کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

اے پی ای ڈی اے نے اتراکھنڈ سے عراق کے لیے 24 میٹرک ٹن منجمد فرنچ فرائز کی پہلی برآمد میں سہولت فراہم کی


24 میٹرک ٹن منجمد فرنچ فرائز کی برآمد سے اتراکھنڈ کی قدر افزودہ زرعی مصنوعات کے لیے عالمی بازار کے مواقع میں اضافہ

प्रविष्टि तिथि: 20 JUL 2026 1:07PM by PIB Delhi

وزارت تجارت و صنعت، حکومت ہند کے تحت کام کرنے والے زرعی اور ڈبہ بند غذائی مصنوعات کی برآمدات کی ترقی کی اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے)نے اتراکھنڈ کے ضلع ادھم سنگھ نگر کے کاشی پور سے عراق کے لیے 24 میٹرک ٹن منجمد فرنچ فرائز کی پہلی برآمد میں سہولت فراہم کی ہے۔ 'ویرون گلوبل ٹریڈ پرائیویٹ لمیٹڈ' کی جانب سے بھیجی گئی یہ کھیپ بھارت کی ڈبہ بند غذائی مصنوعات کی برآمدی فہرست کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ اتراکھنڈ سے قدر افزودہ زرعی برآمدات کو فروغ دینے میں ایک اہم سنگِ میل کی علامت ہے۔

برآمد کاروں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پروڈکٹ کا معیار بین الاقوامی بازاروں میں بار بار آرڈرز اور طویل مدتی تجارتی تعلقات کا سبب بنے گا، جس سے کمپنی اور خطے کے لیے مستقل برآمدی مواقع پیدا ہوں گے۔ اے پی ای ڈی اے نے برآمد کاروں کو ایس آئی اے ایل، گلفوڈ ، انڈس فوڈ  اور ورلڈ فوڈ انڈیا  سمیت کیلیبر کی بین الاقوامی تجارتی نمائشوں میں شرکت کے لیے مدد فراہم کی ہے، جس سے بازارتک زیادہ رسائی اور خریداروں کے ساتھ رابطہ ممکن ہو سکا ہے۔

بھارت ڈبہ بند  زرعی مصنوعات کے عالمی سپلائر کے طور پر اپنی پوزیشن کو مسلسل مضبوط کر رہا ہے۔ سال 26-2025 کے دوران، بھارت سے ڈبہ بند سبزیوں کی برآمدات 932.25 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں، جس میں 7,26,874.70 میٹرک ٹن شامل تھا۔ اس میں سے، قدر افزودہ آلو کی مصنوعات کی برآمدات 2,77,108.51 میٹرک ٹن رہیں جن کی مالیت 289.40 ملین امریکی ڈالر تھی۔ سال کے دوران اے پی ای ڈی اے کی مقررہ برآمدات میں ڈبہ بند پھلوں اور سبزیوں نے مل کر تقریباً 10 فیصد حصہ ڈالا۔

اے پی ای ڈی اےکے چیئرمین جناب ابھشیک دیو نے کہا کہ اتراکھنڈ جیسی زمین سے گھری ریاستوں سے برآمدات کی مسابقت کو نقل و حمل  کے اخراجات اب بھی متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ای ڈی اے، اسٹیٹ ایگری ایکسپورٹ پالیسی کی تیاری اور نفاذ پر حکومت اتراکھنڈ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، جس میں برآمدی مسابقت کو بہتر بنانے اور برآمد کاروں کے لیے بازار تک زیادہ رسائی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ کی امدادی شقیں شامل ہیں۔

اتراکھنڈ میں ڈبہ بند غذائی مصنوعات کی پھیلتی ہوئی صنعت معیار کے خام مال کی مسلسل طلب پیدا کر کے، ماخذ پر ہی قدر افزودگی کو فروغ دے کر اور برآمدات پر مبنی سپلائی چینز میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی کر کے زرعی ویلیو چین میں بازار کے زیادہ مضبوط مواقع پیدا کر رہی ہے۔ اس طرح کے اقدامات سے بازار تک بہتر رسائی کے ذریعے کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے ساتھ ساتھ ریاست کی ڈبہ بند غذائی برآمدات کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

اے پی ای ڈی اے برآمدی انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنے، عالمی بازاروں تک رسائی میں سہولت فراہم کرنے اور بھارت سے قدر افزودہ زرعی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ریاستی حکومتوں، برآمد کاروں، کسان پیداواری تنظیموں (ایف پی اوز)، پروسیسرز اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

**********

ش ح۔ک ح ۔ م ا

 U. No. 162


(रिलीज़ आईडी: 2286602) आगंतुक पटल : 18
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Punjabi , Tamil , Telugu