مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹرائی نے ممبئی ایل ایس اے میں موبائل نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لیا
प्रविष्टि तिथि:
20 JUL 2026 3:34PM by PIB Delhi
عام ٹیلی کام صارفین کی معلومات کے لیے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(ٹرائی) نے جون 2026 کے دوران ممبئی لائسنس یافتہ سروس ایریا (ایل ایس اے ) میں کیے گئے انڈیپینڈنٹ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کے نتائج جاری کیے ہیں۔ اس ڈرائیو ٹیسٹ کا مقصد ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں(ٹی ایس پی) کی جانب سے فراہم کی جانے والی موبائل نیٹ ورک خدمات (وائس اور ڈیٹا دونوں) کے حقیقی وقت کے معیار کا جائزہ لینا اور اس کی تصدیق کرنا ہے۔ آئی ڈی ٹی کے دوران ٹرائی، کوالٹی آف سروس (کیو او ایس) کے اہم اشاریوں، جیسے کوریج، کال منقطع ہونے کی شرح (سی ڈی آر) ، کال کامیابی سے قائم ہونے کی شرح(سی ایس ایس آر) ، ڈیٹا ڈاؤن لوڈ(ڈی ایل) اور اپ لوڈ(یو ایل) کی رفتار وغیرہ کے حوالے سے ٹیلی کام کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتی ہے، جس کے نتائج بعد میں صارفین کی معلومات کے لیے جاری کیے جاتے ہیں تاکہ انہیں درست معلومات فراہم کی جا سکیں اور ٹیلی کام کمپنیاں اپنی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ترغیب حاصل کریں۔
یہ نڈیپینڈنٹ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) اس مقصد کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں کہ شہروں، اہم مقامات، عوامی نقل و حمل کے مراکز اور دیگر مختلف استعمالی ماحول میں تمام ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان(ٹی ایس پی) کے موبائل نیٹ ورک کی زمینی سطح پر حقیقی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس نوعیت کے ڈرائیو ٹیسٹ کے دوران تمام ٹیلی کام کمپنیوں کے سم کارڈز استعمال کرتے ہوئے 2جی، 3جی، 4جی اور 5جی نیٹ ورکس پر حقیقی وقت میں وائس کالز اور ڈیٹا سیشن قائم کیے جاتے ہیں۔ اس عمل میں متعدد جدید آزمائشی موبائل آلات استعمال کیے جاتے ہیں، جبکہ ان سیشن کی نگرانی اور تجزیہ جدید سافٹ ویئر نظاموں کی مدد سے حقیقی وقت میں کیا جاتا ہے۔
ٹرائی نے اپنی نامزد ایجنسی کے ذریعے 10 جون 2026 سے 12 جون 2026 تک ممبئی ایل ایس اے میں ممبئی شہر کے 204.3 کلومیٹر طویل شہری راستوں اور 7 ہاٹ اسپاٹپر ڈرائیو ٹیسٹ کیے۔ یہ تمام ٹیسٹ ٹرائی کے علاقائی دفتر، بنگلورو کی نگرانی میں انجام دیے گئے۔ ڈرائیو ٹیسٹ کی رپورٹ میں درج مشاہدات اُن علاقوں اور راستوں پر ڈرائیو ٹیسٹ کے انعقاد کے دن اور وقت کے دوران ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان(ٹی ایس پی) کی کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔
ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے کا نقشہ: ذیل میں دیا گیا نقشہ ڈرائیو ٹیسٹ کے راستوں کا مجموعی خاکہ پیش کرتا ہے، جس میں شہری ڈرائیو، مختلف آپریٹروں کے درمیان کالنگ، ہاٹ اسپاٹس اور واک ٹیسٹ کی نشاندہی نقشے میں دی گئی علامتوں کے مطابق کی گئی ہے:

جانچے گئے اہم اشاریے
- کوریج میں کمی: ایسے نمونوں کا فیصد جن میں متعلقہ ٹیکنالوجی (2جی، 3جی، 4جی یا 5جی) کے لیے مقررہ کم از کم حد سے کم سگنل کی طاقت ریکارڈ کی گئی۔
- وائس خدمات: کال کامیابی سے قائم ہونے کی شرح(سی ایس ایس آر) ، کال منقطع ہونے کی شرح(ڈی سی آر) ، کال قائم ہونے میں لگنے والا وقت، کال کے دوران خاموشی کی شرح، اور آواز کے معیار(ایم او ایس)۔
- کال کے دوران خاموشی کے واقعات: کالوں کے دوران پیش آنے والے خاموشی کے واقعات کی تعداد۔
- ڈیٹا خدمات: ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار، تاخیر، جِٹر اور پیکٹ ڈراپ ریٹ۔
اتر کنڑ ضلع میں موبائل نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی کا خلاصہ اہم اشاریوں کے حوالے سے ذیل میں پیش کیا گیا ہے:
