نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
تینزنگ نورگے نیشنل ایڈونچر ایوارڈ 2025 کے لیے آن لائن نامزدگیوں کا آغاز
یہ ایوارڈ زمینی، آبی اور فضائی مہم جوئی میں بہترین کارکردگی اور لائف ٹائم اچیومنٹ کی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے
प्रविष्टि तिथि:
21 JUL 2026 4:10PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امورو کھیلوں کی وزارت نے مہم جوئی کے شعبے میں شاندار کامیابیوں کے لیے بھارت کے اعلیٰ ترین قومی اعزاز ’تینزنگ نورگے نیشنل ایڈونچر ایوارڈ (ٹی این این اے اے) 2025‘ کے لیے آن لائن نامزدگیاں طلب کی ہیں۔ نامزدگیاں 21 جولائی سے 20 اگست 2026 تک وزارتِ داخلہ کے قومی ایوارڈز پورٹل کے ذریعے جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

مہم جوئی کے شعبے میں غیر معمولی کامیابیوں کے اعتراف اور نوجوانوں میں برداشت، ہمت، ٹیم ورک اور قیادت کے جذبے کو بیدار کرنے کے لیے قائم کیا گیا یہ ایوارڈ چار زمروں— زمینی مہم جوئی، آبی (سمندری) مہم جوئی، فضائی مہم جوئی اور لائف ٹائم اچیومنٹ -میں دیا جاتا ہے۔ اس ایوارڈ کا مقصد بھارتی نوجوانوں میں مہم جوئی کی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ہے۔
تینزنگ نورگے نیشنل ایڈونچر ایوارڈ میں ایک کانسے کا مجسمہ، ایک سند، ریشمی ٹائی کے ساتھ ایک بلیزر (یا ساڑھی) اور 15 لاکھ روپےانعامی رقم شامل ہے۔ یہ ایوارڈ ارجن ایوارڈز کے مساوی مقام رکھتا ہے اور حکومتِ ہند کی جانب سے قومی کھیل ایوارڈز کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔
اہم تفصیلات
|
ایوارڈ
|
ٹینزنگ نورگے نیشنل ایڈونچر ایوارڈ
|
|
زمرے
|
زمین، پانی (سمندر)، ہوا اور لائف ٹائم اچیومنٹ
|
|
انعام
|
کانسے کا مجسمہ، سرٹیفکیٹ، بلیزر/ساڑی اور 15 لاکھ روپے کی انعامی رقم
|
|
حیثیت
|
ارجن ایوارڈ کے برابر
|
|
نامزدگی کھلی ہے
|
21 جولائی - 20 اگست 2026
|
|
درخواست کا طریقہ
|
وزارت داخلہ کے قومی ایوارڈ پورٹل کے ذریعے آن لائن ( https://awards.gov.in)
|
مہم جوئی کے شعبے میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کرنے والے بھارتی شہری درخواست دینے کے اہل ہیں۔ درخواستیں وزارتِ داخلہ کے قومی ایوارڈز پورٹل کے ذریعے آن لائن جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ درخواست دہندگان متعلقہ ریاستی حکومت کے نوجوانوں کے اموراور کھیلوں کے محکمے یا تسلیم شدہ مہم جوئی کے اداروں سے سفارشات حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ فوج، بحریہ اور فضائیہ کے حاضر سروس اہلکاروں کے لیے سفارشات لازمی ہیں۔ وزارت دیگر تنظیموں سے بھی نامزدگیاں طلب کر سکتی ہے یا اپنی طرف سے مستحق افراد کو نامزد کر سکتی ہے۔
درخواست دہندگان کے لیے ضروری ہے کہ وہ سال بہ سال حاصل کی گئی کامیابیوں پر مشتمل ایک ہی انڈیکس شدہ پی ڈی ایف تاریخ وار ترتیب کے ساتھ اپ لوڈ کریں، اور جہاں قابلِ اطلاق ہو، تائیدی دستاویزات بھی منسلک کریں۔ زمینی، آبی اور فضائی مہم جوئی کے زمروں کے لیے انتخاب کے عمل کے دوران گزشتہ تین سال کی کامیابیوں پر غور کیا جائے گا۔
خواہش مند امیدوار اپنی نامزدگیاں جمع کرانے اور تفصیلی رہنما خطوط، اہلیت کا معیار، اکثر پوچھے گئے سوالات اور درخواست کا فارمیٹ حاصل کرنے کے لیے قومی ایوارڈز پورٹل (https://awards.gov.in) یا نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کی ویب سائٹ کے تازہ لیٹسٹ نیوز سیکشن کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔
***
ش ح۔ ک ح
U. No. 255
(रिलीज़ आईडी: 2287256)
आगंतुक पटल : 6