یو پی ایس سی
یونین پبلک سروس کمیشن: مشترکہ ارضیاتی سائنس دان (مین) امتحان – 2026
प्रविष्टि तिथि:
21 JUL 2026 11:29AM by PIB Delhi
یونین پبلک سروس کمیشن کی جانب سے 20 اور 21 جون 2026 کو منعقد کیے گئے مشترکہ ارضیاتی سائنس دان (مینی) امتحان-2026 کے تحریری مرحلے کے نتائج کی بنیاد پر، ذیل میں درج رول نمبر رکھنے والے امیدوار انٹرویو/ پرسنالٹی ٹیسٹ کے لیے اہل قرار پائے ہیں۔
2. ان امیدواروں کی امیدواری عارضی ہے اور اس کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ وہ تمام مقررہ اہلیت کی شرائط پوری کرتے ہوں۔ امیدواروں کو پرسنالٹی ٹیسٹ کے وقت اپنی عمر، تعلیمی قابلیت، زمرہ (کمیونٹی)، جسمانی معذوری، اقتصادی طور پر کمزور طبقہ وغیرہ سے متعلق دعووں کے ضمن میں اصل اسناد پیش کرنا ہوں گی۔ لہٰذا انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تمام متعلقہ اصل دستاویزات پہلے سے تیار رکھیں۔
3. امتحان کے قواعد کے مطابق، پرسنالٹی ٹیسٹ /انٹرویو کے لیے اہل قرار پانے والے امیدواروں کو اپنی تعلیمی قابلیت کی حیثیت کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے مناسب وقت پر https://upsconline.nic.in پر ایک آن لائن ونڈو فراہم کی جائے گی۔ جن امیدواروں کے پاس آن لائن درخواست جمع کرانے کے وقت مطلوبہ تعلیمی قابلیت موجود نہیں تھی، انہیں کامن اپلیکیشن فارم پر اپنی تفصیلات اپ ڈیٹ کرنے اور مطلوبہ امتحان کامیاب کرنے کا ثبوت اپ لوڈ کرنا ہوگا۔ بصورت دیگر ایسے امیدواروں کو شخصیت کے امتحان/انٹرویو میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان کی امیدواریت منسوخ کی جا سکتی ہے۔
نوٹ: اس مدت کے دوران شخصیت کے امتحان کے لیے اہل قرار پانے والے تمام امیدواروں کو اپنے مراسلاتی/ڈاک کا پتہ، اعلیٰ تعلیمی قابلیت، مختلف شعبوں میں حاصل کردہ نمایاں کامیابیاں، ملازمت کی تفصیلات/سروس کا تجربہ، سروس کی الاٹمنٹ اور سروس کی ترجیحات (اگر وہ دونوں زمروں کی آسامیوں کے لیے اہل ہوں) اپ ڈیٹ کرنے کا بھی اختیار دیا جائے گا۔ اس ونڈو میں اپ ڈیٹ کی گئی معلومات کو حتمی تصور کیا جائے گا، اور ان شعبوں میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کی درخواست کسی دوسرے ذریعہ سے قبول نہیں کی جائے گی۔
4. اہل قرار پانے والے امیدواروں کو مزید مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 3 ستمبر 2025 کو گزٹ آف انڈیا میں شائع ہونے والے مشترکہ ارضیاتی سائنس دان امتحان-2026 کے قواعدو ضوابط کا بغور مطالعہ کریں، جن میں انٹرویو کے وقت پیش کیے جانے والے سرٹیفکیٹس کی تفصیلات درج ہیں۔ اپنی عمر، تاریخِ پیدائش، تعلیمی قابلیت، ذات (ایس سی/ایس ٹی/او بی سی)، معاشی طور پر کمزور طبقہ(ای ڈبلیو ایس) اور جسمانی معذوری سے متعلق درست اور کافی ثبوت پیش نہ کرنے کی صورت میں اس کی مکمل ذمہ داری امیدوار پر عائد ہوگی۔ تمام اہل امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ انٹرویو/ پرسنالٹی ٹیسٹ کے وقت تصدیق کے لیے تمام اصل سرٹیفکیٹس اپنے ساتھ ضرور لائیں۔
5. پرسنالٹی ٹیسٹ کے لیے اہل قرار پانے والے امیدواروں کے انٹرویو کا شیڈل مناسب وقت پر یونین پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کیا جائے گا۔ تاہم، ہر امیدوار کو اس کے انٹرویو کی درست تاریخ سے الگ سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مزید معلومات کے لیے اپنا ای میل بھی باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں۔
6. امیدواروں کو پرسنالٹی ٹیسٹ کے لئے جو تاریخ اور وقت بتایا جائے گا، اس میں تبدیلی کی کوئی درخواست کسی بھی صورت میں قبول نہیں کی جائے گی۔
7. امیدواروں کی مارک شیٹ، پرسنالٹی ٹیسٹ کے انعقاد کے بعد حتمی نتیجہ جاری ہونے کی تاریخ سے 15 دن کے اندر کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب کر دی جائیں گی اور 30 دن تک ویب سائٹ پر موجود رہیں گی۔ امیدوار اپنے رول نمبر اور تاریخِ پیدائش درج کرکے اپنی مارک شیٹ دیکھ سکیں گے۔
تاہم، مارک شیٹ کی مطبوعہ (ہارڈ کاپی) یونین پبلک سروس کمیشن صرف ان امیدواروں کو فراہم کرے گا جو اس کے لیے مخصوص درخواست کے ساتھ اپنا خود کے پتے والا ڈاک ٹکٹ لگا ہوا لفافہ بھی جمع کرائیں گے۔ مطبوعہ مارک شیٹ حاصل کرنے کے خواہش مند امیدواروں کو کمیشن کی ویب سائٹ پر مارکس ظاہر ہونے کی تاریخ سے 30 دن کے اندر درخواست دینا ہوگی، اس مدت کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر کوئی غور نہیں کیا جائے گا۔
8. امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اگر ان کے پتے میں کوئی تبدیلی ہو تو وہ اس کی اطلاع فوری طور پر خط یا ای میل کے ذریعے یونین پبلک سروس کمیشن کو دیں۔
9. یونین پبلک سروس کمیشن نے اپنے کیمپس میں ایک رہنمائی و سہولت مرکزقائم کیا ہے۔ امیدوار اپنے امتحان یا نتائج سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات یا وضاحت کام کے دنوں میں صبح 10:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک اس مرکز سے ذاتی طور پر یا درج ذیل ٹیلی فون نمبروں پر رابطہ کرکے حاصل کر سکتے ہیں:
(011)-23098543,23381125,23385271
نتیجہ کے لئے یہاں کلک کریں:
***
ش ح۔ ع و ۔رض
U-219
(रिलीज़ आईडी: 2286916)
आगंतुक पटल : 9