹنگ کے لیے آن لائن سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل بھی شروع کیا ہے۔ اس کے علاوہ قومی سائبر کرائم رپورٹنگ ہیلپ لائن (1930) سائبر جرائم سے متعلق شکایات درج کرانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
***********
ش ح۔م ع ۔ ا ک م
U No. 248
(रिलीज़ आईडी: 2287271)
आगंतुक पटल : 6