شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے تحت قومی شماریاتی دفتر نے سرکاری شماریاتی نظام کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے وسیع تر استعمال کے ذریعے جدید بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں


نمونہ جاتی فریم تیار کرنے اور سروے کے لیے نمونوں کے انتخاب کے لئے انتظامی اعداد و شمار کے ذخائر کو بتدریج نمونہ جاتی سروے کے ساتھ مربوط کیا جا رہا ہے

ایم او ایس پی آئی نے سرکاری شماریات میں معیار کی یقین دہانی کو مضبوط بنانے کے لیے اقوام متحدہ کے قومی معیار کی یقین دہانی کے فریم ورک، 2019 کی بنیاد پر شماریاتی معیار کے جائزے کا فریم ورک تیار کیا ہے

میٹا ڈیٹا کو معیاری بنانے کے فروغ کے لیے نیشنل میٹا ڈیٹا اسٹرکچر (این ایم ڈی ایس2.0) تیار کرکے وزارتوں، محکموں اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ اس مقصد کے تحت شیئر کیا گیا ہے کہ اعداد و شمار اور معلومات کو یکساں انداز میں پیش کیا جا سکے

प्रविष्टि तिथि: 20 JUL 2026 3:19PM by PIB Delhi

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی)کے تحت قومی شماریاتی دفتر(این ایس او) نے سرکاری شماریاتی نظام کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے وسیع تر استعمال کے ذریعے جدید بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ سرویز میں معلومات جمع کرنے کے لیے کمپیوٹر اسسٹڈ پرسنل انٹرویوئنگ (سی اے پی آئی) نظام اپنایا گیا ہے، جس کے تحت اندرونی توثیقی جانچ سے لیس ہینڈ ہیلڈ آلات استعمال کیے جاتے ہیں۔ سروے کی کارروائیاں مرکزی سرورز، حقیقی وقت کی نگرانی کے ڈیش بورڈز، سروے کیے گئے گھروں کی جی پی ایس ٹیگنگ اور اعداد و شمار کی محفوظ الیکٹرانک ترسیل کے ذریعے انجام دی جاتی ہیں۔ سروے کے مختلف مراحل، جن میں نمونوں کا انتخاب، فیلڈ کی نگرانی، سروے کا انتظام، تصدیق اور اعداد و شمار کی پروسیسنگ شامل ہیں، کو بھی خودکار بنایا گیا ہے۔ ان اقدامات سے معلومات جمع کرنے کے مقام پر ہی تصدیق ممکن ہونے کے باعث اعداد و شمار کے معیار میں بہتری آئی ہے، اعداد و شمار کی پروسیسنگ میں لگنے والے وقت میں کمی ہوئی ہے اور سروے کے نتائج کی جلد اشاعت ممکن ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ شماریاتی سرگرمیوں میں انتظامی ریکارڈوں کا استعمال بھی بتدریج بڑھایا جا رہا ہے، جبکہ جہاں ممکن ہو وہاں سروے کی منصوبہ بندی اور نگرانی کو مضبوط بنانے کے لیے جغرافیائی محل وقوع پر مبنی ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا جا رہا ہے۔

نمونہ جاتی فریم تیار کرنے اور سروے کے نمونوں کے انتخاب کے لیے انتظامی اعداد و شمار کو بتدریج نمونہ جاتی سرویز کے ساتھ مربوط کیا جا رہا ہے۔ مثال کے طور پر، سالانہ مربوط خدماتی شعبے کے اداروں کے سروے (اے ایس آئی ایس ایس ای) کے لیے جی ایس ٹی این(جی ایس ٹی این) کا ڈیٹا بیس نمونہ جاتی فریم کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ غیر مربوط شعبے کے اداروں کے سالانہ سروے (اے ایس یو ایس ای) کے دیہی حصے کے لیے مردم شماری 2011 کی گاوں کی فہرست استعمال کی جاتی ہے۔ سالانہ صنعتی سروے (اے ایس آئی) اپنے سروے کے نمونہ جاتی فریم کی تیاری کے لیے چیف انسپکٹر آف فیکٹریز اور دیگر قانونی رجسٹریشن حکام کے زیرِ انتظام انتظامی ریکارڈز سے استفادہ کرتا ہے۔ اسی طرح، نجی کارپوریٹ شعبے کے مجوزہ سرمایہ جاتی سرمایہ کاری کے پیشگی جائزہ سروے کے نمونہ جاتی فریم کی تیاری کے لیے وزارتِ کارپوریٹ امور کے ڈیٹا بیس کو استعمال کیا جاتا ہے۔ ان انتظامی اعداد و شمار کے استعمال سے نمونہ جاتی فریم مزید مضبوط ہوئے ہیں، سرویز کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور سرکاری شماریات کی بروقت تیاری میں مدد ملی ہے۔

