مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم او ایچ یواے نے 'کیچ دی رین' مہم کے تحت 75 امرت شیلوایکویفر مینجمنٹ (ایس اے ایم )شہروں کے ساتھ قومی سطح پر بات چیت کی


ناگپور، وجے نگرم، بھونیشور اور کوربا سمیت کئی شہروں نے پروگرام کے تحت حوصلہ افزا نتائج کو اجاگر کیا

प्रविष्टि तिथि: 20 JUL 2026 8:33PM by PIB Delhi

ملک گیر 'کیچ دی رین' مہم کے ایک حصے کے طور پر، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اربن افیئرز (این آئی یو اے) کے ساتھ مل کراے ایم آر یو ٹی کے تحت شیلو ایکویفر مینجمنٹ (ایس اے ایم ) پروگرام کو نافذ کرنے والے 75 شہروں کے ساتھ ایک قومی بات چیت کا اہتمام کیا۔ اس تقریب نے حصہ لینے والے شہروں کو ترقی کا اشتراک کرنے، بہترین طریقوں کا تبادلہ کرنے، اور شہری پانی کی حفاظت کو مضبوط بنانے کے مقصد سے مکمل  کیئے گئےزیر زمین پانی کے ریچارج مداخلتوں کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔

ایس اے ایم پروگرام سائنسی منصوبہ بندی اور تکنیکی  مدد کے ذریعے زمینی پانی کے ریچارج کو بڑھانے میں شہروں کی مدد کرتا ہے۔ پروگرام کے تحت، 75 شہر ریچارج مداخلتوں کی ایک رینج کو نافذ کر رہے ہیں، جن میں ریچارج شافٹ، انجیکشن ویلز، چیک ڈیم، گیبین وال، سرکلر کھال اور ماڈیولر ریچارج گڑھے شامل ہیں، جو بارش کے پانی کی پائیدار ذخیرہ اندوزی، آبی ذخائر کو بھرنے اور موسمیاتی لچک کو بہتر بنانے میں اپنا  تعاون دے  رہے ہیں۔

اس بات چیت کی صدارت محترمہ نے  وزارت کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ  ڈی تھارا نے کی اور  نظامت  وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ ایشا کالیا نے  کی ۔اس میں  75  مقامی شہری بلدیاتی اداروں (یو ایل  بیز) کے نمائندوں  نے حصلہ لیا۔ شہروں نے اپنے نفاذ کے تجربات، کلیدی نتائج، چیلنجز اور زیر زمین پانی کے ریچارج مداخلتوں کو بڑھانے کے لیے مستقبل کے منصوبوں کا اشتراک کیا۔

کئی شہروں نے پروگرام کے تحت حوصلہ افزا نتائج کو اجاگر کیا۔ کوربا نے اپنی ایس اے ایم  مداخلتوں کی کامیابی کے بعد 95 اضافی ناکارہ بورویلز کو بحال کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔ وجے  نگرم نے زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری کی اطلاع دی، جبکہ ناگپور نے موجودہ مانسون کے دوران 100 اضافی ریچارج ڈھانچے تعمیر کرنے کا عہد کیا۔ بھونیشور نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ایس اے ایم  مداخلتوں نے نہ صرف زمینی پانی کے ریچارج کو بڑھایا ہے بلکہ  اسٹارم واٹر کے   زمین کے اندر بہتر رساؤ کے ذریعے شہری سیلاب کو کم کرنے میں بھی مدد کی ہے۔

زمینی ماہرین نے کمیونٹی کی شرکت اور مقامی ذمہ داری کی اہمیت پر زور دیا تاکہ زمینی پانی کے ریچارج اقدامات کی طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

بات چیت نےاے ایم آر یو ٹی کے تحت سائنسی، فطرت پر مبنی اور کمیونٹی کی زیرقیادت مداخلتوں کے ذریعے پائیدار زیرزمین  پانی کے انتظام کو آگے بڑھانے کے لیے  ایم او ایچ یو اے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ پانی سے محفوظ اور آب و ہوا سے مزاحم شہروں کی تعمیر کے لیے 'کیچ دی رین ' مہم کے مقاصد کو آگے بڑھایا۔

****

ش ح ،ف ا،اش ق

UR  211


(रिलीज़ आईडी: 2286879) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Odia