- ) کوریج میں کمی- ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے پر خودکار انتخابی موڈ (5جی/4جی/3جی2/جی) میں وائس ٹیسٹنگ کے دوران سگنل کی طاقت کا جائزہ لیا گیا، جس میں مجموعی طور پر حاصل کیے گئے نمونوں میں کمزور سگنل والے نمونوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 102/54857، ایم ٹی این ایل کے لیے 17877/23461، آر جے آئی ایل کے لیے 144/54576 اور وی آئی ایل کے لیے 5/54511 رہی۔ کوریج میں کمی کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
- کال منقطع ہونے کی شرح - کامیابی سے قائم ہونے والی کالوں میں سے منقطع ہونے والی کالوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 1/490، ایم ٹی این ایل کے لیے 28/203، آر جے آئی ایل کے لیے 0/489 اور وی آئی ایل کے لیے 1/491 رہی۔ کال منقطع ہونے کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
- کال کے دوران خاموشی کے واقعات تین سیکنڈ سے زیادہ مدت تک جاری رہنے والے خاموشی کے واقعات کی تعداد، کامیابی سے قائم ہونے والی مجموعی کالوں کے مقابلے میں، ایئرٹیل کے لیے 14/481، ایم ٹی این ایل کے لیے دستیاب نہیں، آر جے آئی ایل کے لیے 1/475 اور وی آئی ایل کے لیے 1/479 رہی۔ ان واقعات کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
- ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار:
(i) ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی کارکردگی (مجموعی(:اوسط ڈاؤن لوڈ رفتار ایئرٹیل(5جی/4جی) کے لیے 93.76 ایم بی پی ایس، ایم ٹی این ایل کے لیے دستیاب نہیں، آر جے آئی ایل(5جی / 4 جی) کے لیے 237.81 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل(5جی/4جی/2جی) کے لیے 70.69 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤن لوڈ رفتار کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
(ii) ڈیٹا اپ لوڈ کی کارکردگی (مجموعی: اوسط اپ لوڈ رفتار ایئرٹیل(5 جی / 4 جی) کے لیے 25.92 ایم بی پی ایس، ایم ٹی این ایل کے لیے دستیاب نہیں، آر جے آئی ایل(5 جی / 4 جی ) کے لیے 40.92 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل(5 جی / 4 جی 2 جی) کے لیے 25.57 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ اپ لوڈ رفتار کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
کال منقطع ہونے اور کال کے دوران خاموشی کے واقعات کے مقامات منسلک نقشے میں سرخ نشان پر کلک کرکے دیکھے جا سکتے ہیں۔
انڈیپینڈنٹ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کے دوران کیے گئے ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے اور زیر احاطہ علاقوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
- شہر: شہری ڈرائیو کے دوران ممبئی شہر کے باندرہ ورلی سی لنک، ماہم، دادر، سیون، اینٹاپ ہل، ورلی، پریل، سیوری، حاجی علی، ممبئی سینٹرل، بھائیکلہ، مالابار ہل، گرگاؤں، مزگاؤں اور چرچ گیٹ وغیرہ علاقوں کا احاطہ کیا گیا۔
- ہاٹ اسپاٹس:جامد صارفین کے تجربے کا جائزہ لینے کے لیے بھائیکلہ ریلوے اسٹیشن، چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس، چرچ گیٹ ریلوے اسٹیشن، دادر ریلوے اسٹیشن، گیٹ وے آف انڈیا، میرین ڈرائیو اور پریل ریلوے اسٹیشن کو ہاٹ اسپاٹس کے طور پر شامل کیا گیا۔
اس ا نڈیپینڈنٹ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کی رپورٹ کے نتائج متعلقہ ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان (ٹی ایس پی) کو ضروری کارروائی کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔ آئی ڈی ٹی کی تفصیلی رپورٹیں ٹرائی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ مزید وضاحت یا اضافی معلومات کے لیے adv.bengaluru@trai.gov.in پر ای میل بھیجی جا سکتی ہے یا بنگلورو میں ٹرائی کے علاقائی دفتر سے ٹیلی فون نمبر +91-80-22865004 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
ضمیمہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
****
ش ح۔ش آ۔ ع د
Urdu No. 170
(रिलीज़ आईडी: 2286644)
आगंतुक पटल : 15