ایم او ایس پی آئینے سرکاری شماریات میں معیار کی یقین دہانی کو مضبوط بنانے کے لیے اقوام متحدہ کے قومی معیار کی یقین دہانی کے فریم ورک(یو این این کیو اے ایف) ، 2019 کی بنیاد پر شماریاتی معیار کے جائزے کا فریم ورک(ایس کیو اے ایف) تیار کیا ہے۔ یہ فریم ورک اقوام متحدہ کے سرکاری شماریات کے بنیادی اصولوں(یو این ایف پی او ایس) کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے، جن میں کارکردگی، اعتبار اور جوابدہی کو مزید مؤثر بنانا بھی شامل ہے۔ میٹا ڈیٹا کو معیاری بنانے کے فروغ کے لیے نیشنل میٹا ڈیٹا اسٹرکچر (این ایم ڈی ایس 2.0) تیار کرکے وزارتوں، محکموں اور ریاستوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے ساتھ اس مقصد کے تحت شیئر کیا گیا ہے کہ اعداد و شمار اور معلومات کو یکساں انداز میں پیش کیا جا سکے، معلومات کے ذرائع اور جمع کرنے کے طریقۂ کار میں وضاحت پیدا ہو اور ڈیٹا سیٹس تک رسائی اور ان کی تلاش کو آسان بنایا جا سکے۔ میٹا ڈیٹا کی میزبانی کے لیے میٹا ڈیٹا ویب پورٹل  (ایم ڈبلیو پی)بھی شروع کیا گیا ہے، اور وزارتوں، محکموں نیز ریاستوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے ڈیٹا سیٹس کو متعلقہ میٹا ڈیٹا کے ساتھ جاری کریں۔ مزید برآں، سرکاری ڈیٹا سیٹس تک رسائی کو بہتر بنانے اور ان کے وسیع تر استعمال کو فروغ دینے کے لیے 43 وزارتوں اور محکموں کے 287 ڈیٹا سیٹس اور رجسٹریوں پر مشتمل ایک مجموعہ بھی شائع کیا گیا ہے۔

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم و ایس پی آئی) نے سرکاری شماریات تک عوامی رسائی اور ان کی مؤثر اشاعت کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ وزارت کی ویب سائٹ پر ایڈوانس ریلیز کیلنڈر (اے آر سی) دستیاب ہے، جس میں اہم شماریاتی اشاعتوں کے اجراء کا شیڈول درج ہوتا ہے، تاکہ اشاعت کے عمل میں شفافیت اور پیشگی معلومات کو یقینی بنایا جا سکے۔ ای سنکھیکی پورٹل سرکاری شماریات کی اشاعت کے لیے ایک واحد پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے، جہاں اس وقت 29 شماریاتی مصنوعات، 913 ڈیٹا سیٹس اور 13 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ریکارڈز دستیاب ہیں، جنہیں اے پی آئیز، ڈیٹا ویژولائزیشن اور میٹا ڈیٹا کی سہولت حاصل ہے۔ مائیکرو ڈیٹا پورٹل کو بھی جدید بنایا گیا ہے تاکہ 189 سے زائد سماجی و معاشی سروےکے گمنام یونٹ سطح کے اعداد و شمار تک رسائی فراہم کی جا سکے۔ وزارت نے اپنی ویب سائٹ کو مصنوعی ذہانت پر مبنی سہولیات اور تعاملی ڈیش بورڈز سے بھی آراستہ کیا ہے اور سرکاری شماریات تک آسان رسائی کے لیے جی او آئی اسٹار موبائل ایپ بھی متعارف کرائی ہے۔ اس کے علاوہ رپورٹیں، بلیٹن، معلوماتی کتابچے اور یونٹ سطح کے اعداد و شمار بھی وزارت کی ویب سائٹ کے ذریعے جاری کیے جاتے ہیں۔ سرکاری شماریات کی تشہیر اخبارات، ٹیلی ویژن، ریڈیو، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا، سنسد ٹی وی پر پوڈکاسٹس، نمائشوں، مائی جی او وی کے ساتھ اشتراک، وضاحتی ویڈیوز، معلوماتی خاکوں (انفوگرافکس) اور دیگر ملٹی میڈیا مواد کے ذریعے بھی کی جاتی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام تک رسائی حاصل ہو اور عوامی شمولیت کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

یہ معلومات شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزارت منصوبہ بندی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزارت ثقافت کے وزیر مملکت راؤ اندرجیت سنگھ نے  آج راجیہ سبھا میں فراہم کی۔

****

ش ح۔ش آ۔ ع د

Urdu No. 171                         


(रिलीज़ आईडी: 2286685) आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Bengali-TR , Gujarati , Tamil